یُوحنّا 2 : 1 (URV)
پھِر تِیسرے دِن قانای گلِیل میں ایک شادِی ہُوئی اور یِسُوع کی ماں وہاں تھی۔
یُوحنّا 2 : 2 (URV)
اور یِسُوع اور اُس کے شاگِردوں کی بھی اُس شادِی میں دعوت تھی۔
یُوحنّا 2 : 3 (URV)
اور جب مَے ہوچُکی تو یِسُوع کی ماں نے اُس سے کہا کہ اُن کے پاس مَے نہِیں رہی۔
یُوحنّا 2 : 4 (URV)
یِسُوع نے اُس سے کہا اَے عَورت مُجھے تُجھ سے کیا کام ہے؟ ابھی میرا وقت نہِیں آیا۔
یُوحنّا 2 : 5 (URV)
اُس کی ماں نے خادِموں سے کہا جو کُچھ یہ تُم سے کہے وہ کرو۔
یُوحنّا 2 : 6 (URV)
وہاں یہُودِیوں کی طہارت کے دستُور کے مُوافِق پتھّر کے چھ مٹکے رکھّے تھے اور اُن میں دو دو تِیں تِیں من کی گنُجایش تھی۔
یُوحنّا 2 : 7 (URV)
یِسُوع نے اُن سے کہا مٹکوں میں پانی بھر دو۔ پَس اُنہوں نے اُن کو لبالب بھر دِیا۔
یُوحنّا 2 : 8 (URV)
پِھر اُس نے اُن سے کہا اَب نِکال کر میِر مجلِس کے پاس لےجاؤ۔ پَس وہ لے گئے۔
یُوحنّا 2 : 9 (URV)
جب میِر مجلِس نے وہ پانی چکھّا جو مَے بن گیا تھا اور جانتا نہ تھا کہ یہ کہاں سے آئی ہے (مگر خادِم جِنہوں نے پانی بھرا تھا جانتے تھے) تو میِر مجلِس نے دُلہا کو بُلا کر اُس سے کہا۔
یُوحنّا 2 : 10 (URV)
ہر شَخص پہلے اچھّی مَے پیش کرتا ہے اور ناقِص اُس وقت جب پی کر چھک گئے مگر تُو نے اچھّی مَے اَب تک رکھ چھوڑی ہے۔
یُوحنّا 2 : 11 (URV)
یہ پہلا مُعجِزہ یِسُوع نے قانای گلِیل میں دِکھا کر اپنا جلال ظاِہر کِیا اور اُس کے شاگِرد اُس پر اِیمان لائے۔
یُوحنّا 2 : 12 (URV)
اُس کے بعد وہ اور اُس کی ماں اور بھائِی اور اُس کے شاگِرد کفر نُحوم کو گئے اور وہاں چند روز رہے۔
یُوحنّا 2 : 13 (URV)
یہُودِیوں کی عِیدِ فسح نزدِیک تھی اور یِسُوع یروشلِیم کو گیا۔
یُوحنّا 2 : 14 (URV)
اُس نے ہَیکل میں بَیل اور بھیڑ اور کبُوتر بیچنے والوں کو اور صّرافوں کو بَیٹھے پایا۔
یُوحنّا 2 : 15 (URV)
اوع رسّیوں کا کوڑا بنا کر سب کو یعنی بھیڑوں اور بَیلوں کو ہَیکل سے نکِال دِیا اور صّرافوں کی نقدی بکھیر دی اور اُن کے تختے اُلٹ دِئے۔
یُوحنّا 2 : 16 (URV)
اور کبُوتر فروشوں سے کہا اِن کو یہاں سے لےجاؤ۔ میرے باپ کے گھر کو تجارت کا گھر نہ بناو۔
یُوحنّا 2 : 17 (URV)
اُس کے شاگِردوں کو یاد آیا کہ لِکھا ہے۔ تیرے گھر کی غَیرت مُجھے کھا جائے گی۔
یُوحنّا 2 : 18 (URV)
پَس یہُودِیوں نے جواب میں اُس سے کہا تُو جو اِن کاموں کو کرتا ہے ہمیں کَونسا نِشان دِکھاتا ہے؟۔
یُوحنّا 2 : 19 (URV)
یِسُوع نے جواب میں اُن سے کہا اِس مُقدِس کو ڈھا دو تو مَیں اُسے تیِن دِن میں کھڑا کر دُوں گا۔
یُوحنّا 2 : 20 (URV)
یہُودِیوں نے کہا چھیالِیس برس میں یہ مُقدِس بنا ہے اور کیا تُو اُسے تِین دِن میں کھڑا کردے گا؟۔
یُوحنّا 2 : 21 (URV)
مگر اُس نے اپنے بَدَن کے مَقدِس کی بابت کہا تھا۔
یُوحنّا 2 : 22 (URV)
پَس جب وہ مَردوں میں سے جی اُٹھا تو اُس کے شاگِردوں کو یاد آیا کہ اُس نے یہ کہا تھا اور اُنہوں نے کِتابِ مُقدِس اور اُس قَول کا جو یِسُوع نے کہا تھا یقِین کِیا۔
یُوحنّا 2 : 23 (URV)
جب وہ یروشلِیم میں فسح کے وقت عِید میں تھا تو بہُت سے لوگ اُن معُجزوں کو دیکھ کر جو وہ دِکھاتا تھا اُس کے نام پر ایِمان لائے۔
یُوحنّا 2 : 24 (URV)
لیکِن یِسُوع اپنی نِسبت اُن پر اعتبار نہ کرتا تھا اِسلئِے کہ وہ سب کو جانتا تھا۔
یُوحنّا 2 : 25 (URV)
اور اِس کی حاجت نہ رکھتا تھا کہ کوئی اِنسان کے حق میں گواہی دے کِیُونکہ وہ آپ جانتا تھا کہ اِنسان کے دِل میں کیا کیا ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: