زبُور 122 : 1 (URV)
میَں خُوش ہؤا جب وہ مجھے کہنے لگے آؤ خُداوند کے گھر چلیں۔
زبُور 122 : 2 (URV)
اَے یروشؔلیم ! ہمارے قدم تیرے پھاٹکوں کے اندر ہیں
زبُور 122 : 3 (URV)
اَے یروشؔلیم ! تُو ایسے شہر کی مانند ہے جو گُنجان بنا ہو۔
زبُور 122 : 4 (URV)
جہاں قبیلے یعنی خُداوند کے قبیلے اِسرؔائیل کی شہادت کے لئے خُداوند کے نام کا شُکر کرنے کو جاتے ہیں۔
زبُور 122 : 5 (URV)
کیونکہ وہاں عدالت کے تخت یعنی داؤؔد کے خاندان کے تخت قائم ہیں۔
زبُور 122 : 6 (URV)
یروشؔلیم کی سلامتی کی دُعا کرو۔ وہ جو تجھ سے مُحبت رکھتا ہے اقبالند ہونگے۔
زبُور 122 : 7 (URV)
تیری فصیل کے اندر سلامتی اور تیرے محلّوں میں اِقبالمندی ہو۔
زبُور 122 : 8 (URV)
میَں اپنے بھائیوں اور دُوستوں کی خاطر اب کہونگا تجھ میں سلامتی رہے۔
زبُور 122 : 9 (URV)
خُداوند اپنے خُدا کے گھر کی خاطر میَں تیری بھلائی کا طالب رہونگا۔
❮
❯