گنتی 13 : 1 (URV)
اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
گنتی 13 : 2 (URV)
تو آدمیوں کو بھیج کر وہ ملک کنعان کا جو میں بنی اسرائیل کو دیتا ہوں حال دریافت کریں ان کے باپ دادا کے ہر قبیلہ سے ایک آدمی بھیجنا جو ان کے ہاں کا رئیس ہو
گنتی 13 : 3 (URV)
چناچنہ موسیٰ نے خداوند کے ارشاد کے موافق دشت فاران سے ایسے آدمی روانہ کیے جو بنی اسرائیل کے سردار تھے
گنتی 13 : 4 (URV)
انکے نام یہ تھے روبن کے قبیلہ سے زکور کا بیٹا سموع
گنتی 13 : 5 (URV)
اور شمعون کے قبیلہ سے حوری کا بیٹا سافط
گنتی 13 : 6 (URV)
اور یہوداہ کے قبیلہ سے یفنہ کا بیٹا لب
گنتی 13 : 7 (URV)
اور اشکار کے قبیلہ سے یوسف کا بیٹا اجال
گنتی 13 : 8 (URV)
اور افرائیم کے قبیلہ سے نون کا بیٹا ہوسیع
گنتی 13 : 9 (URV)
اور بنیمین کے قبیلہ سے رفو کا بیٹا فلتی
گنتی 13 : 10 (URV)
اور زبولون کے قبیلہ سے سودی کا بیٹا جدی ایل
گنتی 13 : 11 (URV)
اور یوسف کے قبیلہ یعنی منسی کے قبیلہ سے سوسی کا بیٹا جدی
گنتی 13 : 12 (URV)
اور دان کے قبیلہ سے جملی ایل کا بیٹا عملی ایل
گنتی 13 : 13 (URV)
اور آشر کے قبیلہ سے میکا ایل کا بیٹا ستور
گنتی 13 : 14 (URV)
اور نفتالی کے قبیلہ سے دفسی کا بیٹا نخنی
گنتی 13 : 15 (URV)
اور جد کے قبیلہ سے ماکی کا بیٹا جیوایل
گنتی 13 : 16 (URV)
یہی ان لوگو ں کے نام ہیں جن کو موسیٰ نے ملک کا حال دریافت کرنے کو بھیجا تھا اور نون کے بیٹے ہوسیع کا نام موسیٰ نے یشوع رکھا۔
گنتی 13 : 17 (URV)
اور موسیٰ نے انکو روانہ کیا تاکہ ملک کنعان کا حال دریافت کریں اور ان سے کہا کہ تم ادھر جنوب کی طرف سے جا کر پہاڑوں میں چلے جانا
گنتی 13 : 18 (URV)
اور دیکھنا کہ وہ ملک کیسا ہے اور جو لوگ وہاں بسے ہوئے ہیںوہ کیسےہیں زور آور ہیں یا کمزور تھوڑے ہیں یا بہت
گنتی 13 : 19 (URV)
اور جس ملک میں وہ آباد ہیں وہ کیسا ہے اچھا ہے یا برا اور جن شہروں میں وہ رہتےہیں وہ کیسے ہیں آیا وہ خیموں میں رہتےہیں یا قلعوں میں۔
گنتی 13 : 20 (URV)
اور وہاں کی زمین کیسی ہے زرخیز ہے یا بنجر اور اس میں درخت ہیں یا نہیں تمہاری ہم تبندھی رہے اور اس ملک کا پھل لیتے آنا اور و ہ موسم انگور کی پہلی فصل کا تھا
گنتی 13 : 21 (URV)
سو وہ روانہ ہوئے اور دشت صین سے سے رحوب تک جو حمات کے راستے میں ہے ملک کو خوب دیکھا بھالا
گنتی 13 : 22 (URV)
اور جنوب کی طرف وے ہوتے ہوئے جبرون تک گئے جہا ں عناق کے بیٹے اخیمان اور سیسی اور تلمی رہتے تھے ( اور جبرون ضعن سے جو مصر میں سے ہے ساتھ برس آگے بسا تھا)
گنتی 13 : 23 (URV)
اور وہ وادیِ اسکال میں پہنچے وہاں انہوں نے انگور کی ایک ڈالی کاٹ لی جس میں ایک ہی گچھا تھا اور جسےدو آدمی ایک لاٹھی پر لٹکائے لے کر گئے اور وہ کچھ انار اور انجیر بھی لائے
گنتی 13 : 24 (URV)
اسی گچھے کے سبب سے جسے اسرائیلیوں نے وہاں کاٹا تھااس جگہ کا نام وادی اسکال پڑ گیا
گنتی 13 : 25 (URV)
اور چالیس دن کے بعد وہ اس ملک کا حال دریافت کر کے لوٹے
گنتی 13 : 26 (URV)
اور وہ چلے اور موسیٰ اور ہارون اور بنی اسرائیل کی ساری جماعت کے پاس دشت فاران کے قادس میں آئے اور انکو اور ساری جماعت کو ساری کیفیت سنائی اور اس ملک کا پھل انکو دکھایا
گنتی 13 : 27 (URV)
اور موسیٰ سے کہنے لگے کہ جس ملک میں تو نے ہم کو بھیجا تھا ہم وہاں گئے اور واقعی دودھ اور شہد اس میں بہتا ہے اور یہ وہاں کا پھل ہے
گنتی 13 : 28 (URV)
لیکن وہ لوگ جو وہاں بسے ہوئے ہیں وہ زور آور ہیں اور ان کے شہر بڑے بڑ ے اور فصیل دار ہیں اور ہم نے بنی عناق کو بھی وہاں دیکھا
گنتی 13 : 29 (URV)
اس ملک کے جنوبی حصہ میں تو عمالیقی آباد ہیں اور حتی اور یبوسی اور اموری پہاڑوں پر رہتے ہیں اور سمندر کے ساحل پر اوریردن کے کنارے کنارے کنعانی بسے ہوئے ہیں
گنتی 13 : 30 (URV)
تب کالب نے موسیٰ کے سامنے لوگوں کو چپ کرایا اور کہا کہ چلو ہم ایک دم جا کر اس پر قبضہ کریں کیونکہ ہم اس قابل ہیں کہ اس پر تصرف کر لیں
گنتی 13 : 31 (URV)
لیکن جو اور آدمی اس کے ساتھ گئے تھے وہ کہنے لگے کہ ہم اس قابل نہیں ہیں کہ ان لوگوں پر حملہ کریں کیونکہ وہ ہم سے زیادہ طاقت ور ہیں
گنتی 13 : 32 (URV)
ان آدمیوں نے بنی اسرائیل کو جسے وہ دیکھنے گئے تھے بری خبر دیا اور یہ کہا کہ وہ ملک جسکا حال دریافت کرنے کے لیے ہم اس میں سے گزرے ایک ایسا ملک ہے جو اپنے باشندوں کو کھا جاتا ہے اور وہاں جتنے آدمی ہم نے دکیھے وہ بڑے قد آور ہیں
گنتی 13 : 33 (URV)
اور ہم نے وہاں بنی عناق کو بھی دیکھا جو جبار ہیں اور جباروں کی نسل سے ہیں اور ہم تو اپنی ہی نگاہ میں ایسے تھے جیسے ٹڈے ہوتے ہیں اور ایسے ہیں ان کی نگاہ میں تھے۔ وَقَدْ رَأَيْنَا هُنَاكَ الجَبَابِرَةَ (بَنِي عَنَاقٍ مِنَ الجَبَابِرَةِ). فَكُنَّا فِي أَعْيُنِنَا كَالجَرَادِ وَهَكَذَا كُنَّا فِي أَعْيُنِهِمْ».

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33