زبُور 102 : 1 (URV)
اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد تیرے حُضُور پہنچے۔
زبُور 102 : 2 (URV)
میری مُصیبت کے دِن مجھ سے روپوش نہ ہو۔ اپنا کان میری طرف جھُکا جِس دِن میں فریاد کروں مجھے جلد جواب دے۔
زبُور 102 : 3 (URV)
کیونکہ میرے دِن دھوئیں کی طرح اُڑ جاتے ہیں۔ اور میری ہڈیاں ایندھن کی طرح جل گئیں۔
زبُور 102 : 4 (URV)
میرا دِل گھاس کی طرح جھُلسکر سُوکھ گیا۔ کیونکہ میَں اپنی روٹی کھانا بھول جاتا ہوں۔
زبُور 102 : 5 (URV)
کراہتے کراہتے میری ہڈیاں میرے گوشت سے جالگیں۔
زبُور 102 : 6 (URV)
میَں جنگلی حواصِل کی مانند ہُوں۔ میَں ویرانے کا اُلوّ بن گیا۔
زبُور 102 : 7 (URV)
میَں بیَخواب اور اُس گورے کی مانند ہو گیا ہُوں جو چھت پر اکیلا ہو۔
زبُور 102 : 8 (URV)
میرے دُشمن مجھے دِن بھر ملامت کرتے ہیں۔ میرے مُخالِف دیوانہ ہو کر مجھ پر لعنت کرتے ہیں۔
زبُور 102 : 9 (URV)
کیونکہ میَں نے روٹی کی طرح راکھ کھائی اور آنسُو مِلا کر پانی پیا۔
زبُور 102 : 10 (URV)
یہ تیرے غضب اور قہر کے سبب سے ہے کیونکہ تُو نے مجھے اُٹھایا اور پھر پٹک دیا۔
زبُور 102 : 11 (URV)
میرے دِن ڈھکنے والے سایہ کی مانند ہیں۔ اور میَں گھاس کی طرح مُرجھا گیا ہوں،
زبُور 102 : 12 (URV)
لیکن تُو اَے خُداوند! ابدتک رہیگا۔ اور تیری یادگار پُشت در پُشت رہیگی۔
زبُور 102 : 13 (URV)
تُو اُٹھیگا اور صِیوُؔن پر رحم کریگا۔ کیونکہ اُس پر ترس کھانے کا وقت ہے ہاں اُس کا مُعیِن وقت آ گیا ہے۔
زبُور 102 : 14 (URV)
اِسلئے کہ تیرے بندے اُسکے پتھروں کو چاہتے اور اُسکی خاک پر ترس کھاتے ہیں۔
زبُور 102 : 15 (URV)
اور قوموں کو خُداوند کے نام کا اور زمین کے سب بادشاہوں کو تیرے جلال کا خُوف ہو گا۔
زبُور 102 : 16 (URV)
کیونکہ خُداوندنے صِیُوؔن کو بنایا ہے۔ وہ اپنے جلال میں ظاہر ہُؤا ہے۔
زبُور 102 : 17 (URV)
اُس نے بے کسوں کی دُعا پر توجّہُ کی اور اُن کی دُعا کو حقیر نہ جانا۔
زبُور 102 : 18 (URV)
یہ آیندہ پُشت کے لئے لِکھا جائیگا۔اور ایک قوم پیدا ہو گی جو خُداوند کی ستایش کریگی۔
زبُور 102 : 19 (URV)
کیونکہ اُس نے اپنے مقدِس پر سے نگاہ کی ۔ خُداوند نے آسمان پر سے زمین پر نطر کی۔
زبُور 102 : 20 (URV)
تاکہ اسیر کا کراہنا سُنے اور مرنے والوں کو چھُڑالے۔
زبُور 102 : 21 (URV)
تاکہ لوگ صِیُؔون میں خُداوند کے نام کا اظہار اور یروشؔلیم میں اُس کی تعریف کریں۔
زبُور 102 : 22 (URV)
جب خُداوند کی عبادت کے لئے قومیں اور مملکتیں مِلکر جمع ہوں۔
زبُور 102 : 23 (URV)
اُس نے راہ میں میرا زور گھٹا دیا ۔ اُس نے میری عمر کوتاہ کر دی۔
زبُور 102 : 24 (URV)
میَں نے کہا اَے خُدا! مجھے آدھی عمر میں نہ اُٹھا تیرے برس پُشت در پُشت ہیں۔
زبُور 102 : 25 (URV)
تُو نے قدیم سے زمین کی بنیاد ڈالی۔ آسمان تیرے ہاتھ کی صعنت ہے۔
زبُور 102 : 26 (URV)
وہ نیست ہو جائینگے پر تُو باقی رہیگا۔ بلکہ وہ سب پوشاک کی مانند پُرانے ہو جائینگے تُو اُنکو لِباس کی مانند بدلیگا اور وہ بدل جائینگے۔
زبُور 102 : 27 (URV)
پر تُو لا تبدیل ہے۔ اور تیرے برس لااِنتہا ہونگے۔
زبُور 102 : 28 (URV)
تیرے بندوں پرزند برقرار رہینگے اور اُنکی نسل تیرے حُضُور قائم رہیگی۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: