یُوحنّا 8 : 1 (URV)
مگر یِسُوع زَیتُون کے پہاڑ گیا۔
یُوحنّا 8 : 2 (URV)
صُبح سویرے ہی وہ پِھر ہَیکل میں آیا اور سب لوگ اُس کے پاس آئے اور وہ بَیٹھ کر اُنہِیں تعلِیم دینے لگا۔
یُوحنّا 8 : 3 (URV)
اور فِقیہ اور فرِیسی ایک عَورت کو لائے جو زِناِ میں پکڑی گئی تھی اور اُسے بِیچ میں کھڑا کر کے یِسُوع سے کہا۔
یُوحنّا 8 : 4 (URV)
اَے اُستاد!یہ عَورت زِنا میں عَین فِعل کے وقت پکڑی گئی ہے۔
یُوحنّا 8 : 5 (URV)
توریت میں مُوسٰی نے ہم کو حُکم دِیا ہے کہ اَیسی عَورتوں کو سنگسار کریں۔ پَس تُو اِس عَورت کی نِسبت کیا کہتا ہے؟۔
یُوحنّا 8 : 6 (URV)
اُنہوں نے اُسے آزمانے کے لِئے یہ کہا تاکہ اُس پر اِلزام لگانے کا کوئی سبب نِکالیں مگر یِسُوع جُھک کر اُنگلی سے زمِین پر لِکھنے لگا۔
یُوحنّا 8 : 7 (URV)
جب وہ اُس سے سوال کرتے ہی رہے تو اُس نے سِیدھے ہو کر اُن سے کہا کہ جو تُم میں بیگُناہ ہو وُہی پہلے اُس کے پتھّر مارے۔
یُوحنّا 8 : 8 (URV)
اور پِھر جُھک کر زمِین کر اُنگلی سے لِکھنے لگا۔
یُوحنّا 8 : 9 (URV)
وہ یہ سُن کر بڑوں سے لے کر چھوٹوں تک ایک ایک کر کے نِکل گئے اور یِسُوع اکیلا رہ گیا اور عَورت وَہیں بِیچ میں رہ گئی۔
یُوحنّا 8 : 10 (URV)
یِسُوع نے سِیدھے ہو کر اُس سے کہا اَے عَورت یہ لوگ کہاں گئے؟کیا کِسی نے تُجھ پر حُکم نہِیں لگایا؟۔
یُوحنّا 8 : 11 (URV)
اُس نے کہا اَے خُداوند کِسی نے نہِیں۔ یِسُوع نے کہا مَیں بھی تُجھ پر حُکم نہِیں لگاتا۔ جا۔ پِھر گُناہ نہ کرنا۔ ]
یُوحنّا 8 : 12 (URV)
یِسُوع نے پِھر اُن سے مُخاطِب ہو کر کہا دُنیا کا نُور مَیں ہُوں۔ جو میری پَیروی کرے گا وہ اَندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زِندگی کا نُور پائے گا۔
یُوحنّا 8 : 13 (URV)
فرِیسِیوں نے اُس سے کہا تُواپنی گواہی آپ دیتا ہے۔ تیری گواہی سَچّی نہِیں۔
یُوحنّا 8 : 14 (URV)
یِسُوع نے جواب میں اُن سے کہا اگر چہ مَیں اپنی گواہی آپ دیتا ہُوں تُو بھی میری گواہی سَچّی ہے کِیُونکہ مُجھے معلُوم ہے کہ مَیں کہاں سے آیا ہُوں اور کہاں کو جاتا ہُوں لیکِن تُم کو معلُوم نہِیں کہ مَیں کہاں سے آتا ہُوں یا کہاں کو جاتا ہُوں۔
یُوحنّا 8 : 15 (URV)
تُم جِسم کے مُطابِق فَیصلہ کرتے ہو۔ مَیں کِسی کا فَیصلہ نہِیں کرتا۔
یُوحنّا 8 : 16 (URV)
اور اگر مَیں فَیصلہ کرُوں بھی تُو میرا فَیصلہ سَچّا ہے کِیُونکہ مَیں اکیلا نہِیں بلکہ مَیں ہُوں اور باپ ہے جِس نے مُجھے بھیجا ہے۔
یُوحنّا 8 : 17 (URV)
اور تُمہاری توریت میں بھی لِکھا ہے کہ دو آدمِیوں کی گواہی مِل کر سَچّی ہوتی ہے۔
یُوحنّا 8 : 18 (URV)
ایک تُو مَیں خُود اپنی گواہی دیتا ہُوں اور ایک باپ جِس نے مُجھے بھیجا میری گواہی دیتا ہے۔
یُوحنّا 8 : 19 (URV)
اُنہوں نے اُس سے کہا تیرا باپ کہاں ہے؟یِسُوع نے جواب دِیا نہ تُم مُجھے جانتے ہو نہ میرے باپ کو۔ اگر مُجھے جانتے تو میرے باپ کو بھی جانتے۔
یُوحنّا 8 : 20 (URV)
اُس نے ہَیکل میں تعلِیم دیتے وقت یہ باتیں بَیت اُلمال میں کہِیں اور کِسی نے اُس کو نہ پکڑا کِیُونکہ ابھی تک اُس کا وقت نہ آیا تھا۔
یُوحنّا 8 : 21 (URV)
اُس نے پِھر اُن سے کہا مَیں جاتا ہُوں اور تُم مُجھے ڈھُونڈوگے اور اپنے گُناہ میں مروگے۔ جہاں مَیں جاتا ہُوں تُم نہِیں آسکتے۔
یُوحنّا 8 : 22 (URV)
پَس یہُودِیوں نے کہا کیا وہ اپنے آپ کو مار ڈالے گا جو کہتا ہے جہاں مَیں جاتا ہُوں تُم نہِیں آسکتے؟۔
یُوحنّا 8 : 23 (URV)
اُس نے اُن سے کہا تُم نِیچے کے ہو۔ مَیں اُوپر کا ہُوں۔ تُم دُنیا کے ہو۔ مَیں دُنیا کا نہِیں ہُوں۔
یُوحنّا 8 : 24 (URV)
اِس لِئے مَیں نے تُم سے یہ کہا کہ اپنے گُناہوں میں مروگے کِیُونکہ اگر تُم اِیمان نہ لاؤگے کہ مَیں وُہی ہُوں تو اپنے گُناہوں میں مروگے۔
یُوحنّا 8 : 25 (URV)
اُنہوں نے اُس سے کہا تُو کُون ہے؟یِسُوع نے اُن سے کہا وُہی ہُوں جو شُرُوع سے تُم سے کہتا آیا ہُوں۔
یُوحنّا 8 : 26 (URV)
مُجھے تُمہاری نِسبت بہُت کُچھ کہنا اور فَیصلہ کرنا ہے لیکِن جِس نے مُجھے بھیجا وہ سَچّا ہے اور جو مَیں نے اُس سے سُنا وُہی دُنیا سے کہتا ہُوں۔
یُوحنّا 8 : 27 (URV)
وہ نہ سَمَجھے کہ ہم سے باپ کی نِسبت کہتا ہے۔
یُوحنّا 8 : 28 (URV)
پَس یِسُوع نے کہا کہ جب تُم اِبنِ آدم کو اُونچے پر چڑھاوحے تو جانو گے کہ مَیں وُہی ہُوں اور اپنی طرف سے کُچھ نہِیں کرتا بلکہ جِس طرح باپ نے مُجھے سکھایا اُسی طرح یہ باتیں کہتا ہُوں۔
یُوحنّا 8 : 29 (URV)
اور جِس نے مُجھے بھیجا وہ میرے ساتھ ہے۔ اُس نے مُجھے اکیلا نہِیں چھوڑا کِیُونکہ مَیں ہمیشہ وُہی کام کرتا ہُوں جو اُسے پسند آتے ہیں۔
یُوحنّا 8 : 30 (URV)
جب وہ یہ باتیں کہہ رہا تھا تو بہُتیرے اُس پر اِیمان لائے۔
یُوحنّا 8 : 31 (URV)
پَس یِسُوع نے اُن یہُودِیوں سے کہا جِنہوں نے اُس کا یقِین کِیا تھا کہ اگر تُم میرے کلام پر قائِم رہوگے تو حقِیقت میں میرے شاگِرد ٹھہروگے۔
یُوحنّا 8 : 32 (URV)
اور سَچّائی سے واقِف ہوگے اور سَچّائی تُم کو آزاد کرے گی۔
یُوحنّا 8 : 33 (URV)
اُنہوں نے اُس سے جواب دِیا ہم تو ابرہام کی نسل سے ہیں اور کبھی کِسی کی غُلامی میں نہِیں رہے۔ تُو کیونکر کہتا ہے کہ تُم آزاد کِئے جاوگے؟۔
یُوحنّا 8 : 34 (URV)
یِسُوع نے اُنہِیں جواب دِیا مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ جو کوئی گُناہ کرتا ہے گُناہ کا غُلام ہے۔
یُوحنّا 8 : 35 (URV)
اور غُلام ابد تک گھر میں نہِیں رہتا بَیٹا ابد تک رہتا ہے۔
یُوحنّا 8 : 36 (URV)
پَس اگر بَیٹا تُمہیں آزاد کرے گا تو تُم واقعی آزاد ہوگے۔
یُوحنّا 8 : 37 (URV)
مَیں جانتا ہُوں کہ تُم ابرہام کی نسل سے ہو تُو بھی میرے قتل کی کوشِش میں ہو کِیُونکہ میرا کلام تُمہارے دِل میں جگہ نہِیں پاتا۔
یُوحنّا 8 : 38 (URV)
مَیں نے حو اپنے باپ کے ہاں دیکھا ہے وہ کہتا ہُوں اور تُم نے جو اپنے باپ سے سُنا ہے وہ کرتے ہو۔
یُوحنّا 8 : 39 (URV)
اُنہوں نے جواب میں اُس سے کہا ہمارا باپ تو ابرہام ہے۔ یِسُوع نے اُن سے کہا اگر تُم ابرہام کے فرزند ہوتے تو ابرہام کے سے کام کرتے۔
یُوحنّا 8 : 40 (URV)
لیکِن اَب تُم مُجھ جیَسے شَخص کے قتل کی کوشِش میں ہو جِس نے تُم کو وُہی حق بات بتائی جو خُدا سے سُنی۔ ابرہام نے تو یہ نہِیں کِیا تھا۔
یُوحنّا 8 : 41 (URV)
تُم اپنے باپ کے سے کام کرتے ہو۔ اُنہوں نے اُس سے کہا ہم حرام سے پیَدا نہِیں ہُوئے۔ ہمارا ایک باپ ہے یعنی خُدا۔
یُوحنّا 8 : 42 (URV)
یِسُوع نے اُن سے کہا اگر خُدا تُمہارا باپ ہوتا تو تُم مُجھ سے محبّت رکھتے اِس لِئے کہ مَیں خُدا میں سے نِکلا اور آیا ہُوں کِیُونکہ مَیں آپ سے نہِیں آیا بلکہ اُسی نے مُجھے بھیجا۔
یُوحنّا 8 : 43 (URV)
تُم میری باتیں کِیُوں نہِیں سَمَجھتے؟اِس لِئے کہ میرا کلام سُن نہِیں سکتے۔
یُوحنّا 8 : 44 (URV)
تُم اپنے باپ اِبلیس سے ہو اور اپنے باپ کی خواہشوں کو پُورا کرنا چاہتے ہو۔ وہ شُرُوع ہی سے خُونی ہے اور سَچّائی پر قائِم نہِیں رہا کِیُونکہ اُس میں سَچّائی ہے نہِیں۔ جب وہ جُھوٹ بولتا ہے تو اپنی ہی سی کہتا ہے کِیُونکہ وہ جُھوٹا ہے بلکہ جُھوٹ کا باپ ہے۔
یُوحنّا 8 : 45 (URV)
لیکِن مَیں جو سَچ بولتا ہُوں اِسی لِئے تُم میرا یقِین نہِیں کرتے۔
یُوحنّا 8 : 46 (URV)
تُم میں کَون مُجھ پر گُناہ ثابِت کرتا ہے؟اگر مَیں سَچ بولتا ہُوں تو میرا یقِین کِیُوں نہِیں کرتے؟۔
یُوحنّا 8 : 47 (URV)
جو خُدا سے ہوتا ہے وہ خُدا کی باتیں سُنتا ہے۔ تُم اِس لِئے نہِیں سُنتے کہ خُدا سے نہِیں ہو۔
یُوحنّا 8 : 48 (URV)
یہُودِیوں نے جواب میں اُس سے کہا کیا ہم خُوب نہِیں کہتے کہ سامری ہے اور تُجھ میں بد رُوح ہے؟۔
یُوحنّا 8 : 49 (URV)
یِسُوع نے جواب دِیا کہ مُجھ میں بد رُوح نہِیں مگر مَیں اپنے باپ کی عِزّت کرتا ہُوں اور تُم میری بے عِزّتی کرتے ہو۔
یُوحنّا 8 : 50 (URV)
لیکِن مَیں اپنی بُزُرگی نہِیں چاہتا۔ ہاں۔ ایک ہے جو اُسے چاہتا اور فَیصلہ کرتا ہے۔
یُوحنّا 8 : 51 (URV)
مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ اگر کوئی شَخص میرے کلام پر عمل کرے گا تو ابد تک کبھی مَوت کو نہ دیکھیگا۔
یُوحنّا 8 : 52 (URV)
یہُودِیوں نے اُس سے کہا کہ اَب ہم جان لِیا کہ تُجھ میں بد رُوح ہے ابرہام مرگیا اور نبی مرگئے مگر تُو کہتا ہے کہ اگر کوئی میرے کلام پر عمل کرے گا تو ابد تک کبھی مَوت کا مزہ نہ چکھّیگا۔
یُوحنّا 8 : 53 (URV)
ہمارا باپ ابرہام جو مرگیا کیا تُو اُس سے بڑا ہے؟اور نبی بھی مرگئے۔ تُو اپنے آپ کو کیا ٹھہراتا ہے؟۔
یُوحنّا 8 : 54 (URV)
یِسُوع نے جواب دِیا اگر مَیں آپ اپنی بڑائی کرُوں تو میری بڑائی کُچھ نہِیں لیکِن میری بڑائی میرا باپ کرتا ہے جِسے تُم کہتے ہو کہ ہمارا خُدا ہے۔
یُوحنّا 8 : 55 (URV)
تُم نے اُسے نہِیں جانا لیکِن مَیں اُسے جنتا ہُوں اور اگر کہُوں کہ اُسے نہِیں جانتا تُو تُمہاری طرح جُھوٹا بنوُنگا مگر مَیں اُسے جانتا اور اُس کے کلام پر عمل کرتا ہُوں۔
یُوحنّا 8 : 56 (URV)
تُمہارا باپ ابرہام میرا دِن دیکھنے کی اُمِید پر بہُت خُوش تھا چُنانچہ اُس نے دیکھا اور خُوش ہُؤا۔
یُوحنّا 8 : 57 (URV)
یہُودِیوں نے اُس سے کہا تیری عُمر تو ابھی پچاس برس کی نہِیں پِھر کِیا تُو نے ابرہام کو دیکھا ہے؟۔
یُوحنّا 8 : 58 (URV)
یِسُور نے اُن سے کہا مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ پیشتر اُس سے کہ ابرہام پَیدا ہُؤا مَیں ہُوں۔
یُوحنّا 8 : 59 (URV)
پَس اُنہوں نے اُسے مارنے کو پتھّر اُٹھائے مگر یِسُوع چِھپ کر ہَیکل سے نِکل گیا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: