گنتی 29 : 1 (URV)
اور ساتویں مہینے کی پہلی تاریخ کو تمہارا مقدس مجمع ہو اس میں کو ئی خادمانہ کا م نہ کرنا یہ تمہارے نرسنگے پھونکنے کا دن ہے
گنتی 29 : 2 (URV)
کہ تم سوختنی قربانی کے طور پر دو بچھڑےاور ایک مینڈھا اور سات یکسالہ نر برے گذراننا تاکہ یہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو ٹھہرے
گنتی 29 : 3 (URV)
اور انکے ساتھ نذر کی قربانی کے طورپر تیل ملا ہوا میدہ فی بچھڑا ایفہ کے تین دہائی حصہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حصہ کے برابر
گنتی 29 : 4 (URV)
) اور ساتوں بروں میں سے ہر برہ پیچھے ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر ہو
گنتی 29 : 5 (URV)
اور ایک بکرا ہو تاکہ اس سے تمہارے لیے کفارہ دیا جائے
گنتی 29 : 6 (URV)
نئے چاند کی سوختنی قربانی اور نذر کی قربانی اور دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ جو اپنے اپنے آئین کے مطابق گذرانے جائیں گے یہ بھی راحت انگیز خوشبو کی آتشین قربانی کے طورپر خداوند کے حضور چڑھائے جائیں ۔
گنتی 29 : 7 (URV)
پھر اسی ساتویں مہینے کی دسویں تاریخ کو تمہارا مقدس مجمع جمع ہو تم اپنی اپنی جان کو دکھ دینا اور کسی طرح کا کام نہ کرنا ۔
گنتی 29 : 8 (URV)
بلکہ تم سوختنی قربانی کے طور پر دو بچھڑےاور ایک مینڈھا اور سات یکسالہ نر برے خداوند کے حضور چڑھانا تاکہ یہ راحت انگیز خوشبو ٹھہرے اور یہ سب کے سب بے عیب ہوں
گنتی 29 : 9 (URV)
) اور انکے ساتھ نذر کی قربانی کے طورپر تیل ملا ہوا میدہ فی بچھڑا ایفہ کے تین دہائی حصہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حصہ کے برابر
گنتی 29 : 10 (URV)
) اور ساتوں بروں میں سے ہر برہ پیچھے ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر ہو۔
گنتی 29 : 11 (URV)
اور خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا ہو یہ بھی اس خطا کی قربانی کے علاوہ جو کفارہ کے لیے ہے اور دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
گنتی 29 : 12 (URV)
اور ساتویں مہینے کی پندرھویں تاریخ کو پھر تمہارا مقدس مجمع جمع ہو اس دن تم کو ئی خادمانہ کا م نہ کرنا اور سات دن تک خداوند کے لیے عید منانا
گنتی 29 : 13 (URV)
اور تم سوختنی قربانی کے طور پر تیرہ بچھڑے دومینڈھے اور چودہ یکسالہ نر برے چڑھانا تاکہ یہ راحت انگیز خوشبو ٹھہرے یہ سب کے سب بے عیب ہوں
گنتی 29 : 14 (URV)
اور انکے ساتھ نذر کی قربانی کے طور پر تیرہ بچھڑوں میں سے ہر بچھڑے پیچھے تیل ملا ہو میدہ ایفہ کے تین دہائی حصہ کے برابر اور دونوں مینڈھوں میں سے ہر مینڈھے پیچھے پانچویں حصہ کے برابر
گنتی 29 : 15 (URV)
اور چودہ بروں پیچھے ہر برہ پیچھے ایفہ کے دسویں حصہ کے برابر ہو
گنتی 29 : 16 (URV)
اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور تپاون کے علاوہ چڑھائے جائیں ۔
گنتی 29 : 17 (URV)
اور دوسر ے دن بارہ بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
گنتی 29 : 18 (URV)
اور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
گنتی 29 : 19 (URV)
اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
گنتی 29 : 20 (URV)
اور تیسرے دن گیارہ بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
گنتی 29 : 21 (URV)
اور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
گنتی 29 : 22 (URV)
اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
گنتی 29 : 23 (URV)
اور چوتھے دن دس بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
گنتی 29 : 24 (URV)
اور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
گنتی 29 : 25 (URV)
اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
گنتی 29 : 26 (URV)
اور پانچویں دن نو بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
گنتی 29 : 27 (URV)
اور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
گنتی 29 : 28 (URV)
اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
گنتی 29 : 29 (URV)
اور چھٹے دن آٹھ بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
گنتی 29 : 30 (URV)
اور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
گنتی 29 : 31 (URV)
اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
گنتی 29 : 32 (URV)
) اورساتویں دن سات بچھڑے دو مینڈھے اور چودہ بے عیب یکسالہ نر برے چڑھانا
گنتی 29 : 33 (URV)
اور بچھڑوں اور مینڈھو ں اور بروں کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
گنتی 29 : 34 (URV)
اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
گنتی 29 : 35 (URV)
اور آٹھویں دن تمہارا مقدس مجمع اکٹھا ہو اور اس دن تم کوئی خادمانہ کام نہ کرنا ۔
گنتی 29 : 36 (URV)
بلکہ تم ایک بچھڑا ایک مینڈھا اور سات یکسالہ بے عیب نر برے سوختنی قربانی کے لیے چڑھا نا تاہ وہ خداوند کے حضور راحت انگیز خوشبو کی آتشین قربانی ٹھہرے
گنتی 29 : 37 (URV)
) اور بچھڑے اور مینڈھے اور برے کے ساتھ ان کے شمار اور آئین کے مطابق ان کی نذر کی قربانی اور تپاون ہو
گنتی 29 : 38 (URV)
اور ایک بکرا خطا کی قربانی کے لیے ہو یہ سب دائمی سوختنی قربانی اور اسکی نذر کی قربانی اور انکے تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں
گنتی 29 : 39 (URV)
تم اپنی مقرر عیدوں میں اپنی منتوں اور رضا کی قربانیوں کے علاوہ سوخنتی قربانیاں اور نذر کی قربانیاں اور تپاون اور سلامتی کی قربانیاں گذراننا
گنتی 29 : 40 (URV)
اور جو کچھ خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا وہ سب موسیٰ نے بنی اسرائیل کو بتا دیا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: