گنتی 33 : 1 (URV)
جب بنی اسرائیل موسیٰ اور ہارون کے ماتحت دَل باندھے ہوئے ملک مصر سے نکل کر چلے تو ذیل کی منزلوں پر انہوں نے قیام کیا
گنتی 33 : 2 (URV)
اور موسیٰ نے ان کے سفر کا حال انکی منزلوں کے مطابق خداوند کے حکم سے قلم بند کیا سو ان کے سفر کی منزلیں یہ ییں
گنتی 33 : 3 (URV)
پہلے مہینے کی پندرھویں تاریخ کو انہوں نے رعمیسس سے کوچ کیا فسح کے دوسرے دن بنی اسرائیل کے لوگ سب مصریوں کی آنکھوں کے سامنے بڑے فخر سے روانہ ہوئے
گنتی 33 : 4 (URV)
اس وقت مصری اپنے پہلوٹھوں کو جنکو خداوند نے مارا تھا دفن کر رہےتھے خداوند نے ان کے دیوتاؤں کو بھی سزا دی تھی
گنتی 33 : 5 (URV)
سو بنی اسرائیل نے رعمیسس سے کوچ کر کے سکات میں ڈیرے ڈالے
گنتی 33 : 6 (URV)
اور سکات سے کوچ کرکے ایتام میں جو بیابان سے ملا ہوا ہے مقیم ہوئے
گنتی 33 : 7 (URV)
پھر ایتام سے کوچ کر کے فی ہیخروت کو جو بعل صفون کے مقابل ہے مڑ گئے اور مجدال کے سامنے ڈیرے ڈالے
گنتی 33 : 8 (URV)
پھر انہوں نے فی ہیخروت کے سامنے سے کوچ کیا اور سمندر کے بیچ سے گذر کر بیابان میں داخل ہوئے اور دشت ایتام میں تین دن کی راہ چل کر مارہ میں پڑاؤ کیا ۔
گنتی 33 : 9 (URV)
اور مارہ سے کوچ کرکے ایلیم میں آئے اور ایلیم میں پانی کے بارہ اچشمے اور کجھور کے ستر درخت تھے سو انہوں نے یہیں ڈیرے ڈال لیے
گنتی 33 : 10 (URV)
اور ایلیم سے کوچ کر کے انہوں نے بحر قلزم میں ڈیرے کھڑے کیے
گنتی 33 : 11 (URV)
اور بحر قلزم سے چل کر دشت صین میں خیمہ زن ہوئے
گنتی 33 : 12 (URV)
اور دشت صین سے کوچ کر کے دفقہ میں ٹھہرے
گنتی 33 : 13 (URV)
اور دفقہ سے روانہ ہو کر الوس میں مقیم ہوئے
گنتی 33 : 14 (URV)
اور الوس سے چل کر رفیدیم میں ڈیرے ڈالے یہاں ان لوگوں کو پینےکے لیے پانی نہ ملا
گنتی 33 : 15 (URV)
اور رفیدیم سے کوچ کر کے دشت سینا میں ٹھہرے
گنتی 33 : 16 (URV)
اور دشت سیناہ سے چل کر قبروت ہتاوہ میں خیمے کھڑے کیے
گنتی 33 : 17 (URV)
اور قبروت ہتاوہ سے کوچ کر کے حصیرات میں ڈیرے ڈالے
گنتی 33 : 18 (URV)
حصیرات سے کوچ کر کے رتمہ میں ڈیرے ڈالے
گنتی 33 : 19 (URV)
رتمہ سے روانہ ہو کر رمون فارص میں خیمے کھڑے کیے
گنتی 33 : 20 (URV)
رمون فارص سے جو چلے تو لبناہ میں جا کے مقیم ہوئے
گنتی 33 : 21 (URV)
اور لبناہ سے کوچ کر کے ریسہ میں ڈیرے ڈالے
گنتی 33 : 22 (URV)
اور ریسہ سے چل کر قہیلاتہ میں ڈیرے کھڑے کیے
گنتی 33 : 23 (URV)
اور قہیلاتہ سے چل کر کوہ سافر میں ڈیرا کیا۔
گنتی 33 : 24 (URV)
کوہ سافت سے کوچ کر کے حرادہ میں میں خیمہ زن ہوئے۔
گنتی 33 : 25 (URV)
اور حرادا سے سفر کر کے مقہیلوت میں قیام کیا
گنتی 33 : 26 (URV)
مقہیلوت سے روانہ ہو کر تخت میں خیمے کھڑے کیے
گنتی 33 : 27 (URV)
تخت سے جو چلے تو تارح میں آ کر ڈیرے ڈالے
گنتی 33 : 28 (URV)
اور تارح سے کوچ کر کے متقہ میں قیام کیا
گنتی 33 : 29 (URV)
اورمتقہ سے روانہ ہو کر حشمونہ میں ڈیرے ڈالے
گنتی 33 : 30 (URV)
اور حشمونہ سے چل کر موسیروت میں ڈیرے کھڑے کیے
گنتی 33 : 31 (URV)
اور موسیروت سے روانہ ہوکر بنی یعقان میں ڈیرے ڈالے
گنتی 33 : 32 (URV)
اور بنی یعقان سے چل کر حور ہجدجاد میں خیمہ زن ہوئے
گنتی 33 : 33 (URV)
اور حور ہجدجاد سے روانہ ہو کر یوطباتہ میں خیمے کھڑے کیے
گنتی 33 : 34 (URV)
اور یوطباتہ سے چل کر عبرونہ میں ڈیرے ڈالے
گنتی 33 : 35 (URV)
اور عبرونہ سے چل کر عیصون جابر میں ڈیرا کیا
گنتی 33 : 36 (URV)
اور عیصون جابر سے روانہ ہو کر دشت صین جو قادس ہے قیام کیا
گنتی 33 : 37 (URV)
اور قادس سے چل کر کو ہور کے پاس جو ملک ادوم کی سرحد ہے خیمہ زن ہوئے
گنتی 33 : 38 (URV)
یہاں ہارون کاہن خداوند کے حکم سے کوہ ہو ر پر چڑھ گیا اور اس نے بنی اسرائیل کے ملک مصر سے نلکنے کے چالیسویں بر س کے پانچویں مہینےکی پہلی تاریخ کو وہیں وفات پائی
گنتی 33 : 39 (URV)
اور جب ہارون نے کوہ ہور پر وفات پائی تو وہ ایک سو تیئس برس کا تھا
گنتی 33 : 40 (URV)
اور عراد کے کنعانی بادشاہ کوجو ملک کنعان کے جنوب میں رہتا تھا بنی اسرائیل کی آمد کی خبر ملی
گنتی 33 : 41 (URV)
اور اسرائیل کو کوہ ہور سے کوچ کرکے ضلومونہ میں ٹھہرے
گنتی 33 : 42 (URV)
ضلمونہ سے کوچ کر کے فونون میں ڈیرے ڈالے
گنتی 33 : 43 (URV)
اور فونون سے کوچ کر کے ابوت میں قیام کیا
گنتی 33 : 44 (URV)
اور ابوت سے کوچ کرکے عی عباریم میں جو ملک موآب کی سرحد اپر ہے ڈیرےڈالے
گنتی 33 : 45 (URV)
اور عییم سے کوچ کرکے دیبون جد میں خیمہ زن ہوئے
گنتی 33 : 46 (URV)
اور دیبون سے کوچ کر کے عملون دبلہ تایم میں خیمے کھڑے کیے
گنتی 33 : 47 (URV)
اور عملون دبلہ تایم سے کوچ کر کے عباریم کے کوہستا ن میں جو نبو کے مقابل ہے ڈیرا ڈالا
گنتی 33 : 48 (URV)
اور عباریم کے کوہستان سے چل کر موآب کے میدانوں میں جو یریحو کے مقابل یردن کے کنارے واقع ہیں خیمہ زن ہوئے
گنتی 33 : 49 (URV)
اور یردن کے کنارے بیت یسیموت سے لیکر ابیل سطیم تک موآب کے میدانوں میں انہوں نے ڈیرے ڈالے
گنتی 33 : 50 (URV)
اورخداوند نے موآب کے میدانوں جو یریحو کے مقابل یردن کے کنارے واقع ہیں موسیٰ سے کہا کہ
گنتی 33 : 51 (URV)
بنی اسرائیل سے یہ کہہ دے کہ جب تم یردن کو عبور کرکے ملک کنعان میں داخل ہو
گنتی 33 : 52 (URV)
تو تم اس ملک کے سب باشندوں کو وہاں سے نکال دینا اور انکے شبیہ دار پتھروں کو اور ان کے ڈھالے ہوئے بتوں کو توڑ ڈالنا اور ان کے سب اونچے مقاموں کو مسمار کر دینا
گنتی 33 : 53 (URV)
اور تم اس ملک پر قبضہ کر کے اس میں بسنا کیونکہ میں نے وہ ملک تم کو دیا ہے کہ تم اس کے مالک بنو
گنتی 33 : 54 (URV)
اور تم قرعہ ڈال کر اس ملک کو اپنے گھرانوں میں میراث کے طور پر بانٹ لینا جس خاندان میں زیادہ آدمی ہوں اس کو زیادہ اور جس میں تھوڑے ہوں اس کو کم میراث دینا اور جس آدمی کا قرعہ جس جگہ کے لیے نکلے وہی اس کو حصہ میں ملے تم اپنے آبائی قبائل کے مطابق اپنی میراث لینا
گنتی 33 : 55 (URV)
لیکن اگر تم اس ملک کے باشندوں کو اپنے آگےسے دور نہ کرو تو جنکو تم باقی رہنے دو گے وہ تمہاری آنکھوں میں خار اور تمہارے پہلوؤں میں کانٹے ہونگے اور اس ملک میں جہاں تم بسو گے تمکو دق کریں گے
گنتی 33 : 56 (URV)
اور آخر کو یوں ہو گا کہ جیسا میں نے ان کے ساتھ کرنے کا ارادہ کیا ویسا ہی تم سے کروں گا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: