حجَّی 2 : 1 (URV)
ساتویں مہینے کی اکیسویں تاریخ کو خُداوند کا کلام حجی نبی کی معرفت پُہنچا۔
حجَّی 2 : 2 (URV)
کہ یہُوداہ کے ناظم زربابل بن سیالتی ایل سردار کاہن یُشوع بن یہُوصدق اور لوگوںکے بقیہ سے یُوں کہہ۔
حجَّی 2 : 3 (URV)
کہ تُم میں سے کس نے اس ہیکل کی پہلی رونق کو دیکھا؟ اور اب کیسی دکھائی دیتی ہے؟ کیا یہ تُمہاری نظر میں ناچیز نہیں ہے؟۔
حجَّی 2 : 4 (URV)
لیکن اے زربابل حوصلہ رکھ خُداوند فرماتا ہے اور اے سردار کاہن یُشوع بن یُہو صدق حوصلہ رکھ اور اے مُلک کے سب لوگو حُوصلہ رکھو خُداوند فرماتا ہے اور کام کرو کیونکہ میں تُمہارے ساتھ ہُوں ربُ الافواج فرماتا ہے۔
حجَّی 2 : 5 (URV)
مصر سے نکلتے وقت میں نےتُم سے جو عہد کیا تھا اُس کے مُطابق میری وہ رُوح تُمہارے ساتھ رہتی ہے ہمت نہ ہارو۔
حجَّی 2 : 6 (URV)
کیونکہ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ میں تھوڑی دیر میں پھر ایک بار آسمان و زمین اور بحرو بر کو ہلادوں گا۔
حجَّی 2 : 7 (URV)
میں سب قوموں کو ہلا دوں گا اور اُن کی مرغوب چیزیں آئیں گی اور میں اس گھر کو جلال سے معمور کروں گا ربُ الافواج فرماتا ہے۔
حجَّی 2 : 8 (URV)
چاندی میری ہے اور سونا میرا ہے ربُ الافواج فرماتا ہے ۔
حجَّی 2 : 9 (URV)
اس پچھلے گھر کی رونق پہلے گھر کی رونق سے زیادہ ہوگی ربُ الافواج فرماتا ہے اور میں اس مکان میں سلامتی بخُشوں گا ربُ الافواج فرماتا ہے۔
حجَّی 2 : 10 (URV)
اور دارابادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے سال کے نویں مہینے کی چوبیسویں تاریخ کو خُداوند کا کلام حجی نبی کی معرفت پُہنچا۔
حجَّی 2 : 11 (URV)
کہ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ شریعت کی بابت کاہنوں سے دریافت کر۔
حجَّی 2 : 12 (URV)
کہ اگر کوئی پاک گوشت کو اپنے لباس کے دامن میں لے جاتا ہو اور اُس کادامن روٹی یا دال یا مے یا تیل یا کسی طرح کے کھانے کی چیز کو چُھو جائے تو کیا پاک ہو جائیں گی؟ کاہنوں نے جواب دیا ہرگز نہیں۔
حجَّی 2 : 13 (URV)
پھر حجی نے پوچھا کہ اگر کوئی کسی مُردہ کو چھُو نے سے ناپاک ہو گیا ہو اور ان میں سے کسی چیز کو چھوے تو کیا وہ چیز ناپاک ہو جائیں گی؟ کاہنوں نے جواب دیا ضُرور ناپاک ہو جائیں گی۔
حجَّی 2 : 14 (URV)
پھر حجی نے کہا خُداوند فرماتا ہے میری نظر میں ان لوگوں اور اس قوم اور ان کے اعمال کا یہی حال ہے اور جو کچھ اس جگہ گُزرانتےہیں ناپاک ہے۔
حجَّی 2 : 15 (URV)
پس اب اور آیندہ کو اُس وقت کا خیال رکھو جبکہ ابھی خُداوند کی ہیکل کا پتھر پر پتھر نہ رکھا گیا تھا۔
حجَّی 2 : 16 (URV)
اُس تمام زمانہ میں جب کوئی بیس پیمانوں کی آس رکھتا تو دس ہی ملتے تھے اور جب کوئی مے کے حوض سے پچاس پیمانے نکالنے جاتا تو بیس ہی نکلتے تھے۔
حجَّی 2 : 17 (URV)
اور میں نے تُم کو تمہارے سب کاموں میںبادسموم اور گیروئی اور اولوں سے مارا پر تُم میری طرف رجوع نہ لاے خُداوند فرماتاہے۔
حجَّی 2 : 18 (URV)
اب اور آیندہ اس کا خیال رکھو۔ آج خُداوند کی ہیکل کی بُنیاد کے ڈالے جانے یعنی نویں مہینے کی چوبیسویں تاریخ سے اس کا خیال رکھو۔
حجَّی 2 : 19 (URV)
کیا اس وقت بیج کھتے میں ہے؟ ابھی تو تاک اور انجیر اور انار اور زیتون میں پھل نہیں لگا۔ آج ہی سے میں آپ کو برکت دُوں گا ۔
حجَّی 2 : 20 (URV)
پھر اسی مہینے کی چوبیسویں تاریخ کو خُداوند کا کلام حجی نبی پر نازل ہوا۔
حجَّی 2 : 21 (URV)
کہ یہُوداہ کے ناظم زربابل سے کہہ دے کہ میں آسمان اور زمین کو ہلاوں گا۔
حجَّی 2 : 22 (URV)
اور سلطنتوں کے تخت اُلٹ دُوں گا اور قوموں کی سلطنتوں کی توانائی بیست کردوں گا اور رتھوں کو سواروں سمیت اُلٹ دوں گا اور گھوڑے اور اُن کے سوار گر جائیں گے اور ہر شخص اپنے بھائی کی تلوار سے قتل ہوگا ۔
حجَّی 2 : 23 (URV)
ربُ الافواج فرماتا ہے اے میرے خادم زربابل بن سیالتی ایل اُسی روز میں تُجھے لُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور نگین ٹھہراوں گا کیونکہ میں نے تجھے برگُزیدہ کیا ربُ الافواج فرماتا ہے۔+

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23