یُوحنّا 19 : 1 (URV)
اِس پر پِیلاطُس نے یِسُوع کو لے کر کوڑے لگوائے۔
یُوحنّا 19 : 2 (URV)
اور سِپاہیوں نے کانٹوں کا تاج بناکر اُس کے سر پر رکھّا اور اُسے ارغوانی پوشاک پہنائی۔
یُوحنّا 19 : 3 (URV)
اور اُس کے پاس آ کر کہنے لگے اَے یہُودِیوں کے بادشاہ آداب! اور اُس کے طمانچے بھی مارے۔
یُوحنّا 19 : 4 (URV)
پِیلاطُس نے پھِر باہِر جا کر لوگوں سے کہا کہ دیکھو مَیں اُسے تُمہارے پاس باہِر لے آتا ہُوں تاکہ تُم جانو کہ مَیں اُس کا کُچھ جُرم نہِیں پاتا۔
یُوحنّا 19 : 5 (URV)
یِسُوع کانٹوں کا تاج رکھّے اور اغوانی پوشاک پہنے باہِر آیا اور پِیلاطُس نے اُن سے کہا دیکھو یہ آدمِی!۔
یُوحنّا 19 : 6 (URV)
جب سَردار کاہِن اور پیادوں نے اُسے دیکھا تو چلاکر کہا مصلُوب کر مصلُوب! پِیلاطُس نے کہا تُم ہی اِسے لیجاواور مصلُوب کرو کِیُونکہ مَیں اِس کا کُچھ جُرم نہِیں پاتا۔
یُوحنّا 19 : 7 (URV)
یہُودِیوں نے اُسے جواب دِیا کہ ہم اہل شَرِیعَت کے مُوافِق وہ قتل کے لائِق ہے کِیُونکہ اُس نے اپنے آپ کو خُدا کا بَیٹا بنایا۔
یُوحنّا 19 : 8 (URV)
جب پِیلاطُس نے یہ بات سُنی تو اَور بھی ڈرا۔
یُوحنّا 19 : 9 (URV)
اور پھِر قلعہ میں جا کر یِسُوع سے کہا تُو کہاں کا ہے؟ مگر یِسُوع نے اُسے جواب دِیا۔
یُوحنّا 19 : 10 (URV)
پَس پِیلاطُس نے اُس سے کہا تُو مُجھ سے بولتا نہِیں؟ کیا تُو نہِیں جانتا کہ مُجھے تُجھ کو چھوڑدینے کا بھی اِختیّار ہے اور مصلُوب کرنے کا بھی اِختیّار ہے؟۔
یُوحنّا 19 : 11 (URV)
یِسُوع نے اُسے جواب دِیا کہ اگر تُجھے اُوپر سے نہ دِیا جاتا تو تیرا مُجھ پر کُچھ اِختیّار نہ ہوتا۔ اِس سبب سے جِس نے مُجھے تیرے حوالہ کِیا اُس کا گُناہ زیادہ ہے۔
یُوحنّا 19 : 12 (URV)
اِس پر پِیلاطُس اُسے چھوڑ دینے میں کوشِش کرنے لگا مگر یہُودِیوں نے چلاکر کہا اگر تُو اِس کو چھوڑے دیتا ہے تو قیصّر کا خَیر خواہ نہِیں۔ جو کوئی اپنے آپ کو بادشاہ بناتا ہے وہ قیصّر کا مُخالِف ہے۔
یُوحنّا 19 : 13 (URV)
پِیلاطُس یہ باتیں سُن کر یِسُوع کو باہِر لایا اور اُس جگہ جو چبُوترہ اور عِبرانی میں گتبتا کہلاتی ہے تختِ عدالت پر بَیٹھا۔
یُوحنّا 19 : 14 (URV)
یہ فسح کی تیّاری کا دِن اور چھٹے گھنٹے کے قرِیب تھا۔ پھِر اُس نے یہُودِیوں سے کہا دیکھو یہ ہے تُمہارا بادشاہ۔
یُوحنّا 19 : 15 (URV)
پَس وہ چِلّائے کہ لیجا! لیجا! اُسےمصلُوب کر! پِیلاطُس نے اُن سے کہا کیا مَیں تُمہارے بادشاہ کو مصلُوب کرُوں؟ سَردار کاہِنوں نے جواب دِیا کہ قیصّر کے سِوا ہمارا کوئی بادشاہ نہِیں۔
یُوحنّا 19 : 16 (URV)
اِس پر اُس نے اُس کو اُن کے حوالہ کِیا کہ مصلُوب کِیا جائے۔ پَس وہ یِسُوع کو لے گئے۔
یُوحنّا 19 : 17 (URV)
اور وہ اپنی صلِیب آپ اُٹھائے ہُوئے اُس جگہ تک باہِر گیا جو کھوپڑی کی جگہ کہلاتی ہے۔ جِس کا ترجمہ عِبرانی میں گُلگتا ہے۔
یُوحنّا 19 : 18 (URV)
وہاں اُنہوں نے اُس کو اور اُس کے ساتھ اَور دو شَخصوں کو مصلُوب کِیا۔ ایک کو اِدھر ایک کو اُدھر اور یِسُوع کو بِیچ میں۔
یُوحنّا 19 : 19 (URV)
اور پِیلاطُس نے ایک کِتابہ لکِھ کر صلِیب پر لگادیا۔ اُس میں لکِھا تھا یِسُوع ناصری یہُودِیوں کا بادشاہ۔
یُوحنّا 19 : 20 (URV)
اُس کِتابہ کو بہُت سے یہُودِیوں نے پڑھا۔ اِسلئِے کہ وہ مقام جہاں یِسُوع مصلُوب ہُؤا شہر کے نزدِیک تھا اور وہ عِبرانی۔ لتیِنی اور یُونانی میں لکِھا ہُؤا تھا۔
یُوحنّا 19 : 21 (URV)
پَس یہُودِیوں کے سَردار کاہِنوں نے پِیلاطُس سے کہا کہ یہُودِیوں کا بادشاہ نہ لکِھ بلکہ یہ کہ اُس نے کہا مَیں یہُودِیوں کا بادشاہ ہُوں۔
یُوحنّا 19 : 22 (URV)
پِیلاطُس نے جواب دِیا کہ مَیں نے جو لکِھ دِیا وہ لکِھ دیا۔
یُوحنّا 19 : 23 (URV)
جب سِپاہی یِسُوع کو مصلُوب کرچُکے تو اُس کے کپڑے لے کر چار حِصّے کِئے۔ ہر سِپاہی کے لِئے ایک حِصّہ اور اُس کا کُرتہ بھی لِیا۔ یہ کُرتہ بِن سِلا سراسر بُنا ہُؤا تھا۔
یُوحنّا 19 : 24 (URV)
اِس لِئے اُنہوں نے آپس میں کہا کہ اِسے پھاڑیں نہِیں بلکہ اِس پر قُرعہ ڈالیں تاکہ معلُوم ہوکہ کِس کا نِکلتا ہے۔ یہ اِس لِئے ہُؤا کہ وہ نوِشتہ پُورا ہو جو کہتا ہے کہ اُنہوں نے میرے کپڑے بانٹ لِئے اور میری پوشاک پر قُرعہ ڈالا۔ چُنانچہ سِپاہیوں نے اَیسا ہی کِیا۔
یُوحنّا 19 : 25 (URV)
اور یِسُوع کی صلِیب کے پاس اُس کی ماں اور اُس کی ماں کی بہن مریم کلوپاس کی بِیوی اور مریم مگدلینی کھڑی تھِیں۔
یُوحنّا 19 : 26 (URV)
یِسُوع نے اپنی ماں اور اُس شاگِرد کو جِس سے محبّت رکھتا تھا پاس کھڑے دیکھ کر ماں سے کہا کہ اَے عَورت! دیکھ تیرا بَیٹا یہ ہے۔
یُوحنّا 19 : 27 (URV)
پھِر شاگِرد سے کہا دیکھ تیری ماں یہ ہے اور اُسی وقت سے وہ شاگِرد اُسے اپنے گھر لے گیا۔
یُوحنّا 19 : 28 (URV)
اُس کے بعد یِسُوع نے جان لِیا کہ اَب سب باتیں تمام ہوئِیں تاکہ نوِشتہ پُورا ہوتو کہا کہ مَیں پیاسا ہُوں۔
یُوحنّا 19 : 29 (URV)
وہاں سِرکہ سے بھرا ہُؤا ایک برتن رکھّا تھا۔ پَس اُنہوں نے سِرکہ میں بھِگوئے ہُوئے سپنچ کو زُوفے کی شاخ پر رکھّ کر اُس کے مُنہ سے لگایا۔
یُوحنّا 19 : 30 (URV)
پِس وہ سِرکہ یِسُوع نے پِیا تو کہا کہ تمام ہُؤا اور سر جُھکا کر جان دے دی۔
یُوحنّا 19 : 31 (URV)
پَس چُونکہ تیّاری کا دِن تھا یہُودِیوں نے پِیلاطُس سے دَرخواست کی کہ اُن کی ٹانگیں توڑ دی جائیں اور لاشیں اُتارلی جائیں تاکہ سَبت کے دِن صلِیب پر نہ رہیں کِیُونکہ وہ سَبت ایک خاص دِن تھا۔
یُوحنّا 19 : 32 (URV)
پَس سپاہِیوں نے آ کر پہلے اور دُوسرے شَخص کی ٹانگیں توڑیِں جو اُس کے ساتھ مصلُوب ہُوئے تھے۔
یُوحنّا 19 : 33 (URV)
لیکِن جب اُنہوں نے یِسُوع کے پاس آ کر دیکھا کہ وہ مرچُکا ہے تو اُس کی ٹانگیں نہ توڑیِں۔
یُوحنّا 19 : 34 (URV)
مگر اُن میں سے ایک سِپاہی نے بھالے سے اُس کی پسلی چھیدی اور فِی الفَور اُس سے خُون اور پانی بہ نِکلا۔
یُوحنّا 19 : 35 (URV)
جِس نے یہ دیکھا ہے اور اُسی نے گواہی دی ہے اور اُس کی گواہی سَچّی ہے اور وہ جانتا ہے کہ سَچ کہتا ہے تاکہ تُم بھی اِیمان لاؤ۔
یُوحنّا 19 : 36 (URV)
یہ باتیں اِس لِئے ہُوئیں کہ نوِشتہ پُورا ہوکہ اُس کی کوئی ہڈی نہ توڑی جائِیگی۔
یُوحنّا 19 : 37 (URV)
پھِر ایک اَور نوِشتہ کہتا ہے کہ جِسے اُنہوں نے چھیدا اُس پر نظر کریں گے۔
یُوحنّا 19 : 38 (URV)
اِن باتوں کے بعد ارَِتیہ کے رہنے والے یُوسُف نے جو یِسُوع کا شاگِرد تھا (لیکِن یہُودِیوں کے ڈرسے خُفیہ طَور پر) پِیلاطُس نے اِجازت دی۔ پَس وہ آ کر اُس کی لاش لے گیا۔
یُوحنّا 19 : 39 (URV)
اور نِیکدُیمُس بھی آیا۔ جو پہلے یِسُوع کے پاس رات کو گیا تھا اور پچاس سیر کے قریب مُرا اور عُود مِلا ہُؤا لایا۔
یُوحنّا 19 : 40 (URV)
پَس اُنہوں نے یِسُوع کی لاش لے کر اُسے سوتی کپڑے میں خُوشبُودار چِیزوں کے ساتھ کَفنایا جِس طرح کہ یہُودِیوں میں دفن کرنے کا دستُور ہے۔
یُوحنّا 19 : 41 (URV)
اور جِس جگہ وہ مصلُوب ہُؤا وہاں ایک باغ تھا اور اُس باغ میں ایک نئی قَبر تھی جِس میں کبِھی کوئی نہ رکھّا گیا تھا۔
یُوحنّا 19 : 42 (URV)
پَس اُنہوں نے یہُودِیوں کی تیّاری کے دِن کے باعِث یِسُوع کو وَہیں رکھ دِیا کِیُونکہ یہ قَبر نزدِیک تھی۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: