فلپیوں 2 : 1 (URV)
پَس اگر کُچھ تسلّی مسِیح میں اور محبّت کی دِلجمعی اور رُوح کی شِراکت اور رحمدِلی و دردمندی ہے۔
فلپیوں 2 : 2 (URV)
تو میری یہ خُوشی پُوری کرو کہ یک دِل رہو۔ یکساں محبّت رکھّو۔ ایک جان ہو۔ ایک ہی خیال رکھّو۔
فلپیوں 2 : 3 (URV)
تفرقے اور بیجا فخر کے باعِث کُچھ نہ کرو بلکہ فروتنی سے ایک دُوسرے کو اپنے سے بہُتر سَمَجھے۔
فلپیوں 2 : 4 (URV)
ہر ایک اپنے ہی احوال پر نہِیں بلکہ ہر ایک دُوسروں کے احوال پر بھی نظر رکھّے۔
فلپیوں 2 : 5 (URV)
وَیسا ہی مِزاج رکھّو جَیسا مسِیح یِسُوع کا تھا۔
فلپیوں 2 : 6 (URV)
اُس نے اگرچہ خُدا کی صُورت پر تھا خُدا کے برابر ہونے کو قبضہ میں رکھنے کی چِیز نہ سَمَجھا۔
فلپیوں 2 : 7 (URV)
بلکہ اپنے آپ کو خالی کر دِیا اور خادِم کی صُورت اِختیّار کی اور اِنسانوں کے مُشابہ ہوگیا۔
فلپیوں 2 : 8 (URV)
اور اِنسانی شکل میں ظاہِر ہوکر اپنے آپ کو پَس کر دِیا اور یہاں تک فرمانبردار رہا کہ مَوت بلکہ صلِیبی مَوت گوارا کی۔
فلپیوں 2 : 9 (URV)
اِسی واسطے خُدا نے بھی اُسے بہُت سر بُلند کِیا اور اُسے وہ نام بخشا جو سب ناموں سے اعلٰی ہے۔
فلپیوں 2 : 10 (URV)
تاکہ یِسُوع کے نام پر ہر ایک گھُٹنا ٹِکے۔ خواہ آسمانِیوں کا ہو خواہ زمِینیوں کا۔ خواہ اُن کا جو زمِین کے نِیچے ہیں۔
فلپیوں 2 : 11 (URV)
اور خُدا باپ کے جلال کے لِئے ہر ایک زبان اِقرار کرے کہ یِسُوع مسِیح خُداوند ہے۔
فلپیوں 2 : 12 (URV)
پَس اَے میرے عزِیزو! جِس طرح تُم ہمیشہ سے فرمانبرداری کرتے آئے ہو اُسی طرح اَب بھی نہ صِرف میری حاضری میں بلکہ اِس سے بہُت زِیادہ میری غَیرحاضری میں ڈرتے اور کانپتے ہُوئے اپنی نِجات کا کام کِئے جاؤ۔
فلپیوں 2 : 13 (URV)
کِیُونکہ جو تُم میں نِیّت اور عمل دونوں کو اپنے نیک اِرادہ کو انجام دینے کے لِئے پَیدا کرتا ہے وہ خُدا ہے۔
فلپیوں 2 : 14 (URV)
سب کام شِکایت اور تکرار بغَیر کِیا کرو۔
فلپیوں 2 : 15 (URV)
تاکہ تُم بے عَیب اور بھولے ہوکر ٹیڑھے اور کجرَو لوگوں میں خُدا کے بے نقص فرزند بنے رہو (جِن کے درمِیان تُم دُنیا میں چراغوں کی طرح دِکھائی دیتے ہو۔
فلپیوں 2 : 16 (URV)
اور زِندگی کا کلام پیش کرتے ہو) تاکہ مسِیح کے دِن مُجھے فخر ہو کہ نہ میری دَوڑ دھُوپ بے فائِدہ ہُوئی نہ میری محنت اکارت گئی۔
فلپیوں 2 : 17 (URV)
اور اگر مُجھے تُمہارے اِیمان کی قُربانی اور خِدمت کے ساتھ اپنا خُون بھی بہانا پڑے تَو بھی خُوش ہُوں اور تُم سب کے ساتھ خُوشی کرتا ہُوں۔
فلپیوں 2 : 18 (URV)
تُم بھی اِسی طرح خُوش ہو اور میرے ساتھ خُوشی کرو۔
فلپیوں 2 : 19 (URV)
مُجھے خُداوند یِسُوع میں اُمِید ہے کہ تِیمُتھِیُس کو تُمہارے پاس جلد بھیجُوں گا تاکہ تُمہارا احوال دریافت کر کے میری بھی خاطِر جمع ہو۔
فلپیوں 2 : 20 (URV)
کِیُونکہ کوئی اَیسا ہم خیال میرے پاس نہِیں جو صاف دِلی سے تُمہارے لِئے فِکرمند ہو۔
فلپیوں 2 : 21 (URV)
سب اپنی اپنی باتوں کی فِکر میں ہیں نہ کہ یِسُوع مسِیح کی۔
فلپیوں 2 : 22 (URV)
لیکِن تُم اُس کی پُختگی سے واقِف ہو کہ جَیسے بَیٹا باپ کی خِدمت کرتا ہے اَیسے ہی اُس نے میرے ساتھ خُوشخَبری پھَیلانے میں خِدمت کی۔
فلپیوں 2 : 23 (URV)
پَس مَیں اُمِید کرتا ہُوں کہ جب اپنے حال کا انجام معلُوم کر لُوں گا تو اُسے فوراً بھیج دُوں گا۔
فلپیوں 2 : 24 (URV)
اور مُجھے خُداوند پر بھروسا ہے کہ مَیں آپ بھی جلد آؤں گا۔
فلپیوں 2 : 25 (URV)
لیکِن مَیں نے اِپفُردِتُس کو تُمہارے پاس بھیجنا ضرُور سَمَجھا۔ وہ میرا بھائِی اور ہم خِدمت اور ہم سِپاہ اور تُمہارا قاصِد اور میری حاجت رفع کرنے کے لِئے خادِم ہے۔
فلپیوں 2 : 26 (URV)
کِیُونکہ وہ تُم سب کو بہُت مُشتاق تھا اور اِس واسطے بےقرار رہتا تھا کہ تُم نے اُس کی بِیماری کا حال سُنا تھا۔
فلپیوں 2 : 27 (URV)
بیشک وہ بِیماری سے مرنے کو تھا مگر خُدا نے اُس پر رحم کِیا اور فقط اُس ہی پر نہِیں بلکہ مُجھ پر بھی تاکہ مُجھے غم پر غم نہ ہو۔
فلپیوں 2 : 28 (URV)
اِس لِئے مُجھے اُس کے بھیجنے کا اَور بھی زِیادہ خیال ہُؤا کہ تُم بھی اُس کی مُلاقات سے پھِر خُوش ہو جاؤ اور میرا بھی غم گھٹ جائے۔
فلپیوں 2 : 29 (URV)
پَس تُم اُس سے خُداوند میں کمال خُوشی کے ساتھ مِلنا اور اَیسے شَخصوں کی عِزّت کِیا کرو۔
فلپیوں 2 : 30 (URV)
اِس لِئے کہ وہ مسِیح کے کام کی خاطِر مرنے کے قرِیب ہو گیا تھا اور اُس نے جان لگا دی تاکہ جو کمی تُمہاری طرف سے میری خِدمت میں ہُوئی اُسے پُورا کرے۔
❮
❯