زبُور 118 : 1 (URV)
خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے۔ اور اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 118 : 2 (URV)
اِسرؔائیل اب کہے اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 118 : 3 (URV)
ہارؔون کا گھرانا اب کہے اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 118 : 4 (URV)
خُداوند سے ڈرنے والے اب کہین اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 118 : 5 (URV)
میَں نے مُصیبت میں خُداوند سے دُعاکی۔ خُداوند نے مجھے جواب دیا اور کُشادگی بخشی۔
زبُور 118 : 6 (URV)
خُداوند میری طرف ہے میں نہیں ڈرنے کا اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟
زبُور 118 : 7 (URV)
خُداوند میری طرف میرے مددگاروں میں ہے۔اِسلئے میں اپنے عداوت رکھنے والوں کو دیکھ لُونگا۔
زبُور 118 : 8 (URV)
خُداوند پر توکل کرنا اِنسان پر بھروسہ رکھنے سے بہتر ہے۔
زبُور 118 : 9 (URV)
خُداوند پر توکل کرنا اُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
زبُور 118 : 10 (URV)
سب قوموں نے مجھے گھیر لیا میَں خُداوند کے نام سے اُنکو کاٹ ڈالُونگا۔
زبُور 118 : 11 (URV)
اُنہوں نے مجھے گھیر لیا ۔ بے شک گھیر لیا میَں خُداوند کے نام سے اُنکو کاٹ ڈالونگا۔
زبُور 118 : 12 (URV)
اُنہوں نے شہد کی مکھیوں کی طرح مجھے گھیر لیا۔ وہ کانٹوں کی آگ کی طرح بُجھ گئے۔ میَں خُداوند کے نام سے اُنکو کاٹ ڈالونگا۔
زبُور 118 : 13 (URV)
تُو نے مجھے زور سے دھکیل دیا کہ گِر پڑوں لیکن خُداوند نے میری مدد کی۔
زبُور 118 : 14 (URV)
خُداوند میری قوت اور میرا گیت ہے۔ وہی میری نجات ہُؤا۔
زبُور 118 : 15 (URV)
صادِقوں کے خیموں میں شادمانی اور نجات کی راگنی ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دلاوری کرتا ہے۔
زبُور 118 : 16 (URV)
خُداوند کا دہنا ہاتھ بُلند ہُؤا ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔
زبُور 118 : 17 (URV)
میَں مرونگا نہیں بلکہ جِیتا رُہونگا۔ اور خُداوند کے کاموں کا بیان کرونگا۔
زبُور 118 : 18 (URV)
خُداوند نے مجھے سخت تنبیہ تو کی لیکن موت کے حالہ نہیں کیا۔
زبُور 118 : 19 (URV)
صداقت کے پھاٹکوں کو میرے لئے کھول دو۔ میَں اُن سے داخل ہو کر خُداوند کا شُکر کرونگا۔
زبُور 118 : 20 (URV)
خُداوند کا پھاٹک یہی ہے صادق اُس سے داخل ہونگے۔
زبُور 118 : 21 (URV)
میَں تیرا شُکر کرونگا کیونکہ تُو نے مجھے جواب دیا اور خود میری نجات بنا۔
زبُور 118 : 22 (URV)
جِس پتھر کو معماروں نے ردّ کیا وہی کونے کے سِرے کا پتھر ہو گیا۔
زبُور 118 : 23 (URV)
یہ خُداوند کی طرف سے ہُؤا اور ہماری نظر میں عجیب ہے۔
زبُور 118 : 24 (URV)
یہ وہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرر کیا ہم اِس میں شادمان ہونگے اور خوشی منائیں گے۔
زبُور 118 : 25 (URV)
آہ !اَے خُداوند !بچالے ۔آہ!اَے خُداوند !خُوشحالی بخش۔
زبُور 118 : 26 (URV)
مُبا رک ہے وہ جو خُداوند کے نام سے آتاہے۔ہم نے تمُکو خُداوند کے گھر سے دُعا دی ہے ۔
زبُور 118 : 27 (URV)
یہؤواہ ہی خُداہےاور اُسی نے ہمکو نُور بخشا ہے ۔قرُبانی کو مذبح کے سینگو ں سے رسیٔوں سے باندھو ۔
زبُور 118 : 28 (URV)
تُو میرا خُدا ہے ۔میَں تیر ا شُکر کرؤںگا ۔تُو میراخُداہے ۔میَں تیری تمجید کرؤنگا۔
زبُور 118 : 29 (URV)
خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُسکی شفقت ابدی ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: