لُوقا 5 : 1 (URV)
جب بھِیڑ اُس پر گِری پڑتی تھی اور خُدا کا کلام سُنتی تھی اور وہ گنِیسرت کی جھِیل کے کِنارے کھڑا تھا تو اَیسا ہُؤا کہ۔
لُوقا 5 : 2 (URV)
اُس نے جھِیل کے کِنارے دو کشتیاں لگی دیکھیں لیکِن مَچھلی پکڑنے والے اُن پر سے اُتر کر جال دھو رہے تھے۔
لُوقا 5 : 3 (URV)
اور اُس نے اُن کشتیوں میں سے ایک پر چڑھ کر جو شمعُون کی تھی اُس سے دَرخواست کی کہ کِنارے سے ذرا ہٹا لے چل اور وہ بَیٹھ کر لوگوں کو کَشتی پر سے تعلِیم دینے لگا۔
لُوقا 5 : 4 (URV)
جب کلام کر چُکا تو شمعُون سے کہا گہرے میں لے چل اور تُم شِکار کے لِئے اپنے جال ڈالو۔
لُوقا 5 : 5 (URV)
شمعُون نے جواب میں کہا اَے اُستاد ہم نے رات بھر محنت کی اور کُچھ ہاتھ نہ آیا مگر تیرے کہنے سے جال ڈالتا ہُوں۔
لُوقا 5 : 6 (URV)
یہ کِیا اور وہ مَچھلِیوں کا بڑا غول گھیر لائے اور اُن کے جال پھٹنے لگے۔
لُوقا 5 : 7 (URV)
اور اُنہوں نے اپنے شریکوں کو جو دُوسری کَشتی پر تھے اِشارہ کِیا کہ آؤ ہماری مدد کرو۔ پَس اُنہوں نے آ کر دونوں کشتیاں یہاں تک بھر دِیں کہ ڈُوبنے لگیں۔
لُوقا 5 : 8 (URV)
شمعُون پطرس یہ دیکھ کر یِسُوع کے پاؤں میں گِرا اور کہا اَے خُداوند! میرے پاس سے چلا جا کِیُونکہ مَیں گُنہگار آدمِی ہُوں۔
لُوقا 5 : 9 (URV)
کِیُونکہ مَچھلِیوں کے اِس شِکار سے جو اُنہوں نے کِیا وہ اور اُس کے سب ساتھی بہُت حَیران ہُوئے۔
لُوقا 5 : 10 (URV)
اور وَیسے ہی زبدی کے بَیٹے یَعقُوب اور یُوحنّا بھی جو شمعُون کے شرِیک تھے حَیران ہُوئے۔ یِسُوع نے شمعُون سے کہا خَوف نہ کر۔ اَب سے تُو آدمِیوں کا شِکار کِیا کرے گا۔
لُوقا 5 : 11 (URV)
وہ کشتیوں کو کِنارے پر لے آئے اور سب کُچھ چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہولِئے۔
لُوقا 5 : 12 (URV)
جب وہ شہر میں تھا تو دیکھو کوڑھ سے بھرا ہُؤا ایک آدمِی یِسُوع کو دیکھ کر مُنہ کے بل گِرا اور اُس کی مِنّت کر کے کہنے لگا اَے خُداوند! اگر تُو چاہے تو مُجھے پاک صاف کر سکتا ہے۔
لُوقا 5 : 13 (URV)
اُس نے ہاتھ بڑھا کر اُسے چھُؤا اور کہا مَیں چاہتا ہُوں۔ تُو پاک صاف ہوجا اور فوراً اُس کا کوڑھ جاتا رہا۔
لُوقا 5 : 14 (URV)
اور اُس نے اُسے تاکِید کی کہ کِسی سے نہ کہنا بلکہ جا کر اپنی تِئیں کاہِن کو دِکھا اور جَیسا مُوسٰی نے مُقرّر کِیا ہے اپنے پاک صاف ہو جانے کی بابت نذر گُذران تاکہ اُن کے لِئے گواہی ہو۔
لُوقا 5 : 15 (URV)
لیکِن اُس کا چرچا زیادہ پھَیلا اور بہُت سے لوگ جمع ہُوئے کہ اُس کی سُنیں اور اپنی بِیمارِیوں سے شِفا پائیں۔
لُوقا 5 : 16 (URV)
مگر وہ جنگلوں میں الگ جا کر دُعا کِیا کرتا تھا۔
لُوقا 5 : 17 (URV)
اور ایک دِن اَیسا ہُؤا کہ وہ تعلِیم دے رہا تھا اور فرِیسی اور شرع کے مُعلِّم وہاں بَیٹھے تھے جو گلِیل کے ہر گاؤں اور یہُودیہ اور یروشلِیم سے آئے تھے اور خُداوند کی قُدرت شِفا بخشنے کو اُس کے ساتھ تھی۔
لُوقا 5 : 18 (URV)
اور دیکھو کئی مرد ایک آدمِی کو جو مفلُوج تھا چارپائی پر لائے اور کوشِش کی کہ اُسے اَندر لاکر اُس کے آگے رکھّیں۔
لُوقا 5 : 19 (URV)
اور جب بھِیڑ کے سبب سے اُس کو اَندر لے جانے کی راہ نہ پائی تو کوٹھے پر چڑھ کر کھپریل میں سے اُس کو کھٹولے سمیت بِیچ میں یِسُوع کے سامنے اُتار دِیا۔
لُوقا 5 : 20 (URV)
اُس نے اُن کا اِیمان دِیکھ کر کہا اَے آدمِی! تیرے گُناہ مُعاف ہُوئے۔
لُوقا 5 : 21 (URV)
اِس پر فقیہ اور فرِیسی سوچنے لگے کہ یہ کَون ہے جو کُفر بکتا ہے؟ خُدا کے سِوا اور کَون گُناہ مُعاف کر سکتا ہے؟
لُوقا 5 : 22 (URV)
یِسُوع نے اُن کے خیالوں کو معلُوم کر کے جواب میں اُن سے کہا تُم اپنے دِلوں میں کیا سوچتے ہو؟
لُوقا 5 : 23 (URV)
آسان کیا ہے؟ یہ کہنا کہ تیرے گُناہ مُعاف ہُوئے یا یہ کہنا کہ اُٹھ اور چل پھِر؟
لُوقا 5 : 24 (URV)
لیکِن اِس لِئے کہ تُم جانو کہ اِبنِ آدم کو زمِین پر گُناہ مُعاف کرنے کا اِختیّار ہے۔ (اُس نے مفلُوج سے کہا) مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں اُٹھ اور اپنا کھٹولا اُٹھا کر اپنے گھر جا۔
لُوقا 5 : 25 (URV)
اور وہ اُسی دم اُن کے سامنے اُٹھا اور جِس پر پڑا تھا اُسے اُٹھا کر خُدا کی تمجِید کرتا ہُؤا اپنے گھر چلا گیا۔
لُوقا 5 : 26 (URV)
وہ سب کہ سب بڑے حَیران ہُوئے اور خُدا کی تمجِید کرنے لگے اور بہُت ڈر گئے اور کہنے لگے آج ہم نے عجِیب باتیں دیکھِیں۔
لُوقا 5 : 27 (URV)
اِن باتوں کے بعد وہ باہِر گیا اور لاوی نام ایک محصُول لینے والے کو محصُول کی چوکی پر بَیٹھے دیکھا اور اُس سے کہا میرے پِیچھے ہولے۔
لُوقا 5 : 28 (URV)
وہ سب کُچھ چھوڑ کر اُٹھا اور اُس کے پِیچھے ہولِیا۔
لُوقا 5 : 29 (URV)
پھِر لاوی نے اپنے گھر میں اُس کی بڑی ضِیافت کی اور محصُول لینے والوں اور اَوروں کا جو اُن کے ساتھ کھانا کھانے بَیٹھے تھے بڑا مجمع تھا۔
لُوقا 5 : 30 (URV)
اور فرِیسی اور اُن کے فقِیہ اُس کے شاگِردوں سے یہ کہہ کر بُڑ بُڑانے لگے کہ تُم کِیُوں محصُول لینے والوں اور گُنہگاروں کے ساتھ کھاتے پِیتے ہو؟
لُوقا 5 : 31 (URV)
یِسُوع نے جواب میں اُن سے کہا کہ تندرُستوں کو طبِیب کی ضرُورت نہِیں بلکہ بِیماروں کو۔
لُوقا 5 : 32 (URV)
مَیں راستبازوں کو نہِیں بلکہ گُنہگاروں کو تَوبہ کے لِئے بُلانے آیا ہُوں۔
لُوقا 5 : 33 (URV)
اور اُنہوں نے اُس سے کہا کہ یُوحنّا کے شاگِرد اکثر روزہ رکھتے اور دُعائیں کِیا کرتے ہیں اور اِسی طرح فرِیسِیوں کے بھی مگر تیرے شاگِرد کھاتے پِیتے ہیں۔
لُوقا 5 : 34 (URV)
یِسُوع نے اُن سے کہا کیا تُم براتیوں سے جب تک کے دُلہا اُن کے ساتھ ہے روزہ رکھوا سکتے ہو؟
لُوقا 5 : 35 (URV)
مگر وہ دِن آئیں گے اور جب دُلہا اُن سے جُدّا کِیا جائے گا تب اُن دِنوں میں وہ روزہ رکھّیں گے۔
لُوقا 5 : 36 (URV)
اور اُس نے اُن سے ایک تَمثِیل بھی کہی کہ کوئی آدمِی نئی پوشاک میں سے پھاڑ کر پُرانی پوشاک میں پَیوند نہِیں لگاتا ورنہ نئی بھی پھٹے گی اور اُس کا پَیوند پُرانی میں میل بھی نہ کھائے گا۔
لُوقا 5 : 37 (URV)
اور کوئی شَخص نئی مَے پُرانی مشکوں میں نہِیں بھرتا نہِیں تو نئی مَے مشکوں کو پھاڑ کر خُود بھی بہ جائے گی اور مشکیں بھی برباد ہو جائیں گی۔
لُوقا 5 : 38 (URV)
بلکہ نئی مَے نئی مشکوں میں بھرنا چاہیئے۔
لُوقا 5 : 39 (URV)
اور کوئی آدمِی پُرانی مَے پِی کر نئی کی خواہِش نہِیں کرتا کِیُونکہ کہتا ہے کہ پُرانی ہی اچھّی ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: