احبار 3 : 1 (URV)
اور اگر اُس کا چڑھائے تو خواہ وہ نر ہو اور وہ گائے بیل میں سے کسی کو چڑھائے تو خواہ وہ نر ہو یا مادہ پر جو بے عیب ہو اسی کو وہ خداوند کے حضور چڑھائے۔
احبار 3 : 2 (URV)
(2-3) اور وہ اپنا ہاتھ اپنے چڑھاوے کے جانور کے سر پر رکھے اور خمیہ اجتماع کے دروازہ پر اسے ذبح کرے اور ہارون کے بیٹے و کاہن ہیں اُس کے خون کو مذبح پر گرداگرد چھڑکیں ۔ اور وہ سلامتی کے ذبیحہ میں سے خداوند کے لیےآتشین قُربانی گذرانے یعنی جس چربی سے انتڑیاں ڈھکی رہتی ہیں
احبار 3 : 4 (URV)
اور وہ ساری چربی جو کمر کے پاس رہتی ہےاور جگر پر کی جھلی گردوں سمیت ان سبھوں کو وہ جدا کرے ۔
احبار 3 : 5 (URV)
اور ہارون کے بیٹے انہیں مذبح پر سوختنی قُربانی کے اوپر جلائیں جو ان لکڑیوں پر ہوگی جو آگ کے اوپر ہیں ۔ یہ خداوند کے لئے راحت انگیز خوشبو کی آتشین قُربانی ہے ۔
احبار 3 : 6 (URV)
اور اگر اس کا سلامتی کے ذبیحے کا چڑھاوا خداوند کے لئے بھیڑ بکری میں سے ہو تو خواہ نر ہو یا مادہ پر جو بے عیب ہو اسی کو وہ چڑھائے۔
احبار 3 : 7 (URV)
اگر وہ برہ چڑھاتا ہو تو اسے خداوند کے حضور چڑھائے۔
احبار 3 : 8 (URV)
اور اپنا ہاتھ اپنے چڑھاوے کے جانور کے سر پر رکھے اور اسے خیمہ اجتماع کے سامنے ذبح کرے اور ہارون کے بیٹے اس کے خون کو مذبح پر گرداگرد چھڑکیں
احبار 3 : 9 (URV)
۔ اور وہ سلامتی کے ذبیحہ میں سے خداوند کے لئے آتشین قربانی گزرانے ینعنی اس کی پوری چربی بھری دم کو وہ ریڑھ کے پاس سے الگ کرے اور جس چربی سے انتڑیاں ڈھکی تہتی ہیں اور وہ ساری چربی جو انتڑیوں پر لپٹی رہتی ہے۔
احبار 3 : 10 (URV)
اور دونوں گردے اور انکے اوپر کی چربی جو کمرے پاس رہتی ہے اور جگر پر کی جھلی گردوں سمیت سبھوں کو وہ الگ کرے۔
احبار 3 : 11 (URV)
اور کاہن انہیں مذبح پر جلائے، یہ اس آتشین قربانی کی غذا ہے جو خداوند کو گذرانی جاتی ہے۔
احبار 3 : 12 (URV)
اور اگر وہ بکرایا بکری چڑھاتا ہو تو اسے خداوند کے حضور چڑھائے۔
احبار 3 : 13 (URV)
اور وہ اپنا ہاتھ اس کے سر پر رکھے اور اسے خیمہ اجتماع کے سامنے ذبح کرے اور ہارون کے بیٹے اس کے خون کو ذبح پر گرداگرد چھڑکیں۔
احبار 3 : 14 (URV)
اور وہ اس میں سے اپنا چڑھاوا آتشین قربانی کے طور پر خداوند کے حضور گذرانے یعنی جس چربی سے انتڑیاں ڈھکی رہتی ہیں اور وہ سب چربی جو انتڑیوں پر لپٹی رہتی ہے۔
احبار 3 : 15 (URV)
اور دونوں گردے اور ان کے اوپر کی چربی جو کمرے کے پاس رہتی ہے اور جگر پر کی جھلی گردوں سمیت ان سبھوں کو وہ الگ کرے۔
احبار 3 : 16 (URV)
اور کاہن ان کو مذبح پر جلائے۔ یہ اس آتشین قربانی کی غذا ہے جو راست انگیز خوشبو کے لئے ہوتی ہے۔ ساری چربی خداوند کی ہے۔
احبار 3 : 17 (URV)
یہ تمہاری سب سکونت گاہوں میں نسل درنسل ایک دائمی قانون رہگا کہ تم چربی یا خون مطلق نہ کھاؤ۔
❮
❯
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17