متّی 15 : 1 (URV)
اُس وقت فرِیسِیوں اور فقِیہوں نے یروشلِیم سے یِسُوع کے پاس آ کر کہا کہ
متّی 15 : 2 (URV)
تیرے شاگِرد بُزُرگوں کی رِوایَت کو کِیُوں ٹال دیتے ہیں کہ کھانا کھاتے وقت ہاتھ نہِیں دھوتے؟
متّی 15 : 3 (URV)
اُس نے جواب میں اُن سے کہا کہ تُم اپنی رِوایَت سے خُدا کا حُکم کِیُوں ٹال دیتے ہو؟
متّی 15 : 4 (URV)
کِیُونکہ خُدا نے فرمایا ہے کہ تُو اپنے باپ کی اور اپنی ماں کی عِزّت کرنا اور جو باپ یا ماں کو بُرا کہے وہ ضرُور جان سے مارا جائے۔
متّی 15 : 5 (URV)
مگر تُم کہتے ہو کہ جو کوئی باپ یا ماں سے کہے کہ جِس چِیز کا تُجھے مُجھ سے فائِدہ پہُنچ سکتا تھا وہ خُدا کی نذر ہوچُکی۔
متّی 15 : 6 (URV)
تو وہ اپنے باپ کی عِزّت نہ کرے۔ پَس تُم نے اپنی رِوایَت سے خُدا کا کلام باطِل کر دِیا۔
متّی 15 : 7 (URV)
اَے رِیاکارو یسعیاہ نے تُمہارے حق میں کیا خُوب نبوّت کی کہ
متّی 15 : 8 (URV)
یہ اُمّت زبان سے تو میری عِزّت کرتی ہے مگر اِن کا دِل مُجھ سے دُور ہے۔
متّی 15 : 9 (URV)
اور یہ بے فائِدہ میری پرستِش کرتے ہیں کِیُونکہ اِنسانی احکام کی تعلِیم دیتے ہیں۔
متّی 15 : 10 (URV)
پھِر اُس نے لوگوں کو پاس بُلا کر اُن سے کہا کہ سُنو اور سَمَجھو۔
متّی 15 : 11 (URV)
جو چِیز مُنہ میں جاتی ہے وہ آدمِی کو ناپاک نہِیں کرتی مگر جو مُنہ سے نِکلتی ہے وُہی آدمِی کو ناپاک کرتی ہے۔
متّی 15 : 12 (URV)
اِس پر شاگِردوں نے اُس کے پاس آ کر کہا کیا تُو جانتا ہے کہ فرِیسِیوں نے یہ بات سُن کر ٹھوکر کھائی؟
متّی 15 : 13 (URV)
اُس نے جواب میں کہا جو پودا میرے آسمانی باپ نے نہِیں لگایا جڑ سے اُکھاڑا جائے گا۔
متّی 15 : 14 (URV)
اُنہِیں چھوڑ دو۔ وہ اَندھے راہ بتانے والے ہیں اور اگر اَندھے کو اَندھا راہ بتائے گا تو دونوں گڑھے میں گِریں گے۔
متّی 15 : 15 (URV)
پطرس نے جواب میں اُس سے کہا یہ تِمثیل ہمیں سَمَجھا دے۔
متّی 15 : 16 (URV)
اُس نے کہا کیا تُم بھی اَب تک بے سَمَجھ ہو؟
متّی 15 : 17 (URV)
کیا نہِیں سَمَجھتے کہ جو کُچھ مُنہ میں جاتا ہے وہ پیٹ میں پڑتا ہے اور مزبلہ میں پھینکا جاتا ہے۔
متّی 15 : 18 (URV)
مگر جو باتیں مُنہ سے نِکلتی ہیں وہ دِل سے نِکلتی ہیں اور وُہی آدمِی کو ناپاک کرتی ہیں۔
متّی 15 : 19 (URV)
کِیُونکہ بُرے خیال ۔ خُونریزیاں ۔ زناکارِیاں ۔ حرامکارِیاں ۔ چورِیاں ۔ جھُوٹی گواہیاں ۔ بدگوئیاں دِل ہی سے نِکلتی ہیں۔
متّی 15 : 20 (URV)
یہی باتیں ہیں جو آدمِی کو ناپاک کرتی ہیں مگر بغَیر ہاتھ دھوئے کھانا کھانا آدمِی کو ناپاک نہِیں کرتا۔
متّی 15 : 21 (URV)
پھِر یِسُوع وہاں سے نِکل کر صُور اور صیدا کے علاقہ کو روانہ ہُؤا۔
متّی 15 : 22 (URV)
اور دیکھو ایک کنعانی عَورت اُن سَرحَدوں سے نِکلی اور پُکار کر کہنے لگی اَے خُداوند اِبنِ داؤد مُجھ پر رحم کر۔ ایک بَدرُوح میری بیٹی کو بہُت ستاتی ہے۔
متّی 15 : 23 (URV)
مگر اُس نے اُسے کُچھ جواب نہ دِیا اور اُس کے شاگِردوں نے پاس آ کر اُس سے یہ عرض کی کہ اُسے رُخصت کردے کِیُونکہ وہ ہمارے پِیچھے چِلّاتی ہے۔
متّی 15 : 24 (URV)
اُس نے جواب میں کہا کہ مَیں اِسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہُوئی بھیڑوں کے سِوا اور کِسی کے پاس نہِیں بھیجا گیا۔
متّی 15 : 25 (URV)
مگر اُس نے آ کر اُسے سِجدہ کِیا اور کہا اَے خُداوند میری مدد کر۔
متّی 15 : 26 (URV)
اُس نے جواب میں کہا لڑکوں کی روٹی لے کر کُتّوں کو ڈال دینا اچھّا نہِیں۔
متّی 15 : 27 (URV)
اُس نے کہا ہاں خُداوند کِیُونکہ کُتّے بھی اُن ٹکڑوں میں سے کھاتے ہیں جو اُن کے مالِکوں کی میز سے گِرتے ہیں۔
متّی 15 : 28 (URV)
اِس پر یِسُوع نے جواب میں اُس سے کہا اَے عَورت تیرا اِیمان بہُت بڑا ہے۔ جَیسا تُو چاہتی ہے تیرے لِئے ویسا ہی ہو اور اُس کی بیٹی نے اُسی گھڑی شِفا پائی۔
متّی 15 : 29 (URV)
پھِر یِسُوع وہاں سے چل کر گلِیل کی جھِیل کے نزدِیک آیا اور پہاڑ پر چڑھ کر وُہی بَیٹھ گیا۔
متّی 15 : 30 (URV)
اور ایک بڑی بھِیڑ لنگڑوں ۔ اندھوں ۔ گُونگوں ۔ ٹُنڈوں اور بہُت سے اور بِیماروں کو اپنے ساتھ لے کر اُس کے پاس آئی اور اُن کو اُس کے پاؤں میں ڈال دِیا اور اُس نے اُنہِیں اچھّا کردِیا۔
متّی 15 : 31 (URV)
چُنانچہ جب لوگوں نے دیکھا کہ گُونگے بولتے ۔ ٹُنڈے تندرُست ہوتے اور لنگڑے چلتے پھِرتے اور اَندھے دیکھتے ہیں تو تعّجُب کِیا اور اِسرائیل کے خُدا کی تمجِید کی۔
متّی 15 : 32 (URV)
اور یِسُوع نے اپنے شاگِردوں کو پاس بُلا کر کہا مُجھے اِس بھِیڑ پر ترس آتا ہے کِیُونکہ یہ لوگ تِین دِن سے برابر میرے ساتھ ہیں اور اِن کے پاس کھانے کو کُچھ نہِیں اور مَیں اُن کو بھُوکا رُخصت کرنا نہِیں چاہتا۔ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ راہ میں تھک کر رہ جائیں۔
متّی 15 : 33 (URV)
شاگِردوں نے اُس سے کہا بِیابان میں ہم اِتنی روٹِیاں کہاں سے لائیں کہ اَیسی بڑی بھِیڑ کو سیر کریں؟
متّی 15 : 34 (URV)
یِسُوع نے اُن سے کہا تُمہارے پاس کِتنی روٹِیاں ہیں؟ اُنہوں نے کہا سات اور تھوڑی سے چھوٹی مچھلِیاں ہیں۔
متّی 15 : 35 (URV)
اُس نے لوگوں کو حُکم دِیا کے زمِین پر بَیٹھ جائیں۔
متّی 15 : 36 (URV)
اور اُن سات روٹِیوں اور مَچھلِیوں کو لے کر شُکر کِیا اور اُنہِیں توڑ کر شاگِردوں کو دیتا گیا اور شاگِرد لوگوں کو۔
متّی 15 : 37 (URV)
اور سب کھا کر سیر ہوگئے اور بچے ہُوئے ٹُکڑوں سے بھرے ہُوئے سات ٹوکرے اُٹھائے۔
متّی 15 : 38 (URV)
اور کھانے والے سِوا عَورتوں اور بچّوں کے چار ہزار مرد تھے۔
متّی 15 : 39 (URV)
پھِر وہ بھِیڑ کو رُخصت کر کے کَشتی میں سوار ہُؤا اور مگدن کی سَرحَدوں میں آگیا۔
❮
❯