لُوقا 3 : 1 (URV)
تِبریُس قیصر کی حُکُومت کے پندرھویں برس جب پُنطِیُس پِیلاطُس یہُودیہ کا حاکِم تھا اور ہیرودِیس گلِیل کا اُس کا بھائِی فِلپُّس اِتُورِیہّ اور ترخُونی تِس کا۔ اور لِسانیاس ابلینے کا حاکِم تھا۔
لُوقا 3 : 2 (URV)
اور حنّاہ اور کائفِا سَردار کاہِن تھے اُس وقت خُدا کا کلام بِیابان میں زکریاہ کے بَیٹے یُوحنّا پر نازِل ہُؤا۔
لُوقا 3 : 3 (URV)
اور وہ یَردَن کے سارے گِردنواح میں جا کر گُناہوں کی مُعافی کے لِئے تَوبہ کے بپتِسمہ کی منادی کرنے لگا۔
لُوقا 3 : 4 (URV)
جَیسا یسعیاہ نبی کے کلام کی کِتاب میں لِکھا ہے کہ بِیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہ خُداوند کی راہ تیّار کرو۔ اُس کے راستے سِیدھے بناؤ۔
لُوقا 3 : 5 (URV)
ہر ایک گھاٹی بھر دی جائے گی اور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلہ نِیچا کِیا جائے گا اور جو ٹیڑھا ہے سِیدھا اور جو اُونچا نِیچا ہے ہموار راستہ بنیگا۔
لُوقا 3 : 6 (URV)
اور ہر بشر خُدا کی نِجات دیکھیگا۔
لُوقا 3 : 7 (URV)
پَس جو لوگ اُس سے بپتِسمہ لینے کو نِکل کر آتے تھے وہ اُن سے کہتا تھا اَے سانپ کے بچّو! تُمہیں کِس نے جتایا کہ آنے والے غضب سے بھاگو؟
لُوقا 3 : 8 (URV)
پَس تَوبہ کے مُوافِق پھَل لاؤ اور اپنے دِلوں میں یہ کہنا شُرُوع نہ کرو ابرہام ہمارا باپ ہے کِیُونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتھّروں سے ابرہام کے لِئے اولاد پَیدا کر سکتا ہے۔
لُوقا 3 : 9 (URV)
اور اَب تو دَرختوں کی جڑ پر کُلہاڑا رکھّا ہے۔ پَس جو دَرخت اچھّا پھَل نہِیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے۔
لُوقا 3 : 10 (URV)
لوگوں نے اُس سے پُوچھا پھِر ہم کِیا کریں؟
لُوقا 3 : 11 (URV)
اُس نے جواب میں اُن سے کہا جِس کے پاس دو کُرتے ہوں وہ اُس کو جِس کے پاس نہ ہو بانٹ دے اور جِس کے پاس کھانا ہو وہ بھی اَیسا ہی کرے۔
لُوقا 3 : 12 (URV)
اور محصُول لینے والے بھی بپتِسمہ لینے کو آئے اور اُس سے پُوچھا کہ اَے اُستاد ہم کیا کریں؟
لُوقا 3 : 13 (URV)
اُس نے اُن سے کہا جو تُمہارے لِئے مُقرّر ہے اُس سے زیادہ نہ لینا۔
لُوقا 3 : 14 (URV)
اور سِپاہِیوں نے بھی اُس سے پُوچھا کہ ہم کیا کریں؟ اُس نے اُن سے کہا نہ کِسی پر ظُلم کرو اور نہ کِسی سے نہ حق کُچھ لو اور اپنی تنخواہ پر کفایت کرو۔
لُوقا 3 : 15 (URV)
جب لوگ مُنتظِر تھے اور سب اپنے اپنے دِل میں یُوحنّا کی بابت سوچتے تھے کہ آیا وہ مسِیح ہے یا نہِیں۔
لُوقا 3 : 16 (URV)
تو یُوحنّا نے اُن سب سے جواب میں کہا مَیں تو تُمہیں پانی سے بپتِسمہ دیتا ہُوں مگر جو مُجھ سے زور آور ہے وہ آنے والا ہے۔ مَیں اُس کی جُوتی کا تَسمہ کھولنے کے لائِق نہِیں۔ وہ تُمہیں رُوحُ القُدس اور آگ سے بپتِسمہ دے گا۔
لُوقا 3 : 17 (URV)
اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے تاکہ وہ اپنے کھلیہان کو خُوب صاف کرے اور گیہُوں کو اپنے کھتّے میں جمع کرے مگر بھوسی کو اُس آگ میں جلائے گا جو بُجھنے کی نہِیں۔
لُوقا 3 : 18 (URV)
پَس وہ اَور بہُت سی نصِحیت کر کے لوگوں کو خُوشخَبری سُناتا رہا۔
لُوقا 3 : 19 (URV)
لیکِن چَوتھائی مُلک کے حاکِم ہیرودِیس نے اپنے بھائِی فِلپُّس کی بِیوی ہیرودِیاس کے سبب سے اور اُن سے بُرائیوں کے باعِث جو ہیرودِیس نے کی تھِیں یُوحنّا سے ملامت اُٹھا کر۔
لُوقا 3 : 20 (URV)
اِن سب سے بڑھ کر یہ بھی کِیا کہ اُس کو قَید میں ڈالا۔
لُوقا 3 : 21 (URV)
جب سب لوگوں نے بپتِسمہ لِیا اور یِسُوع بھی بپتِسمہ پاکر دُعا کر رہا تھا تو اَیسا ہُؤا کہ آسمان کھُل گیا۔
لُوقا 3 : 22 (URV)
اور رُوحُ القُدس جسمانی صُورت میں کبُوتر کی مانِند اُس پر نازِل ہُؤا اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بَیٹا ہے۔ تُجھ سے مَیں خُوش ہُوں۔
لُوقا 3 : 23 (URV)
جب یِسُوع خُود تعلِیم دینے لگا قرِیباً تِیس برس کا تھا اور (جَیسا کے سَمَجھا جاتا تھا) یُوسُف کا بَیٹا تھا اور وہ عیلی کا۔
لُوقا 3 : 24 (URV)
اور وہ متّات کا اور وہ لاوی کا اور وہ ملکی کا اور وہ ینّا کا اور وہ یُوسُف کا۔
لُوقا 3 : 25 (URV)
اور وہ مِتّتیاہ کا اور وہ عاموس کا اور وہ ناحُوم کا اور وہ اِسلِیاہ کا اور وہ نوگہ کا۔
لُوقا 3 : 26 (URV)
اور وہ ماعت کا اور وہ مِتّتیاہ کا اور وہ شِمعی کا اور وہ یوسیخ کا اور وہ یوداہ کا۔
لُوقا 3 : 27 (URV)
اور وہ یُوحنّا کا اور وہ ریسا کا اور وہ زرُبابل کا اور وہ سیالتی ایل کا اور وہ نیری کا۔
لُوقا 3 : 28 (URV)
اور وہ ملکی کا اور وہ ادّی کا اور وہ قوسام کا اور وہ اِلمودام کا اور وہ عِیر کا۔
لُوقا 3 : 29 (URV)
اور وہ یشُوع کا اور وہ اِلیعزر کا اور وہ یورِیم کا اور وہ متّات کا اور وہ لاوی کا۔
لُوقا 3 : 30 (URV)
اور وہ شمعُون کا اور وہ یہُوداہ کا اور وہ یُوسُف کا اور وہ یونان کا اور وہ اِلیاقِیم کا۔
لُوقا 3 : 31 (URV)
اور وہ ملے آہ کا اور وہ مِناہ کا اور وہ متّتاہ کا اور وہ ناتن کا اور وہ داؤد کا۔
لُوقا 3 : 32 (URV)
اور وہ یسّی کا اور وہ عوبید کا اور وہ بوعز کا اور وہ سلمون کا اور وہ نحسون کا۔
لُوقا 3 : 33 (URV)
اور وہ عِمّینداب کا اور وہ ارنی کا اور وہ حصرُون کا اور وہ فارص کا اور وہ یہُوداہ کا۔
لُوقا 3 : 34 (URV)
اور وہ یَعقُوب کا اور وہ اِضحاق کا اور وہ ابرہام کا اور وہ تارہ کا اور وہ نحُور کا۔
لُوقا 3 : 35 (URV)
اور وہ سرُوج کا اور وہ رعُو کا اور وہ فلج کا اور وہ عِبر کا اور وہ سِلح کا۔
لُوقا 3 : 36 (URV)
اور وہ قِینان کا اور وہ ارفِکسد کا اور وہ سِم کا اور وہ نوح کا اور وہ لمک کا۔
لُوقا 3 : 37 (URV)
اور وہ متُوسلح کا اور وہ حنُوک کا اور وہ یارِد کا اور وہ مہلل ایل کا اور وہ قِینان کا۔
لُوقا 3 : 38 (URV)
اور وہ انُوس کا اور وہ سیت کا اور وہ آدم کا اور وہ خُدا کا تھا۔
❮
❯