حجَّی 1 : 1 (URV)
دارا بادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے برس کے چھٹے مہینے کی پہلی تاریح کو یہُوداہ کے ناظم زرُبابل بن سیالتی ایل اور سردار کاہن یُشوع بن یہُو صدق کو حجی بنی کی معرفت خُداوند کا کلام پُہنچا۔
حجَّی 1 : 2 (URV)
کہ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ یہ لوگ کہتے ہیں ابھی خُداوند کے گھر کی تعمیر کا وقت نہیں آیا۔
حجَّی 1 : 3 (URV)
تب خُداوند کا کلام حجی نبی کی معرفت پُہنچا۔
حجَّی 1 : 4 (URV)
کہ کیا تمہارے لے مُسقف گھروں میں رہنے کا وقت ہے جب کہ یہ گھر ویران پڑا ہے؟۔
حجَّی 1 : 5 (URV)
اور اب ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ تُم اپنی روش پر غور کرو۔
حجَّی 1 : 6 (URV)
تُم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسودہ نہیں ہوتے۔تُم پیتے ہو پر پیاس نہیں بُجھتی۔ تُم کپڑے پہنتے ہو پر گر نہیں ہوتےاور مزدور اپنی مزدوری سورا خُدا رتھیلی میں جمع کرتا ہے۔
حجَّی 1 : 7 (URV)
ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اپنی روش پر غور کرو۔
حجَّی 1 : 8 (URV)
پہاڑوں سے لکڑی لا کر یہ گھر تعمیر کرو اور میں اس سے خُوش ہوں گا اور میری تمجید ہو گی خُداوند فرماتا ہے۔
حجَّی 1 : 9 (URV)
تُم نے بُہت کی اُمید رکھی اور دیکھو تھوڑا ملا اور جب تُم اُسے اپنے گھر میں لاے تو میں نے اُسے اُڑادیا ۔ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کیوں؟ اس لے کہ میرا گھر ویران ہے اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گھر کو دوڑا چلا جاتا ہے۔
حجَّی 1 : 10 (URV)
اس لے نہ آسمان سے اوس گرتی ہے اور نہ زمین اپنا حاصل دیتی ۔
حجَّی 1 : 11 (URV)
اور میں نے خوش سالی کو طلب کیا کہ مُلک اور پہاڑوں پر اور اناج اور نئی مے اور تیل اور زمین کی سب پیداوار پر اور انسان وحیوان پر اور ہاتھ کی ساری محنت پر آئے۔
حجَّی 1 : 12 (URV)
تب زرُبابل بن سیالتی ایل اور سردار کاہن یُشوع بن یہُو صدق اور لوگوں کا سب بقیہ خُداوند اپنے خُدا کے کلام اور اُس کے بھیجے ہُوے حجی نبی کی باتوں کے شنوا ہُوے اور لوگ خُداوند کے حُضور ترسان ہوئے۔
حجَّی 1 : 13 (URV)
تب خُداوند کے پیغمبر حجی نے خُداوند کا پیغام اُن لوگوں کو سُنایا کہ خُداوند فرماتا ہے میں تمہارے ساتھ ہُوں ۔
حجَّی 1 : 14 (URV)
پھر خُداوند نے یہُوداہ کے ناظم زُربابل بن سیالتی ایل کی اور سردار کاہن یشوع بن یُہو صدق کی اور لوگوں کے بقیہ کی رُوح کو ترغیب دی۔ پس وہ آکر ربُ الافواج اپنے خُدا کے گھر کی تعمیر میں مُشغول ہوئے۔
حجَّی 1 : 15 (URV)
اور یہ واقعہ دارا بادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے برس کے چھٹے مہینے کی چوربیسویں تاریخ کا ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15