اِمثال 2 : 1 (URV)
اے میرے بیٹے !اگرتو میری باتوں کوقبول کرے اور میرےفرمان کو نگاہ میں رکھے۔
اِمثال 2 : 2 (URV)
اَیساکہ توحکمت کی طرف کان لگاے اور فہم سے دل لگاے
اِمثال 2 : 3 (URV)
بلکہ عقل کو پُکارے اور فہم کے لئے آوازبلندکرے۔
اِمثال 2 : 4 (URV)
اور اُسکو اَیسا ڈھونڈےجیسےچاندی کواور اُسکی ایسی تلاش کرے جیسی پوشیدہ خزانوں کی
اِمثال 2 : 5 (URV)
توتوخداوندکے خوف کو سمجھایگا اور خدا کی معرفت کو حاصل کر یگا
اِمثال 2 : 6 (URV)
کیونکہ خداوند حکمت بخشتا ہے۔علم وفہم اُسی کے منہ سے نکلتے ہیں۔
اِمثال 2 : 7 (URV)
وہ راستبازوں کے لئے مدد تیار رکھتا ہےاور راست روکے لئے سپر ہے۔
اِمثال 2 : 8 (URV)
تاکہ وہ عدل کی راہوں کی نگہبانی کرے اور اپنے مقدسوں کی راہ کو محفوظ رکھے۔
اِمثال 2 : 9 (URV)
تب تو صداقت اور عدل اور راستی کو بلکہ ہر ایک اچھی راہ کو سمجھیگا۔
اِمثال 2 : 10 (URV)
کیونکہ حکمت تیرے دِل میں داخل ہوگیااور علم تیری جٓان کو مرغوب ہوگا ۔
اِمثال 2 : 11 (URV)
تمیزتیری نگہبان ہوگی۔فہم تیری حفاظت کریگا
اِمثال 2 : 12 (URV)
تاکہ تجھے شریر کی راہ سے اور کجگوسے بچائیں۔
اِمثال 2 : 13 (URV)
جو راستبازی کی راہ کو ترک کرتے ہیں تاکہ تاریکی کی راہوں میں چلیں۔
اِمثال 2 : 14 (URV)
جو بدکاری خوش ہوتے ہیں اور شرارت کی کجروی میں خوش رہتےہیں۔
اِمثال 2 : 15 (URV)
جنکی روشیں نا ہموار اور جنکی راہیں ٹیڑھی ہیں۔
اِمثال 2 : 16 (URV)
تاکہ تجھے بی عورت سے بچائیں یعنی چکنی چپڑی باتیں کرنے والی پرائی عورت سے
اِمثال 2 : 17 (URV)
جو اپنی جوانی کے ساتھی کو چھوڑ دیتی اور اپنے خدا کے عہد کو بھول جٓاتی ہے۔
اِمثال 2 : 18 (URV)
کیونکہ اُسکا گھر موت کی اُتر ائی پر ہے اور اُسکی راہیں پاتال کوجٓاتی ہیں۔
اِمثال 2 : 19 (URV)
جو کوئی اُسکے پاس جٓاتا ہےواپس نہیں آتااور زندگی کی راہوں تک نہیں پہنچتا ۔
اِمثال 2 : 20 (URV)
تاکہ تو نیکوں کی راہ پر چلے اور صادقوں کی راہوں پرقائم رہے۔
اِمثال 2 : 21 (URV)
کیونکہ راستباز ملک میں بسینگے اور کامل اُس میں آباد رہینگے ۔
اِمثال 2 : 22 (URV)
لیکن شیریر زمین پر سے کاٹ ڈالے جٓائینگے اور دغاباز اُس سے اُکھاڑ پھینکے جٓائینگے۔
❮
❯