بنی اسرائیل سے کہہ کہ اپنے لئے پناہ کے شہر جنکی بابت میں نے موسیٰ کی معرفت تم کو حکم کیا مقرر کرو۔
یشوؔع 20 : 3 (URV)
تا کہ وہ خونی جو بھول سے اور نادانستہ کسی کو مارڈالے وہاں بھاگ جائے اور وہ خون کے انتقا م لینے والے سے تمہاری پناہ ٹھہریں ۔
یشوؔع 20 : 4 (URV)
وہ ان شہروں میں سے کسی میں بھاگ جائے اور اس شہر کے دروازہ پر کھڑا ہو کر اس شہر کے بزرگوں کو اپنا حال کہہ سنائے۔ تب وہ اسے شہر میں اپنے ہاں لے جا کر کوئی جگہ دیں تاکہ وہ ان کے درمیان رہے ۔
یشوؔع 20 : 5 (URV)
اور اگر خون کا انتقام لینے والا اس کا پیچھا کرے تو وہ اس خونی کو اس کے حوالہ نہ کریں کیونکہ اس نے اپنے پروسی کو نادانستہ مارا اور پہلے سے اس کی اس سے عداوت نہ تھی ۔
یشوؔع 20 : 6 (URV)
اور وہ جب تک فیصلہ کے لئے جماعت کے آگے کھڑا نہ ہو اور ان دونوں کا سردار کاہن مر نہ جائے تب تک اسی شہر میں رہے ۔اس کے بعد وہ خونی لوٹ کر اپنے شہر اور اپنے گھر میں یعنی اسی شہر میں آئے جہاں سے وہ بھاگا تھا ۔
یشوؔع 20 : 7 (URV)
پس انہوں نے نفتالی کے کوہستانی ملک میں جلیل کے قادس کو اور افرائیم کے کوہستانی ملک میں سکم کو اور یہوداہ کے کوہستانی ملک میں قریت اربع کو جو حبرون ہے الگ کیا ۔
یشوؔع 20 : 8 (URV)
اور یریحو کے پاس کے یردن کے مشرق کی طرف روبن کے قبیلہ کے میدان میں بصر کو جو بیابان میں ہے اور جد کے قبیلہ کے حصہ میں رامہ کو جو جلعاد میں ہے اور منسی کے قبیلہ کے حصہ میں جولان کو جو بسن میں ہے مقرر کیا۔
یشوؔع 20 : 9 (URV)
یہی وہ شہر ہیں جو سب بنی اسرائیل اور ان مسافروں کے لئے جو ان کے درمیان بستے ہیں اسلئے ٹھہرائے گئے کہ جو کوئی نادانستہ کسی کو قتل کرے وہ وہاں بھاگ جائے اور جب تک وہ جماعت کے آگے کھڑا نہ ہو تب تک خون کے انتقام لینے والے کے ہاتھ سے مارا نہ جائے ۔