زبُور 116 : 1 (URV)
میَں خُداوند سے مُحبت رکھتا ہوں۔کیونکہ اُس نے میری فریاد سُنی اور میری منّت سُنی ہے۔
زبُور 116 : 2 (URV)
چُونکہ اُس نے میری طرف کان لگایا۔ اِسلئے میں عُمر بھر اُس سے دُعا کروں گا۔
زبُور 116 : 3 (URV)
مَوت کی رسیوں نے مجھے جکڑ لیا اور پاتال کے درد مجھ پر آ پڑے۔ میَں دُکھ اور غم میں گرفتار ہُؤا۔
زبُور 116 : 4 (URV)
تب میَں نے خُداوند سے دُعا کی۔ کہ اَے خُداوند ! میَں تیری مِنّت کرتا ہُوں میری جان کو رہائی بخش۔
زبُور 116 : 5 (URV)
خُداوند صادق اور کریم ہے۔ ہمارا خُدا رحیم ہے۔
زبُور 116 : 6 (URV)
خُداوند سادہ لوگوں کی حفاظت کرتا ہے۔میَں پست ہو گیا تھا اُسی نے بچا لیا۔
زبُور 116 : 7 (URV)
اَے میری جان ! پھر مُطمئِن ہو کیونکہ خُداوند نے تجھ پر احسان کیا ہے۔
زبُور 116 : 8 (URV)
اِسلئے کہ تُو نے میری جان کو موت سے میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے اور میری پاؤں کو پھسلنے سے بچایا ہے۔
زبُور 116 : 9 (URV)
میَں زِندوں کی زمین میں خُداوند کے حُضُور چلتا رہونگا۔
زبُور 116 : 10 (URV)
میَں ایمان رکھتا ہوں۔ اِسلئے یہ کہونگا۔ میَں بڑی مُصیبت میں تھا۔
زبُور 116 : 11 (URV)
میَں نے جلد بازی سے کہہ دیا کہ سب آدمی جھوٹے ہیں۔
زبُور 116 : 12 (URV)
خُداوند کی سب نعمتیں جو مجھے ملیں میَں اُنکے عوض میں اُسے کیا دُوں ؟
زبُور 116 : 13 (URV)
میَں نجات کا پیالہ اُٹھاکر خُداوند سے دُعا کرونگا۔
زبُور 116 : 14 (URV)
میَں خُداوند کے حُضُور اپنی مِنتّیں اُسکی ساری قوم کے سامنے پُوری کرونگا۔
زبُور 116 : 15 (URV)
خُداوند کی نگاہ میں اُسکے مُقدسوں کی موت گِراں قدر ہے۔
زبُور 116 : 16 (URV)
آہ! اَے خُداوند! میَں تیرا بندہ ہوں۔ میَں تیرا بندہ تیری لونڈی کا بیٹا ہوں۔ تُو نے میرے بندھن کھولے ہیں۔
زبُور 116 : 17 (URV)
میَں تیرے حُضُور شُکر گُذاری کی قُربانی چڑھاؤنگا۔اور خُداوند سے دُعا کرونگا۔
زبُور 116 : 18 (URV)
میَں خُداوند کے حُضُور اپنی مِنتّیں اُسکی ساری قوم کے سامنے پُوری کرونگا۔
زبُور 116 : 19 (URV)
خُداوند کے گھر کی بارگاہوں میں تیرے اندر اَے یرؔوشلم ! خُداوند کی حمد کرو۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: