عِبرانیوں 10 : 1 (URV)
کِیُونکہ شَرِیعَت جِس میں آیندہ کی اچھّی چِیزوں کا عکس ہے اور اُن چِیزوں کی اصلی صُورت نہِیں اُن ایک ہی طرح کی قُربانیوں سے جو ہر سال بِلاناغہ گُذرانی جاتی ہیں پاس آنے والوں کو ہرگِز کامِل نہِیں کرسکتی۔
عِبرانیوں 10 : 2 (URV)
ورنہ اُن کا گُذراننا موقُوف نہ ہو جاتا؟ کِیُونکہ جب عِبادت کرنے والے ایک بار پاک ہو جاتے تو پھِر اُن کا دِل اُنہِیں گُنہگار نہ ٹھہراتا۔
عِبرانیوں 10 : 3 (URV)
بلکہ وہ قُربانیاں سال بہ سال گُناہوں کو یاد دِلاتی ہیں۔
عِبرانیوں 10 : 4 (URV)
کِیُونکہ مُمکِن نہِیں کہ بَیلوں اور بکروں کا خُون گُناہوں کو دُور کرے۔
عِبرانیوں 10 : 5 (URV)
اِسی لِئے وہ دُنیا میں آتے وقت کہتا ہے کہ تُو نے قُربانی اور نذر کو پسند نہ کِیا۔ بلکہ میرے لِئے ایک بَدَن تیّار کِیا۔
عِبرانیوں 10 : 6 (URV)
پُوری سوختنی قُربانِیوں اور گُناہ کی قُربانِیوں سے تُو خُوش نہ ہُؤا۔
عِبرانیوں 10 : 7 (URV)
اُس وقت مَیں نے کہا کہ دیکھ! مَیں آیا ہُوں۔ (کِتاب کے ورقوں میں میری نِسبت لِکھا ہُؤا ہے) تاکہ اَے خُدا! تیری مرضی پُوری کرُوں۔
عِبرانیوں 10 : 8 (URV)
اُوپر تو وہ فرماتا ہے کہ نہ تُو نے قُربانیوں اور نذروں اور پُوری سوختنی قُربانیوں اور گُناہ کی قُربانیوں کو پسند کِیا اور نہ اُن سے خُوش ہُؤا حالانکہ وہ قُربانیاں شَرِیعَت کے مُوافِق گُذرانی جاتی ہیں۔
عِبرانیوں 10 : 9 (URV)
اور پھِر یہ کہتا ہے کہ دیکھ مَیں آیا ہُوں تاکہ تیری مرضی پُوری کرُوں۔ غرض وہ پہلے کو موقُوف کرتا ہے تاکہ دُوسرے کو قائِم کرے۔
عِبرانیوں 10 : 10 (URV)
اُسی مرضی کے سبب سے ہم یِسُوع مسِیح کے جِسم کے ایک ہی بار قُربان ہونے کے وسِیلہ سے پاک کِئے گئے ہیں۔
عِبرانیوں 10 : 11 (URV)
اور ہر ایک کاہِن تو کھڑا ہوکر ہر روز عِبادت کرتا ہے اور ایک ہی طرح کی قُربانیاں بار بار گُذرانتا ہے جو ہرگِز گُناہوں کو دُور نہِیں کرسکتِیں۔
عِبرانیوں 10 : 12 (URV)
لیکِن یہ شَخص ہمیشہ کے لِئے گُناہوں کے واسطے ایک ہی قُربانی گُذران کر خُدا کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔
عِبرانیوں 10 : 13 (URV)
اور اُسی وقت سے مُنتظِر ہے کہ اُس کے دُشمن اُس کے پاؤں تَلے کی چَوکی بنیں۔
عِبرانیوں 10 : 14 (URV)
کِیُونکہ اُس نے ایک ہی قُربانی چڑھانے سے اُن کو ہمیشہ کے لِئے کامِل کر دِیا ہے جو پاک کِئے جاتے ہیں۔
عِبرانیوں 10 : 15 (URV)
اور رُوحُ القدُس بھی ہم کو یہی بتاتا ہے کِیُونکہ یہ کہنے کے بعد کہ۔
عِبرانیوں 10 : 16 (URV)
خُداوند فرماتا ہے جو عہد مَیں اُن دِنوں کے بعد اُن سے باندھُوں گا وہ یہ ہے کہ مَیں اپنے قانُون اُن کے دِلوں پر لِکھُوں گا اور اُن کے ذِہن میں ڈالُوں گا۔
عِبرانیوں 10 : 17 (URV)
پھِر وہ یہ کہتا ہے کہ اُن کے گُناہوں اور بے دِینوں کو پھِر کبھی یاد نہ کرُوں گا۔
عِبرانیوں 10 : 18 (URV)
اور جب اِن کی مُعافی ہو گئی ہے تو پھِر گُناہ کی قُربانی نہِیں رہی۔
عِبرانیوں 10 : 19 (URV)
پَس اَے بھائِیو! چُونکہ ہمیں یِسُوع کے خُون کے سبب سے اُس نئی اور زِندہ راہ سے پاک مکان میں داخِل ہونے کی دِلیری ہے۔
عِبرانیوں 10 : 20 (URV)
جو اُس نے پردہ یعنی اپنے جِسم میں سے ہوکر ہمارے واسطے مخصُوص کی ہے۔
عِبرانیوں 10 : 21 (URV)
اور چُونکہ ہمارا اَیسا بڑا کاہِن ہے جو خُدا کے گھر کا مُختار ہے۔
عِبرانیوں 10 : 22 (URV)
تو آؤ ہم سَچّے دِل اور پُورے اِیمان کے ساتھ اور دِل کے اِلزام کو دُور کرنے کے لِئے دِلوں پر چھِینٹے لے کر اور بَدَن کو صاف پانی سے دھُلوا کر خُدا کے پاس چلیں۔
عِبرانیوں 10 : 23 (URV)
اور اپنی اُمِید کے اِقرار کو مضبُوطی سے تھامے رہیں کِیُونکہ جِس نے وعدہ کِیا ہے وہ سَچّا ہے۔
عِبرانیوں 10 : 24 (URV)
اور محبّت اور نیک کاموں کی ترغِیب دینے کے لِئے ایک دُوسرے کا لِحاظ رکھّیں۔
عِبرانیوں 10 : 25 (URV)
اور ایک دُوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں جَیسا بعض لوگوں کا دستُور ہے بلکہ ایک دُوسرے کو نصِیحت کریں اور جِس قدر اُس دِن کو نزدِیک ہوتے ہُوئے دیکھتے ہو اُسی قدر زِیادہ کِیا کرو۔
عِبرانیوں 10 : 26 (URV)
کِیُونکہ حق کی پہچان حاصِل کرنے کے بعد اگر ہم جان بُوجھ کر گُناہ کریں تو گُناہوں کی کوئی اَور قُربانی باقی نہِیں رہی۔
عِبرانیوں 10 : 27 (URV)
ہاں عدالت کا ایک ہَولناک اِنتظار اور غضبناک آتِش باقی ہے جو مُخالِفوں کو کھا لے گی۔
عِبرانیوں 10 : 28 (URV)
جب مُوسیٰ کی شَرِیعَت کا نہ ماننے والا دو یا تِین شَخصوں کی گواہی سے بغَیر رحم کِئے مارا جاتا ہے۔
عِبرانیوں 10 : 29 (URV)
تو خیال کرو کہ وہ شَخص کِس قدر زِیادہ سزا کے لائِق ٹھہرے گا جِس نے خُدا کے بَیٹے کو پامال کِیا اور عہد کے خُون کو جِس سے وہ پاک ہُؤا تھا ناپاک جانا اور فضل کے رُوح کو بے عِزّت کِیا۔
عِبرانیوں 10 : 30 (URV)
کِیُونکہ اُسے ہم جانتے ہیں جِس نے فرمایا کہ اِنتقام لینا میرا کام ہے۔ بَدلہ مَیں ہی دُوں گا اور پھِر یہ کہ خُداوند اپنی اُمّت کی عدالت کرے گا۔
عِبرانیوں 10 : 31 (URV)
زِندہ خُدا کے ہاتھوں میں پڑنا ہَولناک بات ہے۔
عِبرانیوں 10 : 32 (URV)
لیکِن اُن پہلے دِنوں کو یاد کرو کہ تُم نےمُنوّر ہونے کے بعد دُکھوں کی بڑی کھکھیڑ اُٹھائی۔
عِبرانیوں 10 : 33 (URV)
کُچھ تو یُوں کہ لعن طعن اور مُصِیبتوں کے باعِث تُمہارا تماشا بنا اور کُچھ یُوں کہ تُم اُن کے شرِیک ہُوئے جِن کے ساتھ یہ بدسُلُوکی ہوتی تھی۔
عِبرانیوں 10 : 34 (URV)
چُنانچہ تُم نے قَیدیوں کی ہمدردی بھی کی اور اپنے مال کا لُٹ جان بھی خُوشی سے منظُور کِیا۔ یہ جان کر کہ تُمہارے پاس ایک بہُتر اور دائِمی مِلکیّت ہے۔
عِبرانیوں 10 : 35 (URV)
پَس اپنی دِلیری کو ہاتھ سے نہ دو۔ اِس لِئے کہ اُس کا بڑا اجر ہے۔
عِبرانیوں 10 : 36 (URV)
کِیُونکہ تُمہیں صبر کرنا ضرُور ہے تاکہ خُدا کی مرضی پُوری کر کے وعدہ کی ہُوئی چِیز حاصِل کرو۔
عِبرانیوں 10 : 37 (URV)
اور بہُت ہی تھوڑی مُدّت باقی ہے کہ آنے والا آئے گا اور دیر نہ کرے گا۔
عِبرانیوں 10 : 38 (URV)
اور میرا راستباز بندہ اِیمان سے جِیتا رہے گا اور اگر وہ ہٹے گا تو میرا دِل اُس سے خُوش نہ ہوگا۔
عِبرانیوں 10 : 39 (URV)
لیکِن ہم ہٹنے والے نہِیں کہ ہلاک ہوں بلکہ اِیمان رکھنے والے ہیں کہ جان بَچائیں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: