زبُور 115 : 1 (URV)
ہمکو نہیں! اَے خُداوند! ہمکو نہیں بلکہ تُو اپنے ہی نام کو اپنی شفقت اور سچّائی کی خاطر جلال بخش۔
زبُور 115 : 2 (URV)
قومیں کیوں کہیں اب اُنکا خُدا کہاں ہے؟
زبُور 115 : 3 (URV)
ہمارا خُدا تو آسمان پر ہے۔ اُس نے جو کچھ چاہا وہی کیا۔
زبُور 115 : 4 (URV)
اُنکے بُت چاندی اور سونا ہیں یعنی آدمی کی دستکاری۔
زبُور 115 : 5 (URV)
اُنکے مُنہ ہیں پر وہ بولتے نہیں۔ آنکھیں ہیں پر وہ دیکھتے نہیں۔
زبُور 115 : 6 (URV)
اُنکے کان ہیں پر وہ بولتے نہیں ناک ہے پر وہ سُونگھتے نہیں۔
زبُور 115 : 7 (URV)
اُنکے ہاتھ ہیں پر وہ چھُوتے نہیں پاؤں ہیں پر وہ چلتے نہیں اور ۔ اور اُن کے گلے سے آواز نہیں نکلتی۔
زبُور 115 : 8 (URV)
اُنکے بنانے والے اُن ہی کی مانند ہو جائینگے۔بلکہ وہ سب جو اُن پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
زبُور 115 : 9 (URV)
اَے اِسرائیؔل ! خُداوند پر توکل کر وُہی اُنکی کُمک اور اُنکی سِپر ہے۔
زبُور 115 : 10 (URV)
اَے ہاروؔن کے گھرانے! خُداوند پر توکل کرو وہی اُنکی کُمک اور اُنکی سِپر ہے۔
زبُور 115 : 11 (URV)
اَے خُداوند سے ڈرنے والو! خُداوند پر توکل کرو۔وہی اُنکی کُمک اور اُنکی سِپر ہے۔
زبُور 115 : 12 (URV)
خُداوند نے ہمکو یاد رکھا۔ وہ برکت دیگا۔ وہ اِسرائؔیل کے گھرانے کو برکت دیگا۔ وہ ہاروؔن کے گھرانے کو برکت دیگا۔
زبُور 115 : 13 (URV)
جو خُداوند سے ڈرتے ہیں کیا چھوٹے کیا بڑے وہ اُ سب کو برکت دیگا۔
زبُور 115 : 14 (URV)
خُداوند تمکو بڑھائے تمکو اور تمہاری اولاد کو۔
زبُور 115 : 15 (URV)
تُم خُداوند کی طرف سے مُبارِک ہو جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔
زبُور 115 : 16 (URV)
آسمان تو خُداوند کا آسمان ہے لیکن زمین اُس نے بنی آدم کو دی ہے ۔
زبُور 115 : 17 (URV)
(17-18) مُردے خُداوند کی ستایش نہیں کرتے نہ وہ جو خاموشی کے عالم میں اُتر جاتے ہیں لیکن ہم اب سے ابدتک خُداوند کو مُبارِک کہینگے۔ خُداوند کی حمد کرو۔
❮
❯
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18