پیَدایش 6 : 1 (URV)
جب رُویِ زمین پر آدمی بہت بڑھنے لگے اور اُنکے بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
پیَدایش 6 : 2 (URV)
تو خُدا کے بیٹوں نے آدمی کی بیٹیوں کو دیکھا کہ وہ خوبصورت ہیں اور جِنکو اُنہوں نے چُنا اُن سے بیا کر لیِا ۔
پیَدایش 6 : 3 (URV)
خُداوند نے کہا کہ میری رُوح اِنسان کے ساتھ ہمیشہ مزاحمت نہ کرتی رہیگی کیونکہ وہ بھی تو بشر ہے تَوبھی اُسکی عمُر ایک سَو بیس برس کی ہوگی ۔
پیَدایش 6 : 4 (URV)
اُن دِنوں میں زمین پر جبّار تھے اور بعد میں جب خُدا کے بیٹے اِنسان کی بیٹیوں کے پاس گئے تو اُنکے لِئےاُن سے اَولاد ہوئی ۔ یہی قدیم زمانہ کے سُورما ہیں جو بڑے نامور ہوئےہیں ۔
پیَدایش 6 : 5 (URV)
(5-6) تب خُداوند زمین پر انسان کو پَیدا کرنے سے ملُول ہوا اور دِل میں غم کِیا ۔
پیَدایش 6 : 7 (URV)
اور خُداوند نے کہا کہ مَیں اِنسان کو جِسے مَیں نے پَیدا کیا رُویِ زمین پر سے مِٹا ڈالونگا۔ اِنسان سے لیکر حیوان اور رینگنے والے جاندار اور ہوا کے پرندوں تک کیونکہ میں اُنکے بنانے سے ملُول ہوں۔
پیَدایش 6 : 8 (URV)
مگر نُوح خُداوند کی نظر میں مقبول ہوا۔
پیَدایش 6 : 9 (URV)
نُوح کا نسب بامہ یہ ہے ۔ نُوح مرچ راستباز اور اپنے زمانہ کے لوگوں میں بے عَیب تھا اور نُوحؔ خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا۔
پیَدایش 6 : 10 (URV)
اور اُس سے تین بیٹے سؔم حؔام اور یاؔفت پَیدا ہوئے ۔
پیَدایش 6 : 11 (URV)
پر زمین خُدا کے آگے ناراست ہوگئی اور وہ ظلم سے بھری تھی۔
پیَدایش 6 : 12 (URV)
اور خُدا نے زمین پر نظر کی اور دیکھا کہ وہ ناراست ہوگئی ہے کیونکہ ہر بشر نے زمین پر اپنا طریقہ بگاڑ لیا تھا ۔
پیَدایش 6 : 13 (URV)
اور خُدا نے نُوحؔ سے کہا کہ تمام بشر کا خاتمہ میرے سامنے آپہنچا ہے کیونکہ اُنکے سبب سے زمین ظلم سے بھر گئی ۔ سو دیکھ مِیں زمین سمیت اُنکو ہلاک کرونگا۔
پیَدایش 6 : 14 (URV)
تُو گو پھر کی لکڑی کی ایک کشتی اپنے لئےبنا۔ اُس کشتی میں کوٹھریاں تیار کرنا اور اُسکے اندر اور باہر رال لگانا ۔
پیَدایش 6 : 15 (URV)
اور اَیسا کرنا کہ کشتی کی لمباءی تین سَو ہاتھ ۔ اُسکی چَوڑائی پچاس ہاتھ اور اُسکی اُونچائی تیس ہاتھ ہو۔
پیَدایش 6 : 16 (URV)
اور اُس کشتی میں ایک روشندان بنانا اور اُوپر سے ہاتھ بھر چھوڑ کر اُسے ختم کر دینا اور اُس کشتی کا دروازہ اُسکے پہلُو میں رکھنا اور اُس میں تین درجے بنانا ۔ نِچلا۔ دُوسرا اور تِیسرا ۔
پیَدایش 6 : 17 (URV)
اور دیکھ مَیں خود زمین پر پانی کا طُوفان لانے والا ہوُں تاکہ ہر بشر کو جِس میں زندگی کا دم ہے دُنیا سے ہلاک کر ڈالوں اور سب جو زمین پر ہیں مر جائینگے ۔
پیَدایش 6 : 18 (URV)
پر تیرے ساتھ مَیں اپنا عہد قائِم کرونگا اور تُو کشتی میں جانا۔ تُو اور تیرے ساتھ تیرے بیٹے اور تیری بیوی اور تیرے بیٹوں کی بیویاں ۔
پیَدایش 6 : 19 (URV)
اور جانوورں کی ہر قِسم میں سے دو دو اپنے ساتھ کشتی میں لے لینا کہ وہ تیرے ساتھ جیتے بچیں۔ وہ نر و مادہ ہوں ۔
پیَدایش 6 : 20 (URV)
اور پرندوں کی ہر قِسم میں سے اور چرندوں کی ہر قِسم میں سے اور زمین پر رینگنے والوں کی ہر قسم میں سے دو دو تیرے پاس آئیں تاکہ وہ جیتے بچیں ۔
پیَدایش 6 : 21 (URV)
اور تُو ہر طرح کی کھانے کی چیز لیکر اپنے پاس جمع کر لینا کیونکہ یہی تیرے اور اُنکے کھانے کو ہوگا ۔
پیَدایش 6 : 22 (URV)
اور نُوحؔ نے یوُں ہی کِیا ۔ جَیسا خُدا نے اُسے حُکم دیا تھا وَیسا ہی عمل کیا۔
❮
❯