گنتی 2 : 1 (URV)
اور خداود نے موسیٰ اور ہارون سے کہا کہ
گنتی 2 : 2 (URV)
بنی اسرائیل اپنے اپنے ڈیرے اپنے اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے علم کے ساتھ خیمہ اجتماع کے مقابل اور اس کے گردا گرد لگائیں
گنتی 2 : 3 (URV)
اور جو مشرق کی طرف جدھر سے سورج نکلتا ہے اپنے ڈیرے اپنے دَلوں کے مطابق لگائیں وہ یہوداہ کے جھنڈے کی چھاؤنی کے لوگ ہوں اور عمینداب کا بیٹا نحسون بنی یہوداہ کا سردار ہو
گنتی 2 : 4 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ سب چوہتر ہزار تھے
گنتی 2 : 5 (URV)
اور ان کے قریب اشکار کے قبیلہ کے لوگ ڈیرے ڈالیں اور صغر کا بیٹا نتنی ایل بنی اشکار کا سردار ہو
گنتی 2 : 6 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے چون ہزار چار سو تھے
گنتی 2 : 7 (URV)
پھر زبولون کا قبیلہ ہو اور حیلون کا بیٹا الیاب بنی زبولون کا سردار ہو
گنتی 2 : 8 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ ستاون ہزار تھے
گنتی 2 : 9 (URV)
سو جتنے یہوداہ کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ ایک لاکھ چھیاسی ہزار چار سو تھے پہلے یہی کوچ کیا کریں
گنتی 2 : 10 (URV)
اور جنوب کی طرف اپنے دَلوں کے مطابق روبن کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور شدیور کا بیٹا الیصور بنی روبن کا سردار ہو
گنتی 2 : 11 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ چھیالیس ہزار پانچ سو تھے
گنتی 2 : 12 (URV)
اور ان کے قریب شمعون کے قبیلہ کے لوگ ڈیرے ڈالیں اور صوری شدی کا بیٹا سلومی ایل بنی شمعون کا سردار ہو
گنتی 2 : 13 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے انسٹھ ہزار تین سو تھے
گنتی 2 : 14 (URV)
پھر جد کا قبیلہ ہو عوایل کا بیٹا الیاسف بنی جد کا سردار ہو
گنتی 2 : 15 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ پنتالیس ہزار چھ سو پچاس تھے
گنتی 2 : 16 (URV)
(16-17) سو سو جتنے یہوداہ کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ ایک لاکھ اکاون ہزار چار سو پچاس تھے کوچ کے وقت دوسری نوبت ان لوگوں کی ہو پھر خیمہ اجتماع مع لاویوں کی چھاؤنی کے جو اور چھاؤنیوں کے بیچ ہو گی آگے جائے اور جس طرح سے لاوی ڈیرے لگائیں اسی طر ح سے وہ اپنی اپنی جگہ اور اپنےا پنے جھنڈے کے پاس چلیں
گنتی 2 : 17 (URV)
گنتی 2 : 18 (URV)
اور مغرب کی طرف اپنے دَلوں کے مطابق افرائیم کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عمیہود کا بیٹا الیسع بنی افرائیم کا سردار ہو
گنتی 2 : 19 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ چالیس ہزار پانچ سو تھے
گنتی 2 : 20 (URV)
ان کے قریب منسی کا قبیلہ ہو اور فد اہصور کا بیٹا جملی ایل بنی منسی کا سردار ہو
گنتی 2 : 21 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے بتیس ہزار دو سو تھے
گنتی 2 : 22 (URV)
پھر بنیمین کا قبیلہ ہو اور جدعونی کا بیٹا ابدان بنی بنیمین کا سردار ہو
گنتی 2 : 23 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ پنتیس ہزار چار سو تھے
گنتی 2 : 24 (URV)
سو جتنے افرائیم کی چھاؤنی میں اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ ایک لاکھ آٹھ ہزار ایک سو تھے کوچ کے وقت تیسری نوبت ان کی ہو
گنتی 2 : 25 (URV)
اور شمال کی طر ف اپنے دَلوں کے مطابق دان کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عمیشدی کا بیٹا اخیعزر بنی دان کا سردار ہو
گنتی 2 : 26 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ باسٹھ ہزار سات سو تھے
گنتی 2 : 27 (URV)
ان کے قریب آشر کے قبیلہ کے لوگ اپنے ڈیرے لگائیں اور عکران کا بیٹٓ فجعی ایل بن آشر کا سردار ہو
گنتی 2 : 28 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ اکتالیس ہزار پانچ سو تھے
گنتی 2 : 29 (URV)
پھر نفتالہ کا قبیلہ ہو اور دینان کا بیٹا اخیرع بنی نفتالی کا سردار ہو
گنتی 2 : 30 (URV)
اور اس کے دَل کے لوگ جو شمار کیے گئے تھے وہ ترپن ہزار چار سو تھے
گنتی 2 : 31 (URV)
سو جتنے دان کی چھاؤنی میں گنے گئے وہ ایک لاکھ ستاون ہزار چھ سو تھے یہ لوگ اپنے اپنے جھنڈے کے پاس پاس ہو کر سب سے پیچھے کوچ کیا کریں
گنتی 2 : 32 (URV)
بنی اسرائیل میں سے جو لوگ اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق گنے گئے وہ سب یہی ہیں اور سب چھاؤنیوں کے جتنے لو گ اپنے اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ چھ لاکھ ترپن ہزار پانچ سو پچاس تھے ۔
گنتی 2 : 33 (URV)
لیکن لاوی جیسا خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا بنی اسرائیل کے ساتھ نہیں گنے گئے
گنتی 2 : 34 (URV)
اور بنی اسرائیل نے ایسا ہی کیا اور جو جو خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا اسی کے مطابق وہ اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق ا پنے گھرانے کے ساتھ ڈیرے لگاتے اور کوچ کرتے تھے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34