گنتی 4 : 1 (URV)
اور خداوند نے موسیٰ اور ہارون سے کہاکہ
گنتی 4 : 2 (URV)
بنی لاوی میں سے قہاتیوں کو ان کے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق۔
گنتی 4 : 3 (URV)
تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کے لیے مقدس کی خدمت میں شامل ہیں ان سبھوں کو گنو
گنتی 4 : 4 (URV)
اور خیمہ اجتماع میں پاک ترین چیزوں کی نسبت بنی قہات کا یہ کام ہو گا
گنتی 4 : 5 (URV)
کہ جب لشکر کوچ کرے تو ہارون اور اسکے بیٹے آئیں اور بیچ کے پردہ کو اتاریں اور اس سے شہادت کے صندوق کو ڈھانکیں
گنتی 4 : 6 (URV)
اور اس پر تخس کی کھالوں کا ایک غلاف ڈالیں اور اوپر بالکل آسمانی رنگ کا کپڑا بچھائیں اور اس میں ا س کی چوبیں لگائیں
گنتی 4 : 7 (URV)
اور نذر کی روٹی کی میز پر آسمانی رنگ کا کپڑا بچھا کر اسکے اوپر طباق اور چمچے اور انڈیلنے کے کٹورے اور پیالے رکھیں اور دائمی روٹی بھی اس پر ہو
گنتی 4 : 8 (URV)
پھر وہ ان پر سرخ رنگ کا کپڑا بچھائیں تخس کی کھالوں کے ایک غلاف سے ڈھانکیں اور میز میں اسکی چوبیں لگا دیں
گنتی 4 : 9 (URV)
پھر آسمانی رنگ کا کپڑا لے کر اس سے روشنی دینے والے شمعدان کو اور اس کے چراغوں اور گلکیروں اور گلدستوں اور تیل کے سب ظروف کو جو شمعدان کے لیے کام میں آتے ہیں ڈھانکیں
گنتی 4 : 10 (URV)
اور اسکو اور اسکے سب ظروف کو تخس کی کھالوں کے ایک غلاف کے اندر رکھ کر اس غلاف کو چوکھٹے پر دھر دیں
گنتی 4 : 11 (URV)
اور زریں مذبح پر آسمانی رنگ کا کپڑا بچھائیں اور اسے تخس کی کھالوں کے ایک غلاف اے ڈھانکیں اور اسکی چوبیں اس میں لگا ئیں
گنتی 4 : 12 (URV)
اور سب ظرو ف کو جو مقدس کی خدمت کے کام آتے ہیں لیکر انکو آسمانی رنگ کے کپڑے میں لپیٹیں اور انکو تخس کی کھالوں کے ایک غلاف سے ڈھانک کر چوکھٹے پر دھر دیں
گنتی 4 : 13 (URV)
پھر وہ مذبح پر سے سب راکھ کو اٹھا کر اسکے اوپر ارغوانی رنگ کا کپڑا بچھائیں
گنتی 4 : 14 (URV)
اس کے سب برتن جس سے اسکی خدمت کرتے ہیں جیسے انگیٹھیاں اور سیخیں اور بیلچے اور کٹورے غرض مذبح کے سب برتن اس پر رکھیں اور اس پر تخس کی کھالوں کے ایک غلاف بچھائیں اور مذبح میں چوبیں لگائیں
گنتی 4 : 15 (URV)
اور جب ہارون اور اسکے بیٹے مقدس اور مقدس کی سب چیزوں کو ڈھانک چکیں تب خیمہ گاہ کے کوچ کے وقت بن قہات اس کے اٹھانے کے لیے آئیں لیکن وہ مقدس کو نہ چھوئیں تا نہ ہو کہ وہ مر جائیں خیمہ اجتماع کی یہی چیزیں بنی قہات کے اٹھا نے کی ہیں
گنتی 4 : 16 (URV)
اور روشنی کے تیل اور خوشبو دار بخور اور دائمی نذر کی قربانی اور مسح کرنے کے تیل اور سارے مسکن اور اسکے لوازم کی اور مقدس اور اسکے سامان کی نگہبانی ہارون کاہن کے بیٹے الیعزر کے ذمہ ہو
گنتی 4 : 17 (URV)
اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
گنتی 4 : 18 (URV)
تم لاویوں میں سی قہاتیوں کے قبیلہ کے خاندانوں کو منقطع ہونے نہ دینا
گنتی 4 : 19 (URV)
بلکہ اس مقصود سے کہ جب وہ پاک ترین چیزوں کے پاس آئیں تو جیتے رہیں اور مر نہ جائیں تم اسن کے لیے ایسا کرنا کہ ہارون اور اس کے بیٹے اندر آ کر ان میں سے ایک ایک کا کا م اور بوجھ مقرر کردیں
گنتی 4 : 20 (URV)
لیکن مقدس کو دیکھنے کی خاطر دم بھر کے لیے بھی اندر نہ آنے پائیں تا نہ ہو کہ وہ مر جائیں
گنتی 4 : 21 (URV)
پھر خداوند نے موسیٰ سے کہا
گنتی 4 : 22 (URV)
بنی جیرسون میں سے بھی ان کے آّبائی خاندانوں اور گھرانوں کے مطابق
گنتی 4 : 23 (URV)
تیس بر س کی عمر سے پچاس بر س کی عمر کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کےلیے مقدس کی خدمت کے وقت حاضر رہتے ہیں ان سبھوں کو گن
گنتی 4 : 24 (URV)
جیرسونیوں کے خاندان کا کام خدمت اور بوجھ اٹھانے کا ہے
گنتی 4 : 25 (URV)
وہ مسکن کے پردوں کو خیمہ اجتماع اور اس کے غلاف کو اور اس کے اوپر کے غلاف کو جو تخس کی کھالوں کا ہے اور خیمہ اجتماع کے دروازہ کےپردہ کو
گنتی 4 : 26 (URV)
اور مسکن کے مذبح کے گردا گرد کے صحن کے پردوں کو اور صحن کے دروازہ کے پردہ کو اور انکی رسیوں کو اور خدمت کے سب ظروف کا اٹھا یا کریں اور ان چیزوں سے جو جو کام لیا جاتا ہے وہ بھی یہی لوگ کیا کریں
گنتی 4 : 27 (URV)
جیرسونیوں کی اولاد کا خدمت کرنے اور بوجھ اٹھانے کا سارا کا م ہارون اور اسکے بیٹوں کے حکم کے مطابق ہو اور تم ان میں سے ہر ایک کا بوجھ مقرر کر کے ان کے سپر د کرنا
گنتی 4 : 28 (URV)
خیمہ اجتماع میں سے بنی جیرسون کے خاندانوں کا یہی کام رہے اور وہ ہارون کاہن کے بیٹے اتمر کے ماتحت رہ کر خدمت کریں
گنتی 4 : 29 (URV)
اور بنی مراری میں سے ان کے آبائی خاندانوں اور گھرانوں میں کے مطابق
گنتی 4 : 30 (URV)
تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر تک کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کےلیے مقدس کی خدمت کے وقت حاضر ہیں ان سبھوں کو گن
گنتی 4 : 31 (URV)
اور خیمہ اجتماع میں جن چیزوں کے اٹھانے کی خدمت ان کے ذمہ ہو وہ یہ ہیں مسکن کے تختے اور بینڈے اور ستون اور ستونوں کے خانے
گنتی 4 : 32 (URV)
اور گردا گرد صحن کے ستون اور اس کے خانے اور اسکی میخیں اور رسیاں اور ان کے سب آلات اور سارے سامان اور جو چیزیں ان کے اٹھانے کےلیے تم مقرر کرو ان میں سے ایک ایک کا نام لے کر ان کے سپرد کرو
گنتی 4 : 33 (URV)
بنی مراری کے خاندانوں کو جو کچھ خیمہ اجتماع میں ہارون کاہن کے بیٹے اتمر کے ماتحت کرنا ہے یہی ہے
گنتی 4 : 34 (URV)
چنانچہ موسیٰ اور ہارون اور جماعت کے سرداروں نے قہاتیوں کی اولاد میں سے ان کے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق
گنتی 4 : 35 (URV)
تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر تک کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کےلیے مقدس کی خدمت کے وقت حاضر ہیں ان سبھوں کو گن لیا
گنتی 4 : 36 (URV)
اور ان میں سے جتنے اپنے گھرانوں کے مطابق گنے گئے وہ دو ہزار سات سو پچاس تھے
گنتی 4 : 37 (URV)
قہاتیوں کے خاندان میں سے جتنے خیمہ اجتماع میں خدمت کرتے تھے ان سبھوں کا شمار اتنا ہی تھا جو حکم خداوند نے موسیٰ کی معرفت دیا تھا اسکے مطابق موسیٰ اور ہارون نے ان کو گنا۔
گنتی 4 : 38 (URV)
اور بنی جیرسون میں سے اپنے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق
گنتی 4 : 39 (URV)
تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر تک کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کےلیے مقدس کی خدمت میں شامل تھے وہ سب گنے گئے
گنتی 4 : 40 (URV)
اور ے جتنے اپنے گھرانوں کے مطابق گنے گئے وہ دو ہزار چھ سو تیس تھے
گنتی 4 : 41 (URV)
سو بنی جیرسون کے خاندانوں میں سے جتنے خیمہ اجتماع میں خدمت کرتے تھے اور جنکو موسیٰ اور ہارون نے خداوند کے حکم کے مطابق شمار کیا وہ اتنے ہی تھے ۔
گنتی 4 : 42 (URV)
اور بنی مراری میں سے اپنے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق
گنتی 4 : 43 (URV)
تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر تک کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کےلیے مقدس کی خدمت میں شامل تھے
گنتی 4 : 44 (URV)
وہ سب گنے گئے جتنے ان میں سے اپنے گھرانوں کےموافق گنے گئے وہ تین ہزار دو سو تھے
گنتی 4 : 45 (URV)
سو خداوند کے اس حکم کے مطابق جو اس نے موسیٰ کی معرفت دیا تھا جتنوں کو موسیٰ اور ہارون نے بنی مراری کے خاندان میں سے گنا وہ یہی ہیں
گنتی 4 : 46 (URV)
الغرض لاویوں میں سے جنکو موسیٰ اور ہارون اور اسرائیل کے سرداروں نے ان کے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق گنا
گنتی 4 : 47 (URV)
) تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر تک کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے اور بوجھ اٹھانے کے کام کے لیے حاضر ہوتے تھے
گنتی 4 : 48 (URV)
ان سبھوں کا شمار آٹح ہزار پانچ سو اسی تھا
گنتی 4 : 49 (URV)
وہ خداوند کے حکم کے مطابق موسیٰ کی معرفت اپنی اپنی خدمت اور بوجھ اٹھانے کے کام کے مطابق گنے گئے یوں وہ موسیٰ کی معرفت جیسا خداوند نے اس کو حکم دیا تھا گنے گئے ۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: