یشوؔع 19 : 1 (URV)
اور دورسرا قرعہ شمعون کے نام پر بنی شمعون کے قبیلہ کے واسطے انکے گھرانوں کے موافق نکلا اور انکی میراث بنی یہوداہ کی میراث کے درمیان تھی ۔
یشوؔع 19 : 2 (URV)
اور انکی میراث بیرسبع یا سبع تھا اور مولا دہ۔
یشوؔع 19 : 3 (URV)
اور حصار سعول اور بالاہ اور عضم ۔
یشوؔع 19 : 4 (URV)
اور التولد اور بتول اور حرمہ۔
یشوؔع 19 : 5 (URV)
اور صقلاح اور بیت مرکبوت اور حصار سوسہ ۔
یشوؔع 19 : 6 (URV)
اور بیت لباﺅت اور ساروحن ۔یہ تیرہ شہر تھے اور ان کے گاﺅں بھی تھے۔
یشوؔع 19 : 7 (URV)
عین اور رمون اور عتر اورعسن ۔یہ چار شہر تھے اور ان کے گاﺅں بھی تھے ۔
یشوؔع 19 : 8 (URV)
اور وہ سب گاﺅں بھی ان کے تھے جو ان شہروں کے آس پاس بعلات بیر یعنی جنوب کے رامہ تک ہیں ۔بنی شمعون کے قبیلہ کی میراث ان کے گھرانوں کے موافق یہ ٹھہری ۔
یشوؔع 19 : 9 (URV)
بنی یہوداہ کی ملکیت میں سے بنی شمعون کی میراث لی گئی کیونکہ بنی یہوداہ کا حصہ ان کے واسطے بہت زیادہ تھا ۔اس لئے بنی شمعون کو ان کی میراث کے درمیان میراث ملی ۔
یشوؔع 19 : 10 (URV)
اور تیسرا قرعہ بنی زبولون کا ان کے گھرانے کے موافق نکلا اور ان کی میراث کی حد سارید تک تھی ۔
یشوؔع 19 : 11 (URV)
اور ان کی حد مغرب کی طرف مرعلہ ہوتی ہوئی دباست تک گئی اور اس ندی سے جو یقعنام کے آگے ہے جا ملی ۔
یشوؔع 19 : 12 (URV)
اور سارید سے مشرق کی طرف مڑ کر وہ کسلوت تبور کی سرحد کو گئی اور وہاں سے دبرت ہوتی ہوئی یفیع کو جا نکلی ۔
یشوؔع 19 : 13 (URV)
اور وہاں سے مشرق کی طرف جتہ حیفر اورعتہ قاضین سے گذرتی ہوئی رمون کو گئی جو نیعہ ک پھیلا ہو ا ہے ۔
یشوؔع 19 : 14 (URV)
اور وہ حد اس کے شمال سے مڑ کر حناتون کو گئی اور اور اس کا خاتمہ افتاح ایل کی وادی پر ہوا ۔
یشوؔع 19 : 15 (URV)
اور قطات اور نحلال اور سمرون اور ادالہ اور بیت لحم ۔یہ بارہ شہر اور انکے گاﺅں ان لوگوں کے ٹھہرے ۔
یشوؔع 19 : 16 (URV)
یہ سب شہر اور ان کے گاﺅں بنی زبولون کے گھرانوں کے موافق انکی میراث ہے ۔
یشوؔع 19 : 17 (URV)
اور چوتھا قرعہ اشکار کے نام پر بنی اشکار کے لئے انکے گھرانوں کے موافق نکلا ۔
یشوؔع 19 : 18 (URV)
اور ان کی حد یزرعیل اور کسولوت اور شونیم ۔
یشوؔع 19 : 19 (URV)
اور حفاریم اور شیون اور اناخرات ۔
یشوؔع 19 : 20 (URV)
اور ربیت اور قسیون اور ابض ۔
یشوؔع 19 : 21 (URV)
اور ریمت اور عین جنیم اور عین حدہ اور بیت فصیص تک تھی ۔
یشوؔع 19 : 22 (URV)
اور وہ حد تبور اور شخصیماہ اور بیت شمس سے جاملی اور ان کی حد کا خاتمہ یردن پر ہوا۔ یہ سولہ شہر تھے اور ان کے گاﺅں بھی تھے ۔
یشوؔع 19 : 23 (URV)
یہ شہر اور انکے گاﺅں بنی اشکار کے گھرانوں کے موافق انکی میراث ہے ۔
یشوؔع 19 : 24 (URV)
اور پانچواں قرعہ بنی آشر کے قبیلہ کے لئے انکے گھرانوں کے موافق نکلا ۔
یشوؔع 19 : 25 (URV)
اور خلقت اور خلی اور بطن اور اکشاف ۔
یشوؔع 19 : 26 (URV)
اور الملک اور عماد اور مسال انکی حد ٹھہرے اور مغرب کی طرف کرمل اور سیحور لبنات تک پہنچی ۔
یشوؔع 19 : 27 (URV)
اور وہ مشرق کی طرف مڑ کر بیت دجون کو گئی اور پھر زبولون تک اور وادی افتاح ایل کے شمال سے ہوکر بیت العمق اور نفی ایل تک پہنچی اور پھر کبول کے بائیں کو گئی ۔
یشوؔع 19 : 28 (URV)
اور عبرون اور رحوب اور حمون اور قاناہ بلکہ بڑے صیدا تک پہنچی ۔
یشوؔع 19 : 29 (URV)
پھر وہ حد رامہ ضور کے فصیل دار شہر کی طرف کو جھکی اور وہاں سے مڑ کر حوسہ تک گئی اور اس کا خاتمہ اکزیب کی نواحی کے سمندر پر ہوا ۔
یشوؔع 19 : 30 (URV)
اور عمہ اور افیق اور رحوب بھی انکو ملے ۔یہ بائیس شہر تھے اور انکے گاﺅں بھی تھے ۔
یشوؔع 19 : 31 (URV)
بنی آشر کے قبیلہ کی میراث انکے گھرانوں کے موافق یہ شہر او ان کے گاﺅں تھے ۔
یشوؔع 19 : 32 (URV)
چھٹا قرعہ بنی نفتالی کے نام پر بنی نفتالی کے قبیلہ کے لئے ان کے گھرانوں کے موافق نکلا۔
یشوؔع 19 : 33 (URV)
اور ن کی سرحد حلف سے ضعننیم کے بلوط سے ادامی نقب اور یبنی ایل ہوتی ہوئی لقوم تک تھی اور اسکا خاتمہ یردن پر ہوا ۔
یشوؔع 19 : 34 (URV)
اور وہ حد مغرب کی طرف مڑ کر ازنوت تبور سے گذرتی ہوئی حقوق کو گئی اور جنوب میں زبولون تک اور مغرب میں آشر تک اور مشرق میں یہوداہ کے حصہ کے یردن تک پہنچی ۔
یشوؔع 19 : 35 (URV)
اور فصیل دار شہر یہ ہیں یعنی صدیم اور صیر اور حمات اور رقت اورر کنرت ۔
یشوؔع 19 : 36 (URV)
اور ادامہ اور رامہ اور حصور ۔
یشوؔع 19 : 37 (URV)
اور قادس اور ادرعی اور عین حصور۔
یشوؔع 19 : 38 (URV)
اور اردن اور مجدال ایل اور حریم اور بیت عنات اور بیت شمس ۔
یشوؔع 19 : 39 (URV)
یہ انیس شہر تھے اور انکے گاﺅں بھی تھے ۔یہ شہر اور انکے گاﺅں بنی نفتالی کے قبیلہ کے گھرانوں کے موافق انکی میراث ہے ۔
یشوؔع 19 : 40 (URV)
اور ساتواں قرعہ بنی دان کے قبیلہ کے لئے انکے گھرانوں کے موافق نکلا۔ ا
یشوؔع 19 : 41 (URV)
ور انکی میراث کی حد یہ ہے ۔صرعاہ اور استال اور عیر شمس ۔
یشوؔع 19 : 42 (URV)
اور شعلبین اور ایالون اور اتلاہ۔
یشوؔع 19 : 43 (URV)
اور ایلون اور تمناتہ اور عقرون ۔
یشوؔع 19 : 44 (URV)
اور التقیہ اور جنتتون اور بعلات ۔
یشوؔع 19 : 45 (URV)
اور یہوداور بنی برق اور جات رمون ۔
یشوؔع 19 : 46 (URV)
اور مے یرقون اور رقون مع اس سرحد کے جو یافہ کے مقابل ہے۔
یشوؔع 19 : 47 (URV)
اور بنی دان کی حد انکی اس حد کے علاوہ بھی تھی کیونکہ بنی دان نے جاکر لشم سے جنگ کی اور اسے سر کر کے اس کو تلوار کی دھار سے مارا اوت اس پر قبضہ کر کے وہاں بسے اور اپنے باپ دان کے نام پر لشم کا نام دان رکھا۔
یشوؔع 19 : 48 (URV)
یہ سب شہر اور ان کے گاﺅں بنی دان کے قبیلہ کے گھرانوں کے موافق ان کی میراث ہے ۔
یشوؔع 19 : 49 (URV)
پس وہ اس ملک کومیراث کے لئے اکی سرحدوں کے مطابق تقسیم کرنے سے فارغ ہوئے اور بنی اسرائیل نے نون کے بیٹے یشوع کو اپنے درمیان میراث دی۔
یشوؔع 19 : 50 (URV)
انہوں نے خداوند کے حکم کے مطابق وہی شہر جسے اس نے مانگا تھا یعنی افرائیم کے کوہستانی ملک کا تمنت سرح اسے دیا اور وہ اس شہر کو تعمیر کر کے اس میں بس گیا ۔
یشوؔع 19 : 51 (URV)
یہ وہ میراثی حصے ہیں جن کو الیعز ر کاہن اور نون کے بیٹے یشوع اور بنی اسرائیل کے قبیلوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں نے سیلا میں خیمہ اجتماع کے دروازہ پر خداوند کے حضور قرعہ ڈالکر میراث کے لئے تقسیم کیا ۔ یوں وہ اس ملک کی تقسیم سے فارغ ہوئے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: