میکاہ 2 : 1 (URV)
ان پر افسوس جو بد کرداری کے مُنصوبے باندھتے اور بستر پر پڑے پڑے شرارت کی تدبیریں ایجاد کرتے ہیں اور صبح ہوتے ہی اُن کو عمل میں لاتے ہیں! کیونکہ اُن کو اس کا اختیار ہے۔
میکاہ 2 : 2 (URV)
وہ لالچ سے کھیتوں کو ضبط کرتے اور گھروں کو چھین لیتےہیں اور یُوں آدمی اور اُس کے گھر پر ہاں مرد اور اس کی میراث پر ظلم کرتے ہیں۔
میکاہ 2 : 3 (URV)
اس لئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں اس گھرانے پر آفت لانے کی تدبیر کرتا ہُوں جس سے تُم اپنی گردن نہ بچا سکو گے اور گردن کشی سے نہ چلو گے کیونکہ یہ بُرا وقت ہو گا۔
میکاہ 2 : 4 (URV)
اس وقت کوئی تم پر یہ مثل لائے گا اور پُردرد نوحہ سے ماتم کرے گا اور کہے گا ہم بالکل غارت ہُوئے اس نے میرے لوگوں کا بخرہ بدل ڈالا ۔ اُس نے کیسے اس کو مُجھ سے جُدا کر دیا!اس نے ہمارے کھیت باغیوں کو بانٹ دے۔
میکاہ 2 : 5 (URV)
اس لے تم میں سے کوئی نہ بچے گا جو خُداوند کی جماعت میں پیمایش کی رسی ڈالے۔
میکاہ 2 : 6 (URV)
بکواس کہتے ہیں بکواس نہ کرو۔ ان باتوں کی بابت بکواس نہ کرو۔ ایسے لوگوں سے رُسوائی جُدا نہ ہوگی۔
میکاہ 2 : 7 (URV)
اے بنی یعقوب کیا یہ کہا جائے گا کہ خُداوند کی روح قاصر ہوگی؟ کیا اس کے یہی کام ہیں؟ کیا میری باتیں راست رو کے لے مفید نہیں؟۔
میکاہ 2 : 8 (URV)
ابھی کل کی بات ہے کہ میرے لوگ دُشمن کی طرح اُٹھے ۔ تُم پسند و بے فکر راہ گیروں کی چادر اتار لتیے ہو۔
میکاہ 2 : 9 (URV)
تم میرے لوگوں کی عورتوں کو ان کے مرغوب گھروں سے نکال دیتے ہو اور تم نے میرے جلال کو اُن کے بچوں پر سے ہمیشہ کے لے دُرو کر دیا۔
میکاہ 2 : 10 (URV)
اُٹھو اور چلے جاو کیونکہ لا علاج و مہلک ناپاکی کے سبب سے یہ تُمہاری آرام گاہ نہیں ہے۔
میکاہ 2 : 11 (URV)
اگر کوئی جُھوٹ اور بطالت کا پیرو کہے کہ میں شراب و نشہ کی باتیں کُروں گا تو وہی ان لوگوں کا نبی ہو گا۔
میکاہ 2 : 12 (URV)
اے یعقوب میں یقینا تیرے سب لوگوں کو فراہم کُروں گا۔ میں یقینا اسرائیل کے بقیہ کو جمع کُروں گا۔ میں ان کو بصراہ کی بھیڑوں اور چراگاہ کے گلہ کی مانند اکٹھا کُروں گا اور آدمیوں کا بڑا شور ہو گا۔
میکاہ 2 : 13 (URV)
توڑنے والا ان کے آگے آگے گیا ہے۔ وہ توڑتے ہُوے پھاٹک تک چلے گے اور اس میں سے گُزر گے اوران کا بادشاہ ان کے آگے آگے گیا یعنی خُداوند ان کا پیشوا۔
❮
❯
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13