حبقُوق 1 : 1 (URV)
حبقوق نبی کی رویاکا بار نبوت:-
حبقُوق 1 : 2 (URV)
اے خُداوند ! میں کب تک نالہ کُروں گا اور تو نہ سُنےگا؟ میں تیرے حُضور کب تک چلاوں گا ظُلم!ظُلم! اور تو نہ بچاے گا؟۔
حبقُوق 1 : 3 (URV)
تو کیوں مُجھے بدکرداری اور کج رفتاری دکھاتا ہے؟ کیونکہ ظُلم اور ستم میرے سامنے ہیں۔ فتنہ و فساد برپا ہوتے رہتے ہیں۔
حبقُوق 1 : 4 (URV)
اس لے شریعت کمزور ہو گی اور انصاف مُطلق جاری نہیں ہوتا کیونکہ شریر صادقوں کو گھیر لیتے ہیں۔ پس انصاف کا خُون ہو ریا ہے۔
حبقُوق 1 : 5 (URV)
قوموں پر نظر کرو اور دیکھو اور مُتعجب ہو کیونکہ میں تُمہارے ایام میں ایک ایسا کام کرنے کو ہوں کہ اگر کوئی تم سے اس کا بیان کرے تو تم ہرگز باور نہ کرو گے۔
حبقُوق 1 : 6 (URV)
کیونکہ دیکھو میں کسدیوں کو چڑھا لاوں گا۔ وہ تر شرو اور تند مزاج قوم ہیں جووُسعت زمین سے ہو کر گُزرتے ہیں تاکہ ان بستیوں پر جو ان کی نہیں ہیں قبضہ کر لیں۔
حبقُوق 1 : 7 (URV)
وہ ڈراونے اور ہیبت ناک ہیں۔ وہ خود ہی اپنی عدالت اور شان کا مصدر ہیں۔
حبقُوق 1 : 8 (URV)
ان کے گھوڑے چیتوں سے بھی تیز رفتار اور شام کو نکلنے والے بھیڑیوں سے زیادہ خونخوار ہیں اور ان کے سوار کودتے پھاندتے آتے ہیں۔ ہاں وہ دُور سے چلے آتے ہیں۔وہ عقاب کی مانند ہیں جو اپنے شکار پر جھپٹتا ہے۔
حبقُوق 1 : 9 (URV)
وہ سب غارتگری کو آتے ہیں۔ وہ سیدھے بڑھے چلے آتے ہیں اور ان کے اسیرریت کے ذروں کی مانند بے شمار ہوتے ہیں۔
حبقُوق 1 : 10 (URV)
وہ بادشاہوں کو ٹھٹھوں میں اڑاتے اور امرا کو مسخرہ بناتے ہیں۔ وہ قلعوں کو حقیر جانتے ہیں کیونکہ وہ مٹی سے دمدمے باندھ کر ان کو فتح کر لیتے ہیں۔
حبقُوق 1 : 11 (URV)
تب وہ گردباد کی ظرح گُزرتے اور خطا کر کے گہنگار ہوتے ہیں کیونکہ ان کازور ہی ان کاخُدا ہے۔
حبقُوق 1 : 12 (URV)
اے خُداوند میرے خُدا! اے میرے قدوس کیا تو ازل سے نہیں ہے؟ ہم نہیں مریں گے۔ اے خُداوند تو نےان کو عدالت کے لے ٹھہرایا ہے اور اے چٹان تونے ان کو تادیب کے لے مُقرر کیا ہے۔
حبقُوق 1 : 13 (URV)
تیری آنکھیں ایسی پاک ہیں کہ تو بدی کو دیکھ نہیں سکتا اور کجر فتاری پر نگاہ نہیں کر سکتا۔ پھر تو دغابازوں پر کیوں نظر کرتا ہے اور جب شریر اپنے سے زیادہ صادق کو نگل جاتا ہے تب تو کیوں خاموش رہتا ہے۔
حبقُوق 1 : 14 (URV)
اور نبی آدم کو سُمندر کی مچھلیوں اور کیڑے مکوڑوں کی مانند بناتا ہے جن پر کوئی حکومت کرنے والا نہیں؟۔
حبقُوق 1 : 15 (URV)
وہ ان سب کو شست سے اُٹھا لیتے ہیں اور اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور مہاجال میں جمع کرتے ہیں اس لے وہ شادمان اور خُوش وقت ہیں ۔
حبقُوق 1 : 16 (URV)
اسی لے وہ اپنے جال کے آگے قربانیاں گزرانتے ہیں اور اپنے مہاجال کے آگے بخور جلاتے ہیں کیونکہ ان کےو سیلہ سے ان کا بخرہ لذیز اور ان کی غذا چرب ہے۔
حبقُوق 1 : 17 (URV)
پس وہ اپنے جال کو خالی کرنے اور قوموں کو متواتر قتل کرنے سے بازنہ آئیں گئے۔
❮
❯