یُوناہ 2 : 1 (URV)
تب یُوناہ نے مچھلی کے پیٹ میں خُداوند اپنے خُدا سے یہ دُعا کی۔
یُوناہ 2 : 2 (URV)
میں نے اپنی مُصیبت میں خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے میری سُنی۔میں نے پاتال کی تہ سے دُہائی دی۔ تونے میری فریاد سُنی۔
یُوناہ 2 : 3 (URV)
تونے مُجھے گہرے سمندر کی تہ میں پھینک دیا اور سیلاب نے مُجھے گھیر لیا۔تیری سب موجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُزر گیئیں۔
یُوناہ 2 : 4 (URV)
اور میں نے سمجھا کہ تیرے حُضور سے دُور ہو گیا ہُوں لیکن میں پھر تیری مُقدس ہیکل کو دیکھوں گا۔
یُوناہ 2 : 5 (URV)
سیلاب نے میری جان کا مُحاصرہ کیا۔سُمندر میرے چاروں طرف تھا۔ بحری نبات میرے سر پر لپٹ گئی۔
یُوناہ 2 : 6 (URV)
میں پہاڑوں کی تہ تک غرق ہو گیا۔زمین کے اڑبنگے ہمیشہ کے لے مُجھ پر بند ہوگئے۔تو بھی اے خُداوند میرے خُدا تو نے میری جان پاتال سے بچائی۔
یُوناہ 2 : 7 (URV)
جب میرا دل بے تاب ہُوا تو میں نے خُداوند کو یاد کیا اور میری دُعا تیری مُقدس ہیکل میں تیرےحُضور پُہنچی۔
یُوناہ 2 : 8 (URV)
جو لوگ جھوٹے معبُودوں کو مانتے ہیں وہ شفقت سے محروُم ہو جاتے ہیں۔
یُوناہ 2 : 9 (URV)
میں حمد کرتا ہُوا تیرے حُضور قربانی گُزرانوں گا۔ میں اپنی نذریں ادا کُروں گا۔ نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔
یُوناہ 2 : 10 (URV)
اور خُداوند نے مچھلی کو حُکم دیا اور اُس نے یُوناہ کو خُشکی پر اُگل دیا۔
❮
❯