زبُور 121 : 1 (URV)
زبُور 121 میَں اپنی آنکھیں پہاڑ کی طرف اُٹھاؤں گا میری کُمک کہاں سے آئے گی؟
زبُور 121 : 2 (URV)
میری کُمک خُداوند سے ہے جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا ۔
زبُور 121 : 3 (URV)
وہ تیرے پاؤں کو پھسلنے نہ دیگا۔ تیرا مُحافظ اُنگھنے کانہیں۔
زبُور 121 : 4 (URV)
دیکھ! اِسرؔائیل کو مُحافظ نہ اُنگھیگا نہ سوئیگا۔
زبُور 121 : 5 (URV)
خُداوند تیرا مُحافظ ہے خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔
زبُور 121 : 6 (URV)
نہ آفتاب دِن کو تجھے ضرر پہنچائیگا نہ ماہتاب رات کو۔
زبُور 121 : 7 (URV)
خُداوند ہر بلا سے تجھے محفوظ رکھے گا۔ اور تیری جان کو محفوظ رکھیگا۔
زبُور 121 : 8 (URV)
خُداوند تیری آمدورفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کریگا۔

1 2 3 4 5 6 7 8

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: