یشوؔع 12 : 1 (URV)
اس ملک کے بادشاہ جنکو بنی اسرائیل نے قتل کرکے انکے ملک پر یرون کے اس پار مشرق کی طرف ارنون کی وادی سے لیکر کوہِ حرمُون تک اور تمام مشرقی میدان پر قبضہ کر لیا یہ ہیں۔
یشوؔع 12 : 2 (URV)
اموریوں کابا دشاہ سیحون جو جسون میں رہتا تھا اور عروعیر سے لیکر جو وادی ارنون کے کنارے ہے اور اُس وادی کے نیچ کے شہر سے وادی یبوق تک جو بنی عمُون کی سرحد ہے آدھے جلعادپر۔
یشوؔع 12 : 3 (URV)
اور میدان سے بحرکنرت تک جو مشرق کی طرف ہے بلکہ مشرق ہی کی طرف بیت یسیموت سے ہو کر میدان کے دریا تک جو دریایِ شور ہے اور جنوب میں پسگہ کے دامن کے نیچے نیچے حکومت کرتا تھا۔
یشوؔع 12 : 4 (URV)
اور بسن کے بادشاہ عوج کی سرحد جو رفائیم کی بقیہ نسل سے تھا اور عسارات اور ادرعی میں رہتا تھا۔
یشوؔع 12 : 5 (URV)
اور وہ کوہِ حرمون اور سلکہ اور سارے بسن میں جسوریوں اور معکاتیوں کی سرحد تک اور آدھے جلعاد میں جو حسبون کے بادشاہ سیحون کی سرحد تھی حکومت کرتا تھا۔
یشوؔع 12 : 6 (URV)
انکو خداوند کے بندہ موسی اور بنی اسرائیل نے مارا اور خداوند کے بندہ موسی نے بنی رُوبن اور بنی جد اور منسی کے آدھے قبیلہ کو انکا ملک میراث کے طور پر دے دیا۔
یشوؔع 12 : 7 (URV)
اور یردن کے اس پار مغرب کی طرف بعل جد سے جو وادیِ لبنان میں ہے کوہِ خلق تک جو سعیر کو نکل گیا ہے جن بادشاہوں کو یشوع اور بنی اسرائیل نے مارا اور جنکے ملک کو یشوع نے اسرائیلیوں کے قبیلوں کو انکی تقسیم کے مطابق میراث کے طور پر دے دیا وہ یہ ہیں۔
یشوؔع 12 : 8 (URV)
کوہستانی ملک اور نشیب کی زمین اور میدان اور ڈھلانوں میں اور بیابان اور جنوبی قطعہ میں حتی اور اموری اور کنعانی اور فرزی اور حوی اور یبوسی قوموں میں سے۔
یشوؔع 12 : 9 (URV)
ایک یریحو کا بادشاہ ایک عی کا بادشاہ جو بیت ایل کے نزدیک واقع ہے۔
یشوؔع 12 : 10 (URV)
ایک یروشلیم کا بادشاہ۔ایک جرون کا بادشاہ ۔
یشوؔع 12 : 11 (URV)
ایک یرموت کا بادشاہ ایک لکیس کا بادشاہ۔
یشوؔع 12 : 12 (URV)
ایک عجلون کا بادشاہ ایک جزر کا بادشاہ ۔
یشوؔع 12 : 13 (URV)
ایک دبیر کا بادشاہ۔ایک کا جدر کا بادشاہ۔
یشوؔع 12 : 14 (URV)
ایک حُرمہ کا بادشاہ۔ایک عراد کا بادشاہ۔
یشوؔع 12 : 15 (URV)
ایک لِبناہ کا بادشاہ ۔ ایک عدُلا م کا بادشاہ ۔
یشوؔع 12 : 16 (URV)
ایک مقیدہ کا بادشاہ۔ایک بیت ایل کا بادشاہ ۔
یشوؔع 12 : 17 (URV)
ایک تفُوح کا بادشاہ ۔ایک حضرکا بادشاہ۔
یشوؔع 12 : 18 (URV)
ایک افیِق کا بادشاہ ۔ایک لشرون کا بادشاہ۔
یشوؔع 12 : 19 (URV)
ایک مدون کا بادشاہ ۔ایک حصُور کا بادشاہ۔
یشوؔع 12 : 20 (URV)
ایک سِمرون مرون کا بادشاہ۔ایک اِکشاف کا بادشاہ۔
یشوؔع 12 : 21 (URV)
ایک تعنک کا بادشاہ۔ایک مجِدد کا بادشاہ۔
یشوؔع 12 : 22 (URV)
ایک قادس کا بادشاہ۔ایک کرمل کے یقنِعام کا بادشاہ۔
یشوؔع 12 : 23 (URV)
ایک دور کی مرتفع زمین کے دور کا بادشاہ ۔ایک گوئیِم کا بادشاہ جو جلجال میں تھا۔
یشوؔع 12 : 24 (URV)
ایک تِرضہ کا بادشاہ۔یہ سب اِکتیس بادشاہ تھے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: