فلیمون 1 : 1 (URV)
پَولُس کی طرف سے جو مسِیح یِسُوع کا قَیدع ہے اور بھائِی تِیمُتھیُس کی طرف سے اپنے عزِیز ہمخِدمت فِلیمون۔
فلیمون 1 : 2 (URV)
اور بہن اَفّیہ اور اپنے ہم سِپاہ اِرخِپُّس اور فِلیمون کے گھر کی کلِیسیا کے نام۔
فلیمون 1 : 3 (URV)
فضل اور اِطمینان ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں حاصِل ہوتا رہے۔
فلیمون 1 : 4 (URV)
مَیں تیری اُس محبّت کا اور اِیمان کا حال سُن کر جو سب مُقدّسوں کے ساتھ اور خُداوند یِسُوع پر ہے۔
فلیمون 1 : 5 (URV)
ہمیشہ اپنے خُدا کا شُکر کرتا ہُوں اور اپنی دُعاؤں میں تُجھے یاد کرتا ہُوں۔
فلیمون 1 : 6 (URV)
تاکہ تیرے اِیمان کی شِراکت تُمہاری ہر خُوبی کی پہچان میں مسِیح کے واسطے مُؤثِر ہو۔
فلیمون 1 : 7 (URV)
کِیُونکہ اَے بھائِی! مُجھے تیری محبّت سے خُوشی اور تسلّی ہُوئی اِس لِئے کہ تیرے سبب سے مُقدّسوں کے دِل تازہ ہُوئے ہیں۔
فلیمون 1 : 8 (URV)
پَس اگرچہ مُجھے مسِیح میں بڑی دِلیری تو ہے کہ تُجھے مُناسِب حُکُم دُوں۔
فلیمون 1 : 9 (URV)
مگر مُجھے یہ زِیادہ پَسند ہے کہ مَیں بُوڑھا پَولُس بلکہ اِس وقت مسِیح یِسُوع کا قَیدی بھی ہوکر محبّت کی راہ سے اِلتماس کرُوں۔
فلیمون 1 : 10 (URV)
سو اپنے فرزند اُنیسمُس کی بابت جو قَید کی حالت میں مُجھ سے پَیدا ہُؤا تُجھ سے اِلتماس کرتا ہُوں۔
فلیمون 1 : 11 (URV)
پہلے تو وہ کُچھ تیرے کام کا نہ تھا مگر اَب تیرے اور میرے دونوں کے کام کا ہے۔
فلیمون 1 : 12 (URV)
خُود اُسی کو یعنی اپنے کلیجے کے ٹکڑے کو مَیں نے تیرے پاس واپِس بھیجا ہے۔
فلیمون 1 : 13 (URV)
اُس کو مَیں اپنے ہی پاس رکھنا چاہتا تھا تاکہ تیری طرف سے اِس قَید میں جو خُوشخَبری کے باعِث ہے میری خِدمت کرے۔
فلیمون 1 : 14 (URV)
لیکِن تیری مرضی کے بغَیر مَیں نے کُچھ کرنا نہ چاہا تاکہ تیرا نیک کام لاچاری سے نہِیں بلکہ خُوشی سے ہو۔
فلیمون 1 : 15 (URV)
کِیُونکہ مُمکِن ہے کہ وہ تُجھ سے اِس لِئے تھوڑی دیر کے واسطے جُدا ہُؤا ہو کہ ہمیشہ تیرے پاس رہے۔
فلیمون 1 : 16 (URV)
مگر اَب سے غُلام کی طرح نہِیں بلکہ غُلام سے بہُتر ہوکر یعنی اَیسے بھائِی کی طرح رہے جو جِسم میں بھی اور خُداوند میں بھی میرا نِہایت عزیز ہو اور تیرا اِس سے بھی کہِیں زیادہ۔
فلیمون 1 : 17 (URV)
پَس اگر تُو مُجھے شِریک جانتا ہے تو اُسے اِس طرح قُبُول کرنا جِس طرح مُجھے۔
فلیمون 1 : 18 (URV)
اور اگر اُس نے تیرا کُچھ نُقصان کِیا ہے یا اُس پر تیرا کُچھ آتا ہے تو اُسے میرے نام لِکھ لے۔
فلیمون 1 : 19 (URV)
مَیں پَولُس اپنے ہاتھ سے لِکھتا ہُوں کہ خُود ادا کرُوں گا اور اِس کے کہنے کی کُچھ حاجت نہِیں کہ میرا قرض جو تُجھ پر ہے وہ تُو خُود ہے۔
فلیمون 1 : 20 (URV)
اَے بھائِی! مَیں چاہتا ہُوں کہ مُجھے تیری طرف سے خُداوند میں خُوشی حاصِل ہو، مسِیح میں میرے دِل کو تازہ کر۔
فلیمون 1 : 21 (URV)
مَیں تیری فرمانبرداری کا یقِین کر کے تُجھے لِکھتا ہُوں اور جانتا ہُوں کہ جو کُچھ مَیں کہتا ہُوں تُو اُس سے بھی زِیادہ کرے گا۔
فلیمون 1 : 22 (URV)
اِس کے سِوا میرے لِئے ٹھہرنے کی جگہ تیّار کر کِیُونکہ مُجھے اُمِید ہے کہ مَیں تُمہاری دُعاؤں کے وسِیلہ سے تُمہیں بخشا جاؤں گا۔
فلیمون 1 : 23 (URV)
اِپفراس جو مسِیح یِسُوع میں میرے ساتھ قَید ہے۔
فلیمون 1 : 24 (URV)
اور مرقُس اور ارِسترخُس اور دیماس اور لُوقا جو میرے ہمخِدمت ہیں تُجھے سَلام کہتے ہیں۔
فلیمون 1 : 25 (URV)
ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُمہاری رُوح پر ہوتا رہے۔ آمین

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25