متّی 28 : 1 (URV)
اور سَبت کے بعد ہفتہ کے پہلے دِن پَو پھٹتے وقت مریم مگدلینی اور دُوسری مریم قَبر کو دیکھنے آئِیں۔
متّی 28 : 2 (URV)
اور دیکھو ایک بڑا بھَونچال آیا کِیُونکہ خُداوند کا فرِشتہ آسمان سے اُترا اور پاس آ کر پتھّر کو لُڑھکا دِیا اور اُس پر بَیٹھ گیا۔
متّی 28 : 3 (URV)
اُس کی صُورت بِجلی کی مانِند تھِی اور اُس کی پوشاک برف کی مانِند سفید تھی۔
متّی 28 : 4 (URV)
اور اُس کے ڈر سے نِگہابان کانپ اُٹھے اور مُردہ سے ہوگئے۔
متّی 28 : 5 (URV)
فرِشتہ نے عَورتوں سے کہا تُم نہ ڈرو کِیُونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم یِسُوع کو ڈھُونڈتی ہو جو مصلُوب ہُؤا تھا۔
متّی 28 : 6 (URV)
وہ یہاں نہِیں ہے کِیُونکہ اپنے کہنے کے مُطابِق جی اُٹھا ہے۔ آؤ یہ جگہ دیکھو جہاں خُداوند پڑا تھا۔
متّی 28 : 7 (URV)
اور جلد جا کر اُس کے شاگِردوں سے کہو کہ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور دیکھو وہ تُم سے پہلے گلِیل کو جاتا ہے۔ وہاں تُم اُس کو دیکھو گے۔ دیکھو مَیں نے تُم سے کہہ دِیا ہے۔
متّی 28 : 8 (URV)
اور وہ خوف اور بڑی خُوشی کے ساتھ قَبر سے روانہ ہوکر اُس کے شاگِردوں کو خَبر دینے دَوڑِیں۔
متّی 28 : 9 (URV)
اور دیکھو یِسُوع اُن سے مِلا اور اُس نے کہا سَلام! اُنہوں نے پاس آ کر اُس کے قدم پکڑے اور اُسے سِجدہ کِیا۔
متّی 28 : 10 (URV)
اِس پر یِسُوع نے اُن سے کہا ڈرو نہِیں۔ جاؤ میرے بھائِیوں کو خَبر دو تاکہ گلِیل کو چلے جائیں۔ وہاں مُجھے دیکھیں گے۔
متّی 28 : 11 (URV)
جب وہ جارہی تھِیں تو دیکھو پہرے والوں میں سے بعض نے شہر میں آ کر تمام ماجرا سَردار کاہِنوں سے بیان کِیا۔
متّی 28 : 12 (URV)
اور اُنہوں نے بُزُرگوں کے ساتھ جمع ہوکرمَشوَرَہ کِیا اور سپاہِیوں کو بہُت سے رُوپِیہ دے کر کہا۔
متّی 28 : 13 (URV)
یہ کہہ دینا کہ رات کو جب ہم سو رہے تھے تو اُس کے شاگِرد آ کر اُسے چُرا لے گئے۔
متّی 28 : 14 (URV)
اور اگر یہ بات حاکِم کے کان تک پُہنچی تو ہم اُسے سَمَجھا کر تُم کو خطرہ سے بَچالیں گے۔
متّی 28 : 15 (URV)
پَس اُنہوں نے رُوپِیہ لے کر جَیسا سِکھایا گیا تھا وَیسا ہی کِیا اور یہ بات آج تک یہُودِیوں میں مشہُور ہے۔
متّی 28 : 16 (URV)
اور گیارہ شاگِرد گلِیل کے اُس پہاڑ پر گئے جو یِسُوع نے اُن کے لِئے مُقرّر کِیا تھا۔
متّی 28 : 17 (URV)
اور اُنہوں نے اُسے دیکھ کر سِجدہ کِیا مگر بعض نے شک کِیا۔
متّی 28 : 18 (URV)
یِسُوع نے پاس آ کر اُن سے باتیں کِیں اور کہا کہ آسمان اور زمِین کا کُل اِختیّار مُجھے دِیا گیا ہے۔
متّی 28 : 19 (URV)
پَس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بَیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو۔
متّی 28 : 20 (URV)
اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔
❮
❯