یسعیاہ 12 : 1 (URV)
اور اس وقت توکہیگا اے خداوند میں تیری ستائش کرونگا اگرچہ تو مجھ سے ناخوش تھا تو بھی تیرا قہر ٹل گیااور تو نے مجھے تسلی دی۔
یسعیاہ 12 : 2 (URV)
دیکھو خدا میری نجات ہے میں اُس پر توکل کرونگا اور نہ ڈرونگا کیونکہ یاہ یہوواہ میرا زور اور میرا سرور ہے اور وہ میری نجات ہوا ہے ۔
یسعیاہ 12 : 3 (URV)
پس تم خوش ہو کر نجات کے چشموں سےپانی بھرؤ گے۔
یسعیاہ 12 : 4 (URV)
اور اسوقت تم کہو گے کہ خداوند کی ستائش کرو اُس سے دعا کرو۔ لوگوں کےدرمیان اُس کے کاموں کا بیان کرو اور کہو کہ اُس کا نام بلند ہے۔
یسعیاہ 12 : 5 (URV)
خداوند کی مداح سرائی کرو کیونکہ اُس نے جلالی کام کیے جنکو تمام دنیا جانتی ہے۔
یسعیاہ 12 : 6 (URV)
اے صیون کی بسنے والی تو چلا اور للکار کیونکہ تجھ میں اسرائیل کاقُدُوس بزرگ ہے

1 2 3 4 5 6

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: