یُوحنّا 18 : 1 (URV)
یِسُوع نے یہ باتیں کہہ کر اپنے شاگِردوں کے ساتھ قِدرون کے نالے کے پار گیا۔ وہاں ایک باغ تھا۔ اُس میں وہ اور اُس کے شاگِرد داخِل ہُوئے۔
یُوحنّا 18 : 2 (URV)
اور اُس کا پکڑوانے والا یہُوداہ بھی اُس جگہ کو جانتا تھا کِیُونکہ یِسُوع اکثر اپنے شاگِردوں کے ساتھ وہاں جایا کرتا تھا۔
یُوحنّا 18 : 3 (URV)
پَس یہُوداہ سِپاہیوں کی پلٹن اور سَردار کاہِنوں اور فرِیسِیوں سے پیادے لے کر مشعلوں اور چراغوں اور ہتھیاروں کے ساتھ وہاں آیا۔
یُوحنّا 18 : 4 (URV)
یِسُوع اُن سب باتوں کو جو اُس کے ساتھ ہونے والی تھِیں جان کر باہِر نِکلا اور اُن سے کہنے لگا کہ کِسے ڈھونڈتے ہو؟۔
یُوحنّا 18 : 5 (URV)
اُنہوں نے اُسے جواب دِیا یِسُوع ناصری۔ یِسُوع نے اُن سے کہا مَیں ہی ہُوں اور اُس کا پکڑوانے والا یہُوداہ بھی اُن کے ساتھ کھڑا تھا۔
یُوحنّا 18 : 6 (URV)
اُس کے یہ کہتے ہی کہ مَیں ہی ہُوں وہ پِیچھے ہٹ کر زمِین پرگِر پڑے۔
یُوحنّا 18 : 7 (URV)
پَس اُس نے اُن سے پھِر پُوچھا کہ تُم کِسے ڈھونڈتے ہو؟ اُنہوں نے کہا یِسُوع ناصری کو۔
یُوحنّا 18 : 8 (URV)
یِسُوع نے جواب دِیا کہ مَیں تُم سے کہہ تو چُکا کہ مَیں ہی ہُوں۔ پَس اگر مُجھے ڈھونڈتے ہوتو اِنہِیں جانے دو۔
یُوحنّا 18 : 9 (URV)
یہ اُس نے اِس لِئے کہا کہ اُس کا وہ قَول پُورا ہوکہ جنہِیں تُونے مُجھے دِیا مَیں نے اُن میں سے کسِی کو بھی نہ کھویا۔
یُوحنّا 18 : 10 (URV)
پَس شمعُون پطرس نے تلوار جو اُس کے پاس تھی کھینچی اور سَردار کاہِن کے نَوکر پر چلاکر اُس کا دہنا کان اُڑادیا۔ اُس نَوکر کا نام ملخُس تھا۔
یُوحنّا 18 : 11 (URV)
یِسُوع نے پطرس سے کہا تلوار کو مِیان میں رکھ۔ جو پیالہ باپ نے مُجھ کو دِیا کیا مَیں اُسے نہ پِیُوں۔
یُوحنّا 18 : 12 (URV)
تب سِپاہیوں نے اُن کے صُوبہ دار اور یہُودِیوں کے پیادوں نے یِسُوع کو پکڑ کر باندھ لِیا۔
یُوحنّا 18 : 13 (URV)
اور پہلے اُسے حنا کے پاس لے گئے کِیُونکہ وہ برس کے سَردار کاہِن کائِفا کا سُسر تھا۔
یُوحنّا 18 : 14 (URV)
یہ وُہی کائِفا تھا جِس نے یہُودِیوں کو صلاح دی تھی کہ اُمت کے واسطے ایک آدمِی کا مرنا بِہتر ہے۔
یُوحنّا 18 : 15 (URV)
اور شمعُون پطرس یِسُوع کے پیچِھے ہولِیا اور ایک اَور شاگِرد بھی۔ یہ شاگِرد سَردار کاہِن کا جان پہچان تھا اور یِسُوع کے ساتھ سَردار کاہِن کے دیوان خانہ میں گیا۔
یُوحنّا 18 : 16 (URV)
لیکِن پطرس دروازہ پر باہِر کھڑا رہا۔ پَس وہ دُوسرا شاگِرد جو سَردار کاہِن کا جان پہچان تھا باہِر نِکلا اور دربان عَورت سے کہہ کر پطرس کو اَندر لے گیا۔
یُوحنّا 18 : 17 (URV)
اُس نے لَونڈی نے جو دربان تھی پطرس سے کہا کیا تُو بھی اِس شَخص کے شاگِردوں میں سے ہے؟ اُس نے کہا مَیں نہِیں ہُوں۔
یُوحنّا 18 : 18 (URV)
نَوکر اور پیادے جاڑے کے سبب سے کوئلِے دہکا کر کھڑے تاپ رہے تھے اور پطرس بھی اُن کے ساتھ کھڑا تاپ رہا تھا۔
یُوحنّا 18 : 19 (URV)
پھِر سَردار کاہِن نے یِسُوع سے اُس کے شاگِردوں اور اُس کی تعلِیم کی بابت پُوچھا۔
یُوحنّا 18 : 20 (URV)
یِسُوع نے اُسے جواب دِیا کہ مَیں نے دُنیا سے علانِیہ باتیں کی ہیں۔ مَیں نے ہمیشہ عِبادت خانوں اور ہَیکل میں جہاں سب یہُودی جمع ہوتے ہیں تعلِیم دی اور پوشِیدہ کُچھ نہِیں کہا۔
یُوحنّا 18 : 21 (URV)
تُو مُجھ سے کِیُوں پُوچھتا ہے؟سُننے والوں سے پُوچھ مَیں نے اُن سے کیا کہا۔ دیکھ اُن کو معلُوم ہے کہ مَیں کیا کیا کہا۔
یُوحنّا 18 : 22 (URV)
جب اُس نے یہ کہا تو پیادوں میں سے ایک شَخص نے جو پاس کھٹرا تھا یِسُوع کے طمانچہ مار کر کہا تو سَردار کاہِن کو اَیسا جواب دیتا ہے؟۔
یُوحنّا 18 : 23 (URV)
یِسُوع نے اُسے جواب دِیا کہ اگر مَیں نے بُرا کہا تو اُس بُرائی پر گواہی دے اور اگر اچھّا کہا تو مُجھے مارتا کِیُوں ہے؟۔
یُوحنّا 18 : 24 (URV)
پَس حنّا نے اُسے بندھا ہُؤا سَردار کاہِن کائِفا کے پاس بھیج دِیا۔
یُوحنّا 18 : 25 (URV)
شمعُون پطرس کھٹرا تاپ رہا تھا۔ پَس اُنہوں نے اُس سے کہا کیا تُو بھی اُس کے شاگِردوں میں سے ہے؟اُس نے اِنکار کر کے کہا مَیں نہِیں ہُوں۔
یُوحنّا 18 : 26 (URV)
جِس شَخص کا پطرس نے کان اُڑا دِیا تھا اُس کے ایک رِشتہ دار نے جو سَردار کاہِن کا نَوکر تھا کہا کیا مَیں نے تُجھے اُس کے ساتھ باغ میں نہِیں دیکھا؟۔
یُوحنّا 18 : 27 (URV)
پطرس نے پِھر اِنکار کِیا اور فوراً مُرغ نے بانگ دی۔
یُوحنّا 18 : 28 (URV)
پِھر وہ یِسُوع کو کائِفا کے پاس سے قلعہ کو لے گئے اور صُبح کا وقت تھا اور وہ خُود قلعہ میں نہ گئے تاکہ نا پاک نہ ہوں بلکہ فسح کھا سکیں۔
یُوحنّا 18 : 29 (URV)
پَس پِیلاطُس نے اُن کے پاس باہِر آ کر کہا تُم اِس آدمِی پر کیا اِلزام لگاتے ہو؟۔
یُوحنّا 18 : 30 (URV)
اُنہوں نے جواب میں اُس سے کہا کہ اگر یہ بدکار نہ ہوتا تو ہم اِسے تیرے حوالہ نہ کرتے۔
یُوحنّا 18 : 31 (URV)
پِیلاطُس نے اُن سے کہا اِسے لے جا کر تُم ہی اپنی شَرِیعَت کے مُوافِق اِس کا فَیصلہ کرو۔ یہُودِیوں نے اُس سے کہا ہمیں روا نہِیں کہ کِسی کو جان سے ماریں۔
یُوحنّا 18 : 32 (URV)
یہ اِس لِئے ہُؤا کہ یِسُوع کی وہ بات پُوری ہو جو اُس نے اپنی مَوت کے طرِیق کی طرف اِشارہ کر کے کہی تھی۔
یُوحنّا 18 : 33 (URV)
پَس پِیلاطُس قلعہ میں پِھر داخِل ہُؤا اور یِسُوع کو بُلا کر اُس سے کہا کیا تُو یہُودِیوں کا بادشاہ ہے؟۔
یُوحنّا 18 : 34 (URV)
یِسُوع نے جواب دِیا کہ تُو یہ بات آپ ہی کہتا ہے یا اَوروں نے میرے حق میں تُجھ سے کہی؟۔
یُوحنّا 18 : 35 (URV)
پِیلاطُس نے جواب دِیا کیا مَیں یہُودی ہُوں؟تیری ہی قَوم اور سَردار کاہِنوں نے تُجھ کو میرے حوالہ کِیا۔ تُو نے کیا کِیا ہے؟۔
یُوحنّا 18 : 36 (URV)
یِسُوع نے جواب دِیا کہ میری بادشاہی اِس دُنیا کی نہِیں۔ اگر میری بادشاہی دُنیا کی ہوتی تو میرے خادِم لڑتے تاکہ مَیں یہُودِیوں کے حوالہ نہ کِیا جاتا۔ مگر اَب میری بادشاہی یہاں کی نہِیں۔
یُوحنّا 18 : 37 (URV)
پِیلاطُس نے اُس سے کہا پَس کیا تُو بادشاہ ہے؟یِسُوع نے جواب دِیا تُو خُود کہتا ہے کہ مَیں بادشاہ ہُوں۔ مَیں اِس لِئے پَیدا ہُؤا اور اِس واسطے دُنیا میں آیا ہُوں کہ حق پر گواہی دُوں۔ جو کوئی حقّانی ہے میری آواز سُنتا ہے۔
یُوحنّا 18 : 38 (URV)
پِیلاطُس نے اُس سے کہا حق کیا ہے؟یہ کہہ کر وہ یہُودِیوں کے پاس پِھر باہِر گیا اور اُن سے کہا کہ مَیں اُس کا کُچھ جُرم نہِیں پاتا۔
یُوحنّا 18 : 39 (URV)
مگر تُمہارا دستُور ہے کہ مَیں فسح پر تُمہاری خاطِر ایک آدمِی چھوڑ دِیا کرتا ہُوں۔ پَس کیا تُم کو منظوُر ہے کہ مَیں تُمہاری خاطِر یہُودِیوں کے بادشاہ کو چھوڑدُوں؟۔
یُوحنّا 18 : 40 (URV)
اُنہوں نے چلاکر پھِر کہا کہ اِس کو نہِیں لیکِن برابا کو۔ اور برابا ایک ڈاکو تھا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: