اِمثال 9 : 1 (URV)
حکمت نے اپنا گھر بنا لیا ۔اس نے اپنے ساتوں ستون تراش لئے ہیں۔
اِمثال 9 : 2 (URV)
اس نے اپنے جٓانوروں کو ذبح کر لیا اور اپنی مے ملا کر تیار کر لی۔اس نے اپنا دسترخوان بھی چن لیا ۔
اِمثال 9 : 3 (URV)
اس نے اپنی سہیلیوں کو روانہ کیا ہے۔وہ خود شہر کی اونچی جگہوں پر پکارتی ہے۔
اِمثال 9 : 4 (URV)
جو سادہ دِل ہے اِدھر آجٓائے۔اور بے عقل سے کہتی ہے
اِمثال 9 : 5 (URV)
آؤ!میری روٹی میں سے کھاو اور میر ی ملائی ہوئی مے میں سے پیو۔
اِمثال 9 : 6 (URV)
اَے سادہ دلو!باز آو اور زندہ رہواور فہم کی راہ پر چلو۔
اِمثال 9 : 7 (URV)
ٹھٹھاباز کو تنبیہ کرنے والا لعن طعن اُٹھا ئیگا اور شریر کو ملامت کرنے والے پر دھبا لگیگا۔
اِمثال 9 : 8 (URV)
ٹھٹھا باز کو ملامت نہ کر ۔نہ ہو کہ وہ تجھ سے عداوت رکھنے لگے۔دانا کو ملامت کر اور وہ تجھ سے محبت رکھیگا۔
اِمثال 9 : 9 (URV)
دانا کو تربیت کر اور وہ اور بھی دانا بن جٓائیگا ۔صادق کو سکھا اور وہ علم میں ترقی کر یگا۔
اِمثال 9 : 10 (URV)
خداوند کا خوف حکمت کا شروع ہےاور اس قدوس کی پہچان فہم ہے۔
اِمثال 9 : 11 (URV)
کیونکہ میری بدولت تیرے ایام بڑھ جٓائینگے اور تیری زندگی کے سال زیادہ ہونگے۔
اِمثال 9 : 12 (URV)
اگر تو دانا ہے تو اپنے لئے اور اگر تو ٹھٹھاباز ہے تو خود ہی بھگتیگا ۔
اِمثال 9 : 13 (URV)
احمق عورت غوغائی ہے۔وہ نادان ہے اور کچھ نہیں جٓانتی ۔
اِمثال 9 : 14 (URV)
وہ اپنے گھر کے دروازہ پرشہر کی اونچی جگہوں میں بیٹھ جٓاتی ہے
اِمثال 9 : 15 (URV)
تاکہ آنے جٓانے والوں کو بلائےجو اپنے اپنےراستہ پر سیدھے جٓارہےہیں۔
اِمثال 9 : 16 (URV)
سادہ دل ادھر آجٓائیں اور بے عقل سے وہ یہ کہتی ہے
اِمثال 9 : 17 (URV)
چوری کا پانی میٹھا ہے اور پوشیدگی کی روٹی لذیذ
اِمثال 9 : 18 (URV)
پر وہ نہیں جٓانتا کہ وہاں مردے پڑے ہیں اور اس عورت کے مہمان پاتال کی تہ میں ہیں۔
❮
❯
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18