مرقس 6 : 1 (URV)
پھِر وہاں سے نِکل کر وہ اپنے وطن میں آیا اور اُس کے شاگِرد اُس کے پِیچھے ہولئِے۔
مرقس 6 : 2 (URV)
جب سَبت کا دِن آیا تو وہ عِبادت خانہ میں تعلِیم دینے لگا اور بہُت لوگ سُن کر حَیران ہُوئے اور کہنے لگے کہ یہ باتیں اِس میں کہاں سے آگِئیں؟ اور یہ کیا حِکمت ہے جو اِسے بخشی گئی اور کَیسے مُعجِزے اُس کے ہاتھ سے ظاِہر ہوتے ہیں؟۔
مرقس 6 : 3 (URV)
کیا یہ وُہی بڑھئی نہِیں جو مریم کا بَیٹا اور یَعقُوب اور یوسیس اور یہُوداہ اور شمعُون کا بھائِی ہے؟ اور کیا اُس کی بہنیں یہاں ہمارے ہاں نہِیں؟ پَس اُنہوں نے اُس کے سبب سے ٹھوکر کھائی۔
مرقس 6 : 4 (URV)
یِسُوع نے اُن سے کہا نبی اپنے وطن اور اپنے رِشتہ داروں اور اپنے گھر کے سِوا اَور کِہیں بے عِزّت نہِیں ہوتا۔
مرقس 6 : 5 (URV)
اور وہ کوئی مُعجِزہ وہاں نہ دِکھا سکا۔ صِرف تھوڑے سے بِیماروں پر ہاتھ رکھ کر اُنہِیں اچھّا کردیا۔
مرقس 6 : 6 (URV)
اور اُس نے اُن کی بے اِعتِقادی پر تعّجُب کیا۔ اور وہ چاروں طرف کے گاؤں میں تعلِیم دیتا پھِرا۔
مرقس 6 : 7 (URV)
اور اُس نے اُن بارہ کو اپنے پاس بُلاکر دو دو کر کے بھیجنا شُرُوع کِیا اور اُن کو ناپاک رُوحوں پر اِختیّار بخشا۔
مرقس 6 : 8 (URV)
اور حُکم دِیا کہ راستہ کے لئِے لاٹھی کے سِوا کُچھ نہ لو۔ نہ روٹی۔ نہ جھولی۔ نہ اپنے کمر بند میں پَیسے۔
مرقس 6 : 9 (URV)
مگر جُوتیا پہنو اور دو کُرتے نہ پہنو۔
مرقس 6 : 10 (URV)
اور اُس نے اُن سے کہا جہاں تُم کِسی گھر میں داخِل ہوتو اُسی میں رہو جب تک وہاں سے روانہ نہ ہو۔
مرقس 6 : 11 (URV)
اور جِس جگہ کے لوگ تُم کو قُبُول نہ کریں اور تُمہاری نہ سُنیں وہاں سے چلتے وقت اپنے تلووں کی گرد جھاڑدو تاکہ اُن پر گواہی ہو۔
مرقس 6 : 12 (URV)
اور اُنہوں نے روانہ ہوکر منادی کی کہ تَوبہ کرو۔
مرقس 6 : 13 (URV)
اور بہُت سی بَدرُوحوں کو نِکالا اور بہُت سے بِیماروں کو تیل مل کر اچھّا کِیا۔
مرقس 6 : 14 (URV)
اور ہیرودِیس بادشاہ نے اُس کا ذِکر سُنا کِیُونکہ اُس کا نام مشہُور ہو گیا تھا اور اُس نے کہا کہ یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے کِیُونکہ اُس سے مُعجِزے ظاہِر ہوتے تھے۔
مرقس 6 : 15 (URV)
مگر بعض کہتے تھے کہ اِیلِیاہ ہے اور بعض یہ کہ نبِیوں مِیں سے کِسی کی ماننِد ایک نبِی ہے۔
مرقس 6 : 16 (URV)
مگر ہیرودِیس نے سُن کر کہا کہ یُوحنّا جِس کا سر مَیں نے کٹوایا وُہی جی اُٹھا ہے۔
مرقس 6 : 17 (URV)
کِیُونکہ ہیرودِیس نے اپنے آدمِی کو بھیج کر یُوحنّا کو پکڑوایا اور اپنے بھائِی فِلپَس کی بِیوی ہیرودِیاس کے سبب سے اُسے قَید خانہ میں باندھ رکھّا تھا کِیُونکہ ہیرودِیس نے اُس سے بیاہ کرلِیا تھا۔
مرقس 6 : 18 (URV)
اور یُوحنّا نے اُس سے کہا تھا کہ اپنے بھائِی کی بِیوی کو رکھنا تُجھے روا نہِیں۔
مرقس 6 : 19 (URV)
پَس ہیرودِیاس اُس سے دُشمنی رکھتی اور چاہتی تھی کہا اُسے قتل کرائے مگر نہ ہوسکا۔
مرقس 6 : 20 (URV)
کِیُونکہ ہیرودِیس یُوحنّا کو راستباز اور مُقدّس آدمِی جان کر اُس سے ڈرتا اور اُسے بَچائے رکھتا تھا اور اُس کی باتیں سُن کر بہُت حَیران ہوجاتا تھا مگر سُنتا خُوشی سے تھا۔
مرقس 6 : 21 (URV)
اور مَوقع کے دِن جب ہیرودِیس نے اپنی سالگِرہ میں اپنے امِیروں اور فَوجی سَرداروں اور گلِیل کے رئِیِسوں کی ضِیافت کی۔
مرقس 6 : 22 (URV)
اور اُسی ہیرودِیاس کی بیٹی اَندر آئی اور ناچ کر ہیرودِیس اور اُس کے مِہمانوں کو خُوش کِیا تو بادشاہ نے اُس لڑکی سے کہا جو چاہے مُجھ سے مانگ مَیں تُجھے دُوں گا۔
مرقس 6 : 23 (URV)
اور اُس نے قَسم کھائی کہ جو تُو مُجھ سے مانگے گی اپنی آدھی سلطنت تک تُجھے دُوں گا۔
مرقس 6 : 24 (URV)
اور اُس نے باہِر جا کر اپنی ماں سے کہا کہ مَیں کیا مانگوں؟ اُس نے کہا یُوحنّا بپتِسمہ دینے والے کا سر۔
مرقس 6 : 25 (URV)
وہ فِی الفَور بادشاہ کے پاس جلدی سے اَندر آئی اور اُس سے عرض کی مَیں چاہتی ہُوں کہ تُو یُوحنّا بپتِسمہ دینے والے کا سِر ایک تھال میں ابھی مُجھے منگوادے۔
مرقس 6 : 26 (URV)
بادشاہ بہُت غمگِین ہُؤا مگر اپنی قَسموں اور مہمانوں کے سبب سے اُس سے اِنکار کرنا نہ چاہا۔
مرقس 6 : 27 (URV)
پَس بادشاہ نے فِی الفَور ایک سِپاہی کو حُکم دے کر بھیجا کہ اُس کا سر لائے۔ اُس نے جا کر قَید خانہ مَیں اُس کا سرکاٹا۔
مرقس 6 : 28 (URV)
اور ایک تھال میں لاکر لڑکی کو دِیا اور لڑکی نے اپنی ماں کو دِیا۔
مرقس 6 : 29 (URV)
پھِر اُس کے شاگِرد سُن کر آئے اور اُس کی لاش اُٹھا کر قَبر میں رکھّی۔
مرقس 6 : 30 (URV)
اور رَسُول یِسُوع کے پاس جمع ہُوئے اور جو کُچھ اُنہوں نے کِیا اور سِکھایا تھا سب اُس سے بیان کِیا۔
مرقس 6 : 31 (URV)
اُس نے اُن سے کہا تُم آپ الگ وِیران جگہ میں چلے آؤ اور ذرا آرام کرو۔ اِسلئِے کہ بہُت لوگ آتے جاتے تھے اور اُن کو کھانا کھانے کی بھی فُرصت نہ مِلتی تھی۔
مرقس 6 : 32 (URV)
پَس وہ کَشتی میں بَیٹھ کر الگ ایک وِیران جگہ میں چلے گئے۔
مرقس 6 : 33 (URV)
اور لوگوں نے اُن کو جاتے دیکھا اوربہُتیروں نے پہچان لِیا اور سب شہروں سے اکٹھّے ہو کر پَیدل اُدھر دوڑے اور اُن سے پہلے جا پہُنچے۔
مرقس 6 : 34 (URV)
اور اُس نے اُتر کر بھیڑ دیکھی اور اُسے اُن پر ترس آیا کِیُونکہ وہ اُن بھیڑوں کی مانِند تھے جِن کا چرواہا نہ ہو اور وہ اُن کو بہُت سی باتوں کی تعلِیم دینے لگا۔
مرقس 6 : 35 (URV)
جب دِن بہُت ڈھل گیا تُو اُس کے شاگِرد اُس کے پاس آ کر کہنے لگے یہ جگہ وِیران ہے اور دِن بہُت ڈھل گیا ہے۔
مرقس 6 : 36 (URV)
اِن کو رُخصت کرتا کہ چاروں طرف کی بستِیوں اور گاؤں میں جا کر اپنے لئِے کُچھ کھانے کو مول لیں۔
مرقس 6 : 37 (URV)
اُس نے اُن سے جواب میں کہا تُم ہی اِنہِیں کھانے کو دو۔ اُنہوں نے اُس سے کہا کیا ہم جا کر دو سَو دینار کی روٹِیاں مول لائیں اور اِن کو کِھلائیں؟۔
مرقس 6 : 38 (URV)
اُس نے اُن سے کہا تُمہارے پاس کِتنی روٹِیاں ہیں؟ جاؤ دیکھو۔ اُنہوں نے دریافت کر کے کہا پانچ اور دو مچھلِیاں۔
مرقس 6 : 39 (URV)
اُس نے اُن کو حُکم دِیا کہ سب ہری گھاس پر دستہ دستہ ہوکر بَیٹھ جائیں۔
مرقس 6 : 40 (URV)
پَس وہ سَو سَو اور پچاس پچاس کی قطاریں باندھ کر بَیٹھ گئے۔
مرقس 6 : 41 (URV)
پھِر اُس نے وہ پانچ روٹِیاں اور دو مَچھلِیاں لِیں اور آسمان کی طرف دیکھ کر بَرکَت دی اور روٹِیاں توڑ کر شاگِردوں کو دیتا گیا کہ اُن کے آگے رکھّیں اور وہ دو مَچھلِیاں بھی اُن سب میں بانٹ دِیں۔
مرقس 6 : 42 (URV)
پَس وہ سب کھا کر سیر ہوگئے۔
مرقس 6 : 43 (URV)
اور اُنہوں نے ٹکُڑوں اور مَچھلِیوں سے بارہ ٹوکرِیاں بھر کر اُٹھائِیں۔
مرقس 6 : 44 (URV)
اور کھانے والے پانچ ہزار تھے۔
مرقس 6 : 45 (URV)
اور فِی الفَور اُس نے اپنے شاگِردوں کو مجبُور کِیا کہ کَشتی پر بَیٹھ کر اُس سے پہلے اُس پار بیت صیدا کو چلے جائیں جب تک وہ لوگوں کو رُخصت کرے۔
مرقس 6 : 46 (URV)
اور اُن کو رُخصت کر کے پہاڑ پر دُعا کرنے چلا گیا۔
مرقس 6 : 47 (URV)
اور جب شام ہُوئی تو کَشتی جِھیل کے بِیچ میں تھی اور وہ اکیلا خُشکی پر تھا۔
مرقس 6 : 48 (URV)
جب اُس نے دیکھا کہ وہ کھینے سے بہُت تنگ ہیں کِیُونکہ ہوا اُن کے مُخالِف تھی تو رات کے پچھلے پہر کے قریب وہ جِھیل پر چلتا ہُؤا اُن کے پاس آیا اور اُن سے آگے نِکل جانا چاہتا تھا۔
مرقس 6 : 49 (URV)
لیکِن اُنہوں نے اُسے جِھیل پر چلتے دیکھ کر خیال کِیا کہ بُھوت ہے اور چِلّا اُٹھے۔
مرقس 6 : 50 (URV)
کِیُونکہ سب اُسے دیکھ کر گھبرا گئے تھے مگر اُس نے فِی الفَور اُن سے باتیں کِیں اور کہا خاطِر جمع رکھّو۔ مَیں ہُوں۔ ڈرو مت۔
مرقس 6 : 51 (URV)
پِھر وہ کَشتی پر اُن کے پاس آیا اور ہوا تھم گئی اور وہ اپنے دِل میں نِہایت حیَران ہُوئے۔
مرقس 6 : 52 (URV)
اِس لِئے کہ وہ روٹِیوں کے بارے میں نہ سَمَجھے تھے بلکہ اُن کے دِل سخت ہوگئے تھے۔
مرقس 6 : 53 (URV)
اور وہ پار جا کر گنیسرت کہ عِلاقہ میں پہُنچے اور کَشتی گھاٹ پر لگائی ۔
مرقس 6 : 54 (URV)
اور جب کَشتی پر سے اُترے تو فِی الفَور لوگ اُسے پہچان کر۔
مرقس 6 : 55 (URV)
اُس سارے عِلاقہ میں چاروں طرف دَوڑے اور بِیماروں کو چارپائِیوں پر ڈال کر جہاں کِہیں سُنا کہ وہ ہے وہاں لِئے پھِرے۔
مرقس 6 : 56 (URV)
اور وہ گاؤں۔ شہروں اور بستِیوں میں جہاں کہیں جاتا تھا لوگ بِیماروں کو بازاروں میں رکھ کر اُس کی مِنّت کرتے تھے کہ وہ صِرف اُس کی پوشاک کا کِنارہ چُھولیں اور جِتنے اُسے چُھوتے تھے شِفا پاتے تھے۔
❮
❯