نحمیاہ 12 : 1 (URV)
وہ کاہن اور لاوی جو زربابل بن سالتی ایل اور یشوع کے ساتھ گئے سو یہ ہیں ۔ سرایاہ۔یرمیاہ عزرا۔
نحمیاہ 12 : 2 (URV)
امریاہ ملوک حطوش۔
نحمیاہ 12 : 3 (URV)
سکنیاہ رحوم مریموت ۔
نحمیاہ 12 : 4 (URV)
عدو جنتو ابیاہ۔
نحمیاہ 12 : 5 (URV)
میامین معدیاہ بلجہ ۔
نحمیاہ 12 : 6 (URV)
سمعیاہ اور یویریب یدعیاہ ۔
نحمیاہ 12 : 7 (URV)
سلو عموق خلقیاہ یدعیاہ۔ یہ یشوع کے دِنوں میں کاہنوں اور اُنکے بھائیوں کے سردار تھے۔
نحمیاہ 12 : 8 (URV)
اور یہ لاوی تھے۔ یشوع بنوی قدمی ایل سیربیاہ یہوداہ اور متنیاہ جو اپنے بھائیوں سمیت شُکرگذاری پر مقرر تھا۔
نحمیاہ 12 : 9 (URV)
اور اُنکے بھائی بقبوقیاہ اور عنو اُنکے سامنے اپنے اپنے پہرے پر مقرر تھے۔
نحمیاہ 12 : 10 (URV)
اور یشوع سے یویقیم پیدا ہوا اور یویقیم سے اِلیاسب پیدا ہوا اور اِلیاسب سے یدوع پیدا ہوا۔
نحمیاہ 12 : 11 (URV)
اور یویدع سے یونتن پیدا ہوا اور یونتن سے یدوع پیدا ہوا ۔
نحمیاہ 12 : 12 (URV)
اور یویقیم کے دنوں میں یہ کاہن آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ سرایاہ سے مرایاہ یرمیاہ سے حننیاہ ۔
نحمیاہ 12 : 13 (URV)
عزرا سے مسلام ۔ امریاہ سے یہوحنان ۔
نحمیاہ 12 : 14 (URV)
ملکو سے یونتن سبنیاہ سے یوسف۔
نحمیاہ 12 : 15 (URV)
حارِم سے عدنا۔ مرایوت سے حلفی ۔
نحمیاہ 12 : 16 (URV)
عدد سے زکریاہ جنتون سے مُسلام ۔
نحمیاہ 12 : 17 (URV)
ابیاہ سے زکری بنیمین سے موعدیاہ سے فلطی ۔
نحمیاہ 12 : 18 (URV)
بلجہ سے سموع ۔سمعیاہ سے یہونتن ۔
نحمیاہ 12 : 19 (URV)
یویریب سے متنی یدعیاہ سے عزی ۔
نحمیاہ 12 : 20 (URV)
سلی سے قلی ۔عموق سے عبر ۔
نحمیاہ 12 : 21 (URV)
خلقیاہ سے حسبیاہ ۔ یدعیاہ سے نتنی ایل ۔
نحمیاہ 12 : 22 (URV)
اِلیاسب اور یویدع اور یوحنان اور یدوع کے دِنوں میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار لکھے جاتے تھے اور کاہنوں کے دارا فارسی کی سلطنت میں۔
نحمیاہ 12 : 23 (URV)
بنی لاوی کے آبائی خاندانوں کے سردار یوحنا ن بن اِلیا سب کے دِنوں تک تواریخ کی کتاب میں لکھے جاتے تھے۔
نحمیاہ 12 : 24 (URV)
اور لاویوں کے رئیس حسبیاہ سیر بیاہ اور یشوع بن قدمی ایل اپنے بھائیوں سمیت آمنے سامنے باری باری سے مرد خداداؤد کے حکم کے مطابق حمد اور شکر گذاری کے لئے مُقرر تھے۔
نحمیاہ 12 : 25 (URV)
متیناہ اور بقوقیاہ اور عبدیاہ اور مُسلام اور طمون اور عقوب دربان تھے جو پھاٹکوں کے مخزنوں کے پاس پہرا دیتے تھے۔
نحمیاہ 12 : 26 (URV)
یہ یویقیم بن یشوع بن یو صدق کے دِنوں میں اور نحمیاہ حاکم اور عزرا کاہن اور فقیہ کے دِنوں میں تھے۔
نحمیاہ 12 : 27 (URV)
اور یروشیلم کی پناہ کی تقدیس کے وقت اُنہوں نے لاویوں کو انکی سب جگہوں سے ڈھونڈ نکالا کہ ان کو یروشیلم میں لائیں تاکہ وہ خوشی خوشی جھانجھ اور ستارا اور بربط کے ساتھ شکرگذاری کرکے اور گاکر تقدیس کریں۔
نحمیاہ 12 : 28 (URV)
سو گانے والوں کی نسل کے لوگ یروشیلم کی گردنواح کے میدان سے اور نطوفاتیوں کے دیہات سے ۔
نحمیاہ 12 : 29 (URV)
اور بیت الجلجال سے بھی اور جبع اور عزماوت کے کھیتوں سے اِکٹھے ہوئے کیونکہ گانے والوں نے یروشیلم کے گرداگردا اپنے لئے دیہات بنا لئے تھے۔
نحمیاہ 12 : 30 (URV)
اور کاہنوں اور لاویوں نے اپنے آپکو پاک کیا اور انہوں نے لوگوں کو پھاٹکوں کو اور شہر پناہ کو پاک کیا۔
نحمیاہ 12 : 31 (URV)
تب میں یہوداہ کے اِمیروں کو دیوار پر لایا اور میں نے دو بڑے غول مُقرر کئے جو حمد کرتے ہوئے جلوس میں نکلے ۔ ایک اُن میں سے دہنے ہاتھ کی طرف دیوار کے اُوپر اُوپر سے کوڑے کے پھاٹک کی طرف گیا۔
نحمیاہ 12 : 32 (URV)
اور یہ اُنکے پیچھے پیچھے گئے یعنی ہوسعیاہ اور یہوداہ کے آدھے سردار۔
نحمیاہ 12 : 33 (URV)
عزریاہ اور مسلام ۔
نحمیاہ 12 : 34 (URV)
یہوداہ اور بنیمین اور سمعیاہ اور یرمیاہ ۔
نحمیاہ 12 : 35 (URV)
اور کچھ کاہن زادے نرسنگے لئے ہوئے یعنی زکریاہ بن یونتن بن سمعیاہ بن متنیاہ بن میکایاہ بن زکور بن آسف ۔
نحمیاہ 12 : 36 (URV)
اور اسکے بھائی سمعیاہ اوررعزرایل ۔مللی۔ جللی ماعی ۔منتنی ایل اور یہوداہ اور حنانی مرد خداداؤد کے باجوں کو لئے ہوئے جاتے تھے اور عزرافقیہ اُنکے آگے آگے تھا۔
نحمیاہ 12 : 37 (URV)
اور وہ چشمہ پھاٹک سے ہوکر سیدھے آگے گئے اور داؤد کے شہر کی سڑھیوں پر چڑھکر شہر پناہ کی اُونچائی پر پہنچے اور داؤد کے محل کے اوپر ہو کر پانی پھاٹک تک مشرق کی طرف گئے ۔
نحمیاہ 12 : 38 (URV)
اور شکر گذاری کرنے والوں کا دوسرا غول اور اُنکے پیچھے پیچھے میں اور آدھے لوگ اُن سے ملنے کو دیوار پر تنوروں کے برج کے اُوپر چوڑی دیوار تک ۔
نحمیاہ 12 : 39 (URV)
اور افرایمی پھاٹک کے اُوپر پرانے پھاٹک اور مچھلی پھاٹک اور حنن ایل کے برج اور میاہ کے برج پر سے ہوتے بھیڑ پھاٹک تک گئے اور پہرے والوں کے پھاٹک پر کھڑے ہوگئے۔
نحمیاہ 12 : 40 (URV)
سو شکر گذاری کرنے والوں کے دونوں غول اور میں اور میرے ساتھ آدھے حاکم خدا کے گھر میں کھڑے ہوگئے۔
نحمیاہ 12 : 41 (URV)
اور کاہن اِلیا قیم معسیاہ منیمین میکا یاہ الیوعینی زکریاہ حننیاہ نرسنگے لئے ہوئے تھے۔
نحمیاہ 12 : 42 (URV)
اور معسیاہ اور سمعیاہ اور الیغررا اور عزی اور یہوحنان اور ملکیاہ اور عیلام اور عزراپنے سردار گانے والے اِزخیاہ کے ساتھ بلند آواز سے گاتے تھے۔
نحمیاہ 12 : 43 (URV)
اور اس دن انہوں نے بہت سی قربانیاں چڑھائیں اور خوشی کی کیونکہ خدا نے ایسی خوشی انکو بخشی کہ وہ نہایت شادمان ہوئے اور عورتوں اور بچوں نے بھی خوشی منائی سو یروشیلم کی خوشی کی آوازدُور تک سُنائی دیتی تھی ۔
نحمیاہ 12 : 44 (URV)
اُسی دِن لوگ خزانہ کی اور اُٹھائی ہوئی قربانیوں اور پہلے پھلوں اور دویکیوں کی کوٹھریوں پر مقرر ہوئے تا کہ اُن میں شہر شہر کے کھیتوں کے مطابق جو حصے کاہنوں اور لاویوں کے لئے شرع کے مطابق مقرر ہوئے اُنکو جمع کریں کیونکہ بنی یہوداہ کاہنوں اور لاویوں کے سبب سے جو حاضر رہتے تھے خوش تھے۔
نحمیاہ 12 : 45 (URV)
سو وہ اپنے خدا کے انتظام اور طہارت کے انتظام کی نگرانی کرتے رہے اور گانے والوں اور دربانوں نے بھی داؤد اور اسکے بیٹے سلیمان کے حاکم کے مطابق ایسا ہی کیا۔
نحمیاہ 12 : 46 (URV)
کیونکہ قدیم زمانہ سے داؤد اور آسف کے دِنوں میں ایک سردار مغنی ہوتا تھا اور خدا کی حمد اور شکر کے گیت گائے جاتے تھے۔
نحمیاہ 12 : 47 (URV)
اور تمام اِسرائیل زربابل کے اور نحمیاہ کے دنوں میں ہر روز کی ضرورت کے مطابق گانے والوں اور دربانوں کے حصے دیتے تھے ۔یوں وہ لاویوں کے لئے چیزیں مخصوص کرتے تھے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: