گنتی 12 : 1 (URV)
باب نمبر 12 اور موسیٰ نے ایک کوشی عورت سے بیاہ کر لیاسو اس کوشی عورت کے سبب سے جسے موسیٰ نے بیاہ لیا تھا مریم اور ہارون اس کی بدگوئی کرنے لگے
گنتی 12 : 2 (URV)
وہ کہنے لگے کہ کیا فقط خداوند نے صرف موسیٰ ہی سے باتیں کیں ہیں؟ کیا اس نے ہم سے باتیں نہیں کیں؟ اور خداوند نے یہ سنا۔
گنتی 12 : 3 (URV)
اور موسیٰ تو روئے زمین کے سب آدمیوں سے زیادہ حلیم تھا
گنتی 12 : 4 (URV)
سو خداوند نے ناگہان موسیٰ اور ہارون اور مریم سے کہا کہ تم تینوں نکل کر خیمہ اجتماع کے پاس حاضر ہو سو وہ تینوں وہاں آئے
گنتی 12 : 5 (URV)
اور خدواند ابر کے ستون میں ہو کر اترا اور خیمہ کے دروازے پر کھڑے ہو کر ہارون اور مریم کو بلایا وہ دونوں پاس گئے
گنتی 12 : 6 (URV)
تب اس نے کہا میری باتیں سنو اگر تم میں سے کوئی نبی ہو تو میں جو خداوند ہو ں اسے رویا میں دکھائی دونگا اور خواب میں اس سے باتیں کرونگا
گنتی 12 : 7 (URV)
پر میرا خادم موسیٰ ایسا نہیں ہے وہ میرے سارے خاندان میں امانت دار ہے
گنتی 12 : 8 (URV)
میں اس سے معموں میں نہیں بلکہ رو برو اور صریح طور پر باتیں کرتا ہوں اور اسے خداوند کا دیدار بھی نصیب ہوتا ہے سو تم کو میرے خادم موسیٰ کی بدگوئی کرتے ہوئے خوف کیوں نہ آیا
گنتی 12 : 9 (URV)
اور خداوند کا غضب ان پر بھڑکا اور و ہ چلا گیا
گنتی 12 : 10 (URV)
اور ابر خیمہ کے اوپر سے ہٹ گیا اور مریم کوڑھ سے برف کی مانند سفید ہوگئی اور ہارون نے جب مریم کی طرف نظر کی تو دیکھا کہ وہ کوڑھی ہوگئی ہے
گنتی 12 : 11 (URV)
تب ہارون موسیٰ کو کہنے لگا کہ ہائے میرے مالک اس گناہ کو ہمارے سر نہ لگا کیونکہ ہم سے نادانی ہوئی اور ہم نے خطا کی
گنتی 12 : 12 (URV)
اور مریم کو اس مرے ہوئے کی طرح نہ رہنے دے جسکا جسم اسکی پیدائش کے وقت ہی آدھا گلا ہو ہوتا ہے
گنتی 12 : 13 (URV)
تب موسیٰ خداوند سے فریاد کرنے لگا کہ اے خدا میں تیری منت کرتا ہوں اسے شفا دے
گنتی 12 : 14 (URV)
اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ اگر اسکے باپ نے اس کے منہ پر فقط تھوکا ہی ہوتا تو کیا سات دن تک وہ شرمندہ نہ رہتی؟ سو وہ سات دن تک لشکر گاہ کے باہر بند رہے اس کے بعد وہ پھر اندر آنے پائے
گنتی 12 : 15 (URV)
چنانچہ مریم ساتھ دن تک لشکر گاہ کے باہر بند رہی اور لوگوں نے جب تک وہ اندر آنے نہ پائی کوچ نہ کیا
گنتی 12 : 16 (URV)
اس کے بعد وہ لوگ حصیرات سے روانہ ہوئے اور دشت فاران میں پہنچ کر انہوں نے ڈیرے ڈالے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16