عِبرانیوں 9 : 1 (URV)
غرض پہلے عہد میں بھی عِبادت کے احکام تھے اور اَیسا مَقدِس جو دُنیوی تھا۔
عِبرانیوں 9 : 2 (URV)
یعنی ایک خیمہ بنایا گیا تھا۔ اگلے میں چراغدان اور میز اور نذر کی روٹِیاں تھِیں اور اُسے پاک مکان کہتے ہیں۔
عِبرانیوں 9 : 3 (URV)
اور دُوسرے پردہ کے پِیچھے وہ خَیمہ تھا جِسے پاک ترین کہتے ہیں۔
عِبرانیوں 9 : 4 (URV)
اُس میں سونے کا عُود سوز اور چاروں طرف سونے سے منڈھا ہُؤا عہد کا صندُوق تھا۔ اِس میں من سے بھرا ہُؤا ایک سونے کا مرتبان اور پھُولا پھَلا ہُؤا ہارُون کا عصا اور عہد کی تختِیاں تھِیں۔
عِبرانیوں 9 : 5 (URV)
اور اُس کے اُوپر جلال کے کرُوبی تھے جو کفّارہ گاہ پر سایہ کرتے تھے۔ اِن باتوں کے مُفصّل بیان کرنے کا یہ مَوقع نہِیں۔
عِبرانیوں 9 : 6 (URV)
جب یہ چِیزیں اِس طرح بن چُکِیں تو پہلے خَیمہ میں تو کاہِن ہر وقت داخِل ہوتے اور عِبادت کا کام انجام دیتے ہیں۔
عِبرانیوں 9 : 7 (URV)
مگر دُوسرے میں صِرف سَردار کاہِن ہی سال بھر میں ایک بار جاتا ہے اور بغَیر خُون کے نہِیں جاتا جِسے اپنے واسطے اور اُمّت کی بھُول چُوک کے واسطے گُذرانتا ہے۔
عِبرانیوں 9 : 8 (URV)
اِس سے رُوحُ القدُس کا یہ اِشارہ ہے کہ جب تک پہلا خَیمہ کھڑا ہے پاک مکان کی راہ ظاہِر نہِیں ہُوئی۔
عِبرانیوں 9 : 9 (URV)
وہ خَیمہ موجُودہ زمانہ کے لِئے ایک مِثال ہے اور اِس کے مُطابِق اَیسی نذریں اور قُربانیاں گُذرانی جاتی تھِیں جو عِبادت کرنے والے کو دِل کے اِعتبار سے کامِل نہِیں کر سکتِیں۔
عِبرانیوں 9 : 10 (URV)
اِس لِئے کہ وہ صِرف کھانے پِینے اور طرح طرح کے غُسلوں کی بِنا پر جِسمانی احکام ہیں جو اِصلاح کے وقت تک مُقرّر کِئے گئے ہیں۔
عِبرانیوں 9 : 11 (URV)
لیکِن جب مسِیح آیندہ کی اچھّی چِیزوں کا سَردار کاہِن ہو کر آیا تو اُس بُزُرگ تر اور کامِل تر خَیمہ کی راہ سے جو ہاتھوں کا بنا ہُؤا یعنی اِس دُنیا کا نہِیں۔
عِبرانیوں 9 : 12 (URV)
اور بکروں اور بچھڑوں کا خُون لے کر نہِیں بلکہ اپنا ہی خُون لے کر پاک مکان میں ایک ہی بار داخِل ہو گیا اور ابدی خلاصی کرائی۔
عِبرانیوں 9 : 13 (URV)
کِیُونکہ جب بکروں اور بَیلوں کے خُون اور گائے کی راکھ ناپاکوں پر چھڑکے جانے سے ظاہِری پاکِیزگی حاصِل ہوتی ہے۔
عِبرانیوں 9 : 14 (URV)
تو مسِیح کا خُون جِس نے اپنے آپ کو ازلی رُوح کے وسِیلہ سے خُدا کے سامنے بے عَیب قُربان کر دِیا تُمہارے دِلوں کو مُردہ کاموں سے کِیُوں نہ پاک کرے گا تاکہ زِندہ خُدا کی عِبادت کریں۔
عِبرانیوں 9 : 15 (URV)
اور اِسی سبب سے وہ نئے عہد کا درمِیانی ہے تاکہ اُس مَوت کے وسِیلہ سے جو پہلے عہد کے وقت کے قُصُوروں کی مُعافی کے لِئے ہُوئی ہے بُلائے ہُوئے لوگ وعدہ کے مُطابِق ابدی مِیراث کو حاصِل کریں۔
عِبرانیوں 9 : 16 (URV)
کِیُونکہ جہاں وصِیّت ہے وہاں وصِیّت کرنے والے کی مَوت بھی ثابِت ہونا ضرُور ہے۔
عِبرانیوں 9 : 17 (URV)
اِس لِئے کہ وصِیّت مَوت کے بعد ہی جاری ہوتی ہے اور جب تک وصِیّت کرنے والا زِندہ رہتا ہے اُس کا اِجرا نہِیں ہوتا۔
عِبرانیوں 9 : 18 (URV)
اِسی لِئے پہلا عہد بھی بغَیر خُون کے نہِیں باندھا گیا۔
عِبرانیوں 9 : 19 (URV)
چُنانچہ جب مُوسیٰ تمام اُمّت کو شَرِیعَت کا ہر حُکم سُنا چُکا تو بچھڑوں اور بکروں کا خُون لے کر پانی اور لال اُون اور زُوفا کے ساتھ اُس کِتاب اور تمام اُمّت پر چھِڑک دِیا۔
عِبرانیوں 9 : 20 (URV)
اور کہا کہ یہ اُس عہد کا خُون ہے جِس کا حُکم خُدا نے تُمہارے لِئے دِیا ہے۔
عِبرانیوں 9 : 21 (URV)
اور اِسی طرح اُس نے خَیمہ اور عِبادت کی تمام چِیزوں پر خُون چھِڑکا۔
عِبرانیوں 9 : 22 (URV)
اور تقریباً سب چِیزیں شَرِیعَت کے مُطابِق خُون سے پاک کی جاتی ہیں اور بغَیر خُون بہائے مُعافی نہِیں ہوتی۔
عِبرانیوں 9 : 23 (URV)
پَس ضرُور تھا کہ آسمانی چِیزوں کی نقلیں تو اِن کے وسِیلہ سے پاک کی جائیں مگر خُود آسمانی چِیزیں اِن سے بہُتر قُربانیوں کے وسِیلہ سے۔
عِبرانیوں 9 : 24 (URV)
کِیُونکہ مسِیح اُس ہاتھ کے بنائے ہُوئے پاک مکان میں داخِل نہِیں ہُؤا جو حقِیقی پاک مکان کا نمُونہ ہے بلکہ آسمان ہی میں داخِل ہُؤا تاکہ اَب خُدا کے رُوبرُو ہماری خاطِر حاضِر ہو۔
عِبرانیوں 9 : 25 (URV)
یہ نہِیں کہ وہ اپنے آپ کو بار بار قُربان کرے جِس طرح سَردار کاہِن پاک مکان میں ہر سال دُوسرے کا خُون لے کر جاتا ہے۔
عِبرانیوں 9 : 26 (URV)
ورنہ بنایِ عالم سے لے کر اُس کو بار بار دُکھ اُٹھانا ضرُور ہوتا مگر اَب زمانوں کے آخِر میں ایک بار ظاہِر ہُؤا تاکہ اپنے آپ کو قُربان کرنے سے گُناہ کو مِٹا دے۔
عِبرانیوں 9 : 27 (URV)
اور جِس طرح آدمِیوں کے لِئے ایک بار مرنا اور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے۔
عِبرانیوں 9 : 28 (URV)
اُسی طرح مسِیح بھی ایک بار بہُت لوگوں کے گُناہ اُٹھانے کے لِئے قُربان ہو کر دُوسری بار بغَیر گُناہ کے نِجات کے لِئے اُن کو دِکھائی دے گا جو اُس کی راہ دیکھتے ہیں۔
❮
❯