اِمثال 11 : 1 (URV)
دغا کے ترازوسے خداوند کو نفرت ہےلیکن پورا باٹ اُسکی خوشی ہے۔
اِمثال 11 : 2 (URV)
تکبر کے ہمراہ رسوائی آتی ہےلیکن خاکساروں کے ساتھ حکمت ہے۔
اِمثال 11 : 3 (URV)
راستبازوں کی راستی انکی راہنما ہو گی لیکن دغا بازوں کی کجروی اُنکو برباد کریگی ۔
اِمثال 11 : 4 (URV)
قہر کے دن مال کام نہیں آتا لیکن صداقت موت سے رہائی دیتی ہے۔
اِمثال 11 : 5 (URV)
کامل کی صداقت اُسکی راہنمائی کریگی لیکن شریر اپنی ہی شررات سے گرپڑیگا۔
اِمثال 11 : 6 (URV)
راستبازوں کی صداقت انکو رہائی دیگی لیکن دغاباز اپنی ہی بد نیتی میں پھنس جٓا یئنگے ۔
اِمثال 11 : 7 (URV)
مرنے پر شریر کی توقع خاک میں مل جٓاتی ہےاور ظالموں کی امید نیست ہو جٓاتی ہے۔
اِمثال 11 : 8 (URV)
صادق مصبیت سے رہائی پاتا ہے اور شریر اس میں پڑجٓاتا ہے۔
اِمثال 11 : 9 (URV)
بے دین اپنی باتوں سے اپنے پڑوسی کو ہلاک کرتا ہےلیکن صادق علم کے ذریعہ سے رہائی پایئگا ۔
اِمثال 11 : 10 (URV)
صادقوں کی خوشحالی سے شہر خوش ہوتا ہےاور شریروں کی ہلاکت پر خوشی کی للکار ہوتی ہے
اِمثال 11 : 11 (URV)
راستبازوں کی دعاسے شہر سرفرازی پاتاہے لیکن شریروں کی باتوں سے برباد ہوتا ہے
اِمثال 11 : 12 (URV)
اپنے پڑوسی کی تحقیر کرنے والا بے عقل ہے لیکن صاحب فہم خاموش رہتا ہے۔
اِمثال 11 : 13 (URV)
جو کوئی لتراپن کرتا پھرتا ہے راز فاش کرتا ہے لیکن ج س میں وفا کی روح ہے وہ راز دار ہے ۔
اِمثال 11 : 14 (URV)
نیک صلاح کے بغیر لوگ تباہ ہوتے ہیں لیکن صلا حکاروں کی کثرت میں سلامتی ہے۔
اِمثال 11 : 15 (URV)
جو بغیانہ کا ضامن ہوتا ہے سخت نقصان اُٹھایئگا لیکن جس ضمانت سے نفرت ہے وہ بے خطر ہے
اِمثال 11 : 16 (URV)
نیک سیرت عورت عزت پاتی ہے اور تند خوآدمی مال حاصل کرتے ہیں ۔
اِمثال 11 : 17 (URV)
رحمدل اپنی جٓان کے ساتھ نیکی کرتا ہےلیکن بےرحم اپنے جسم کو دکھ دیتا ہے۔
اِمثال 11 : 18 (URV)
شریر کی کمائی باطل ہے لیکن صداقت بونے والا حقیقی اجر پاتا ہے ۔
اِمثال 11 : 19 (URV)
صداقت پر قائم رہنے والا زندگی حاصل کرتا ہے اور بدی کا پیرواپنی موت کو پہنچتا ہے۔
اِمثال 11 : 20 (URV)
کج دلوں سے خداوند کو نفرت ہے لیکن کامل رفتار اُسکی خوشنودی ہیں۔
اِمثال 11 : 21 (URV)
یقیناًشریر بے سزا نہ چھوٹیگا لیکن صادقوں کی نسل رہائی پایئگی ۔
اِمثال 11 : 22 (URV)
بے تمیز عورت میں خوبصورتی گویا سوار کی ناک میں سونے کی نتھ ہے۔
اِمثال 11 : 23 (URV)
صادقوں کی تمنا صرف نیکی ہےلیکن شریروں کی اُمید غضب ہے۔
اِمثال 11 : 24 (URV)
کوئی تو بتھراتا ہے پر تو بھی ترقی کرتا ہے اور واجب خرچ سے دریغ کرتا ہے پر توبھی کنگال ہے۔
اِمثال 11 : 25 (URV)
فیاض دل موٹا ہوجٓایئگا اور سیراب کرنے والا خود بھی سیراب ہوگا ۔
اِمثال 11 : 26 (URV)
جو غلہ روک رکھتا ہے لوگ اس پر لعنت کرینگے لیکن جو اُسے بیچتا ہے اسکے سر پر برکت ہو گی ۔
اِمثال 11 : 27 (URV)
جو دل سے نیکی کی تلاش میں ہے مقبولیت کا طالب ہے لیکن جو بدی کی تلاش میں ہے وہ اُسی کےآگے آیئگی ۔
اِمثال 11 : 28 (URV)
جو اپنے مال پر بھروساکرتا ہے گر پڑیگا لیکن صادق ہرے پتوں کی طرح سرسبز ہونگے ۔
اِمثال 11 : 29 (URV)
جو اپنے گھرانے کو دکھ دیتا ہے ہوا کا وارث ہوگا اور احمق دانا دل کا خادم بنیگا ۔
اِمثال 11 : 30 (URV)
صادق کا پھل حیات کا درخت ہے اور جو دانشمند ہے دِلوں کو موہ لیتاہے۔
اِمثال 11 : 31 (URV)
دیکھ صادق کو زمین پر بدلہ دیا جٓایئگا تو کتنا زیادہ شریر اور گنہگار کو!
❮
❯