ہوسیع 7 : 1 (URV)
جب میں اسرائیل کو شفا بخشنے کو تھا تو افرائیم کی بدکرداری اور سامریہ کی شرارت ظاہر ہوئی کیونکہ وہ دغا کرتے ہیں۔ اندر چور گُھس آئے اور باہر ڈاکووں کا غول لُوٹ رہا ہے۔
ہوسیع 7 : 2 (URV)
وہ یہ نہیں سوچتے کہ مُجھے اُن کی ساری شرارت معلوم ہے۔ اب اُن کے اعمال نے جو مُجھ پر عیاں ہیں اُن کو گھیر لیا ہے۔
ہوسیع 7 : 3 (URV)
(3-4) وہ بادشاہ کو اپنی شرارت اور اُمرا کو دروغگوئی سے خُوش کرتے ہیں۔ہ وہ سب کے سب بدکار ہیں۔ وہ اس تنُور کی مانند ہیں جس کو نانبائی گرم کرتا ہے اور آٹا گُوندھنے کے وقت سے خمیر اُٹھنے تک آگ بھڑکانے سے باز رہتا ہے۔
ہوسیع 7 : 5 (URV)
ہمارے بادشاہ کے جشن کے روز اُمرا تو گرمی مے سے بیمار ہُوئے اور وہ ٹھٹھا بازوں کے ساتھ بے تکلُف ہُوا۔
ہوسیع 7 : 6 (URV)
گھات میں بیھٹے اُن کے دل تُنور کی مانند ہیں۔ اُن کا قہر رات بھر سُلگتا رہتا ہے ۔ وہ صُبح کے وقت آگ کی مانند بھڑکتا ہے۔
ہوسیع 7 : 7 (URV)
وہ سب کے سب تُنور کی مانند دہکتے ہیں اور اپنے قاضوں کو کھا جاتے ہیں۔ اُن کے سب بادشاہ مارے گے۔ اُن میں کوئی نہ رہا جو مُجھ سے دُعا کرے۔
ہوسیع 7 : 8 (URV)
افرائیم دوُسرے لوگوں سے مل جُل گیا ۔ افرائیم ایک چپاتی ہے جو اُلٹائی نہ گی ۔
ہوسیع 7 : 9 (URV)
اجنبی اُس کی توانائی کو نگل گئے اور اُس کو خبر نہیں اور بال سفید ہونے لگے پر وہ بے خبر ہے۔
ہوسیع 7 : 10 (URV)
اور فخر اسرائیل اُس کے مُنہ پر گواہی دیتا ہے تو بھی وہ خُداوند اپنے خُدا کی طرف رجُوع نہیں لئے اور باوجُود اس سب کے اُس کے طالب نہیں ہوئے۔
ہوسیع 7 : 11 (URV)
افرائیم نے بےوقوف و بے دانش فاختہ ہے۔ وہ مصر کی دہائی دیتے اور اسور کو جاتے ہیں۔
ہوسیع 7 : 12 (URV)
جب وہ جائیں گے تو میں اُن پر اپنا جال پھیلاو دوں گا۔ اُن کو ہوا کے پرندوں کی مانند نیچے اُتاروں گا اور جیسا اُن کی جماعت سُن چکی ہے اُن کی تادیب کُروں گا۔
ہوسیع 7 : 13 (URV)
اُن پر افسوس! کیونکہ وہ مُجھ سے آوارہ ہو گے۔ وہ برباد ہوں ! کیونکہ وہ مجھ سے باغی ہوئے۔ اگرچہ میں اُن کا فدیہ دینا چاہتا ہوں وہ میرے خلاف دروغگوئی کرتے ہیں۔
ہوسیع 7 : 14 (URV)
اور وہ حُضور قلب کے ساتھ مجھ سے فریاد نہیں کرتے بلکہ اپنے بستروں پر پڑے چلاتے ہیں۔ وہ اناج اور مے کے لے تو جمع ہو جاتے ہیں پر مجھ سے باغی رہتے ہیں۔
ہوسیع 7 : 15 (URV)
اگرچہ میں نے اُن کی تربیت کی اور اُن کو وقی بازو کیا تو بھی وہ میرے حق میں بد اندیشی کرتے ہیں۔
ہوسیع 7 : 16 (URV)
وہ رجوع ہوتے ہیں حق تعالٰی کی طرف نہیں۔ وہ دغا دینے والی کمان کی مانند ہیں۔ اُن کے اُمرا اپنی زُبان کی گستاخی کے سبب سے تہ تیغ ہوں گے۔ اس سے مُلک مصر میں اُن کی ہنسی ہو گی۔
❮
❯
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16