زبُور 110 : 1 (URV)
یٔہوواہ نے میرے خُداوند سے کہا تُومیرے دہنے ہاتھ بیٹھ جب تک کہ میں تیر ے دُشمنوں کو تیرے پاؤں کی چو کی نہ کر دوُں۔
زبُور 110 : 2 (URV)
خُداوند تیرے زور کا عصا صیُون سے بھیجیگا۔ تُو اپنے دُشمنو ں میں حُکمر ا نی کر ۔
زبُور 110 : 3 (URV)
لشکر کشی کے دن تیر ے لوگ خُوشی سے اپنے آپ کو پیش کر تے ہیں ۔تیر ے جوان پاک آرایش میں ہیں۔ اور صُبح کے بطن سے شبنم کی مانند ۔
زبُور 110 : 4 (URV)
خُداوند نے قسم کھائی ہے اور پھریگا نہیں کہ تُو مِلکِ صدؔق کے طور پر ابدتک کاہن ہے ۔
زبُور 110 : 5 (URV)
خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر اپنے قہر کے دن بادشاہوں کو چھید ڈالیگا۔
زبُور 110 : 6 (URV)
وہ قوموں میں عدالت کریگا۔ اور لاشوں کے ڈھیر لگا دیگا۔ اور بہت سے مُلکوں میں سروں کو کُچلے گا۔
زبُور 110 : 7 (URV)
وہ راہ میں ندی کا پانی پئیگا اِسلئے وہ سر کو بُلند کریگا۔

1 2 3 4 5 6 7

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: