نحمیاہ 3 : 1 (URV)
تب اِلیا سب سردار کا ہن اپنے بھاےؤں یعنی کاہنوں کے ساتھ اُٹھا اور اُنہوں نے بھیڑ پھاٹک کو بنایا اور اُسے مقد س کیا اور اُسکے کواڑوں کو لگایا۔ اُنہوں نے ہمیاہ کے بُرج بلکہ حنن ایل کے بُرج تک اُسے مُقدس کیا۔
نحمیاہ 3 : 2 (URV)
اُس سے آگے یریحوکے لوگوں نے بنایا اور اُن سے آگے زکوربن اِمری نے بنایا۔
نحمیاہ 3 : 3 (URV)
اور مچھلی پھاٹک کو بنی ہسناہ نے بنایا ۔ اُنہوں نے اسکی کڑیا ں رکھیں اور اسکے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑ بنگے لگائے ۔
نحمیاہ 3 : 4 (URV)
اور ان سے آگے مریموت بن اوریا ہ بن ہقوص نے مرمت کی اور ان سے آگے مسلام بن برکیا ہ بن مشینر بیل نے مرمت کی اور ان سے آگے صدوق بن بعنہ نے مرمت کی ۔
نحمیاہ 3 : 5 (URV)
اور ان سے آگے تقوعیوں نے مرمت کی پر انکے اسیروں نے اپنے مالک کے کام کے لئے گردن نہ جھکائی ۔
نحمیاہ 3 : 6 (URV)
اور پرانے پھاٹک کی یہویدع بن فاسخ اور مسلا م بن بسودیاہ نے مرمت کی۔ انہوں نے اسکی کڑیاں رکھیں اور اسکے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑ بنگے لگائے۔
نحمیاہ 3 : 7 (URV)
اور ان سے آگے ملطیاہ جبعونی اور یدون مرونوتی اور جبعون اور مصفا ہ کے لوگوں نے جو دریا پار کے حاکم کی عملمداری میں سے تھے مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 8 (URV)
اور ان سے آگے سناروں کی طرف سے عزیئیل بن حرہیاہ نے اور اس سے آگے عطاروں میں سے حننیاہ نے مرمت کی اور ا نہوں نے یروشلیم کو چوڑی دیوار تک محکم کیا۔
نحمیاہ 3 : 9 (URV)
اور ان سے آگے رفایاہ نے جو حور کا بیٹا اور یروشلیم کے آدھے حلقہ کا سردار تھا مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 10 (URV)
اور اس سے آگے یدایاہ بن حرومف نے اپنے ہی گھر کے سامنے تک مرمت کیاور اس سے آگے حطوش بن حسبنیاہ نے مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 11 (URV)
ملکیاہ بن حارم اور حسوب بن پخت موآب نے دوسرے حصہ کی اور تنوروں کے بُرج کی مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 12 (URV)
اور اُس سے آگے سلوم بن ہلو حیش نے یروشلیم کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اور اُسکی بیٹیوں نے مر مت کی۔
نحمیاہ 3 : 13 (URV)
وادی کے پھاٹک کی مرمت حنُون اور نواح کے باشندوں نے کی ۔اُنہوں نے اُسے بنایا اور اُسکے کواڑے اور چٹکیناں اور اڑ بنگے لگائے اور کوڑے کے پھاٹک تک ایک ہزار ہاتھ دیوار تیار کی۔
نحمیاہ 3 : 14 (URV)
اور کوڑے کے پھاٹک کی مرمت ملکیاہ بن ریکاب نے کی جوبیت ہکرم کے حلقہ کا سردار تھا اُس نے اُسے بنایا اور اُسکے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑ بنگے لگائے۔
نحمیاہ 3 : 15 (URV)
اور چشمہ پھاٹک کو سلوم بن کلحوزہ نے جو مصفاہ کے حلقہ کا سردار تھا مرمت کیا۔اُس نے اُسے بنایا اور اُسکو پاٹا اور اُسکے کواڑے اور چٹکیناں اور اُسکے اڑبنگے لگائے اور بادشاہی باغ کے پاس شیلوخ کے حوض کی دیوار کواُس سیڑھی تک جو داود کے شہر سے نیچے آتی ہے بنایا ۔
نحمیاہ 3 : 16 (URV)
پھر نحمیابن عزبوق نے جو بیت سور کے آدھے حلقہ کا سردار تھا دادو کی قبروں کے سامنے کی جگہ اور اُس حوض تک جو بنایا گیا تھا اور سوریاؤں کے گھر تک مرمت کی ۔
نحمیاہ 3 : 17 (URV)
پھر لاویوں میں سے رحُوم بن با نی نے مر مت کی ۔اُس سے آگے حسبیاہ نے جو قعیلاہ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اپنے حلقہ کی طرف سے مرمت کی ۔
نحمیاہ 3 : 18 (URV)
پھر اُنکے بھائیوں میں سے بوی بن حنداد نے جو قعیلاہ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 19 (URV)
اور اُس سے آگے عیزربن یشوع مصفاہ کے سردار نے دُوسرے ٹکڑے کی جو موڑ کے پاس سلاح خانہ کی چڑھائی کے سامنے ہے مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 20 (URV)
پھر باروک بن زبی نے سرگرمی سے اُس موڑ سے سردار کاہن اِلیا سب کے گھر کے دروازہ تک ایک اور ٹکڑے کی مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 21 (URV)
پھر مریموت بنِ اُوریاہ بنِ ہقوص نے ایک اور ٹکڑے کی اِلیا سب کے گھر کے دروازہ سے اِلیاسب کے گھر کے آخر تک مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 22 (URV)
اور پھر نشیب کے رہنے والے کاہنوں نے مرمت کی ۔
نحمیاہ 3 : 23 (URV)
پھر بنیمین اور حسوب نے اپنے گھر کے سامنے تک مرمت کی۔پھر عزریاہ بن معسیاہ بن عننیاہ نے اپنے گھر کے برابر تک مرمت کی ۔
نحمیاہ 3 : 24 (URV)
پھر بنوی بن حنداد نے عزریاہ کے گھر سے دیوار کے موڑاور کونے تک ایک اور ٹکڑے کی مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 25 (URV)
فالال بن اُوزی نے موڑ کے سامنے کے حصہ کی اور اُس برج کی جو قید خانہ کے صحن کے پاس کے شاہی محل سے باہر نکلا ہوا ہے مرمت کی۔پھر فدایاہ بن پرعُوس نے مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 26 (URV)
(اور نتنیم مشرق کی طرف عوفل میں پانی پھاٹک کے سامنے اور اُس بُرج تک بسے ہوئے تھے جو باہر نکلا ہوا ہے)۔
نحمیاہ 3 : 27 (URV)
پھر تقوعیوں نے اُس بڑے بُرج کے سامنے جوباہر نکلا ہواہے اور عوفل کی دیوار تک ایک اَور ٹکڑے کی مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 28 (URV)
گھوڑا پھاٹک کے اُوپر کاہنوں نے اپنے اپنے گھر کے سامنے مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 29 (URV)
اُنکے پیچھے صدوق بن اِمیر نے اپنے گھر کے سامنے مرمت کی پھر مشرقی پھاٹک کے دربان سمعیاہ بن سکنیاہ نے مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 30 (URV)
پھر حننیاہ بن سلمیاہ اور حنون نے جو صلف کا چھٹا بیٹا تھا ایک اور ٹکڑے کی مرمت کی۔پھر مسُلام بن برکیاہ نے اپنی کوٹھری کے سامنے مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 31 (URV)
پھر سُناروں میں سے ایک شخص ملکیاہ نے نتنیم اور سوداگروں کے گھر تک ہمفقاد کے پھاٹک کے سامنے اور کونے کی چڑھائی تک مرمت کی۔
نحمیاہ 3 : 32 (URV)
اور اُس کونے کی چڑھائی اور بھیڑ پھاٹک کے بیچ سُناروں اور سوداگروں نے مرمت کی۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32