یسعیاہ 20 : 1 (URV)
جس سال سرجون شاہ اسور نے ترتان کو اشدود کی طرف بھیجا اور اس نے آ کر اشدود سے لڑائی کی اور اسے فتح کر لیا۔
یسعیاہ 20 : 2 (URV)
اسوقت خداوند نے یسعیاہ بن آموص کی معرفت یوں فرمایا کہ جا اور ٹا ٹ کا لباس اپنی کمر سےکھول ڈال اور اپنے پاؤں سے جوتے اتار۔ سو اس نے ایسا ہی کیا ۔ وہ برہنہ اور ننگے پاؤں پھرا کرتا تھا۔
یسعیاہ 20 : 3 (URV)
تب خداوند نے فرمایا جس طرح میرا بندہ یسعیاہ تین برس تک برہنہ اور ننگے پاؤں پھر کیا تاکہ مصریوں اور کوشیوں کےبارے نشان اور اچنبھا ہو۔
یسعیاہ 20 : 4 (URV)
اسی طرح شاہ اسور مصری اسیروں اور کوشی جلاوطنوں کو کیا بوڑھے کیاجوان برہنہ اور ننگے پاؤں اور بے پردی سُرنیوں کے ساتھ مصریوں کی رسوائی کے لیے لے جائے گا۔
یسعیاہ 20 : 5 (URV)
تب وہ ہراسان ہونگے اور کوش سے جو انکی اُمید گاہ تھی اور مصر سے جو انکا فخر تھا شرمندہ ہونگے۔
یسعیاہ 20 : 6 (URV)
اوراسوقت اس ساحل کےباشندے کہینگے دیکھوہماری اُمید گاہ کا یہ حال ہوا جس میں ہم مدد کے لیے بھاگے تاکہ اسور کے بادشاہ سے بچ جائیں۔ پس ہم کس طرح رہائی پائیں ؟ ۔

1 2 3 4 5 6