اِمثال 10 : 1 (URV)
سلیمان کی امثال دانا بیٹا باپ کو خوش رکھتا ہےلیکن احمق بیٹا اپنی ماں کا غم ہے۔
اِمثال 10 : 2 (URV)
شرارت کے خزانے عبث ہیں لیکن صادقت موت سے چھڑاتی ہے۔
اِمثال 10 : 3 (URV)
خداوند صادق کی جٓان کو فاقہ نہ کرنے دیگاپر شریروں کی ہوس کو دور ودفع کریگا۔
اِمثال 10 : 4 (URV)
جو ڈھیلے ہاتھ سے کام کرتا ہے کنگال ہو جٓاتا ہےلیکن محنتی کا ہاتھ دولتمند بنا دیتا ہے ۔
اِمثال 10 : 5 (URV)
وہ جو گرمی میں جمع کرتا ہے دانا بیٹا ہےپر وہ بیٹا جو درو کے وقت سوتا رہتا ہے شرم کا باعث ہے۔
اِمثال 10 : 6 (URV)
صادق کے سر پر برکتیں ہوتی ہیں لیکن شریروں کے منہ کو ظلم ڈھانکتا ہے ۔
اِمثال 10 : 7 (URV)
راست آدمی کی یاد گار مبارک ہے لیکن شریروں کانام سڑجٓائیگا ۔
اِمثال 10 : 8 (URV)
دانادل فرمان بجالائیگا پر بکواسی احمق پچھاڑ کھایئگا ۔
اِمثال 10 : 9 (URV)
راست رو بے کھٹکے چلتا ہےلیکن جو کجروی کرتا ہے ظاہر ہو جٓایئگا۔
اِمثال 10 : 10 (URV)
آنکھ مارنے والارنج پہنچاتا ہےاور بکواسی احمق پچھاڑکھا یئگا۔
اِمثال 10 : 11 (URV)
صادق کا منہ حیات کا چشمہ ہے لیکن شریروں کے منہ کو ظلم ڈھانکتا ہے۔
اِمثال 10 : 12 (URV)
عداوت جھگڑے پیدا کرتی ہےلیکن محبت سب خطاؤں کو ڈھانک دیتی ہے۔
اِمثال 10 : 13 (URV)
عقلمند کے لبوں پرحکمت ہے لیکن بے عقل کی پیٹھ کے لئے لٹھ ہے ۔
اِمثال 10 : 14 (URV)
داناآدمی علم جمع کرتے ہیں لیکن احمق کا منہ قریبی ہلاکت ہے۔
اِمثال 10 : 15 (URV)
دولتمند کی دولت اسکا محکم شہر ہے۔
اِمثال 10 : 16 (URV)
صادق کی محنت زندگانی کا باعث ہے ۔شریر کی اقبالمندی گناہ کراتی ہے۔
اِمثال 10 : 17 (URV)
تربیت پذیر زندگی کی راہ پر ہےلیکن ملامت کو ترک کرنے والا گمراہ ہو جٓاتا ہے
اِمثال 10 : 18 (URV)
عداوت کو چھپانے والا دروغگو ہےاور تہمت لگانے والا احمق ہے۔
اِمثال 10 : 19 (URV)
کلام کی کثرت خطا سے خالی نہیں لیکن ہونٹوں کو قابو میں رکھنے والا دانا ہے ۔
اِمثال 10 : 20 (URV)
صادق کی زبان خالص چاندی ہے۔شریروں کے دل بے قدر ہیں ۔
اِمثال 10 : 21 (URV)
صادق کے ہونٹ بہتوں کو غذا پہنچاتے ہیں لیکن احمق بے عقلی سے مرتے ہیں۔
اِمثال 10 : 22 (URV)
خداوند ہی کی برکت دولت بخشتی ہےاور وہ اسکے ساتھ دکھ نہیں ملاتا ۔
اِمثال 10 : 23 (URV)
احمق کے لئے شرارت کھیل ہےپر حکمت عقلمند کے لئے ہے۔
اِمثال 10 : 24 (URV)
شریر کا خوف اُس پر آپڑیگا اور صادقوں کی مراد پوری ہوگی ۔
اِمثال 10 : 25 (URV)
جب بگولا گذرتا ہے تو شر یر نیست ہو جٓاتا ہےلیکن صادق ابدی بُنیاد ہے۔
اِمثال 10 : 26 (URV)
جیسا دانتوں کے لئے سرکہ اور آنکھوں کے لئے دھواں ویسا ہی کاہل اپنے بھیجنے والوں کے لئے ہے۔
اِمثال 10 : 27 (URV)
خداوند کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہےلیکن شریروں کی زندگی کو تازہ کر دی جٓائیگی ۔
اِمثال 10 : 28 (URV)
لیکن شریروں کی توقع خاک میں مل جٓائیگی ۔
اِمثال 10 : 29 (URV)
خداوند کی راہ راستباروں کے لئے پناہگاہ لیکن بدکرداروں کے لئے ہلاکت ہے۔
اِمثال 10 : 30 (URV)
صادقوں کو کبھی جبنش نہ ہوگی لیکن شریر زمین پر قائم نہیں رہینگے
اِمثال 10 : 31 (URV)
صادق کے منہ سے حکمت نکلتی ہےلیکن کجگو زبان کاٹ ڈالی جٓایئگی ۔
اِمثال 10 : 32 (URV)
صادق کے ہونٹ پسندیدہ بات سے آشنا ہیں لیکن شریروں کے منہ کجگوئی سے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: