پیَدایش 5 : 1 (URV)
یہ آدمؔ کا نسب نامہ ہے ۔ جِس دِن خُدا نے آدمؔ آدم کو پیدا کیا تو اُسے اپنی شبِیہ پر بنایا۔
پیَدایش 5 : 2 (URV)
نر اور ناری اُنکو پیدا کیا اور اُنکو برکت دی اور جس روز وہ خلق ہوءے اُنکا نام آدمؔ رکھا ۔
پیَدایش 5 : 3 (URV)
آدم ایک سوَ تیس برس کا تھا جب اُسکی صورت و شبِیہ کا ایک بیٹا اُسکے ہاں پیداہُوا اور اُس نے اُس نام سیت رکھاّ ۔
پیَدایش 5 : 4 (URV)
اور سیؔت کی پیدایش کے بعد آدمؔ آٹھ سَو برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔
پیَدایش 5 : 5 (URV)
اور آدمؔ کی کُل عمر نوَ سَو تیس برس کی ہوئی۔ تب وہ مرا۔
پیَدایش 5 : 6 (URV)
اور سؔیت ایک سوَپانچ برس کا تھا جب اُس سے اُنوسؔ پیدا ہُوا ۔
پیَدایش 5 : 7 (URV)
اور انوُسؔ کی پیدایش کے بعد سیؔت آٹھ سو سات برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔
پیَدایش 5 : 8 (URV)
اور سیؔت کی کُل عمر نَو سَو بارہ برس کی ہوئی ۔ تب وہ مرا۔
پیَدایش 5 : 9 (URV)
اور اُنوسؔ نوّے برس کا تھا جب اُس سے قیناؔن پَیدا ہُوا۔
پیَدایش 5 : 10 (URV)
اور قِینان کی پیدایش کے بعد اُنوؔس آٹھ سو پندرہ برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
پیَدایش 5 : 11 (URV)
اور اُنؔوس کی کُل عُمر نَو سَو پانچ برس کی ہوئی ۔ تب وہ مرا۔
پیَدایش 5 : 12 (URV)
اور قِیناؔن سترّبرس کا تھا جب اُس سے محلؔل ایل پیدا ہوا۔
پیَدایش 5 : 13 (URV)
اورمحلؔل ایل کی پَیدایش کے بعد قیؔنان آٹھ سَو چالیس برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
پیَدایش 5 : 14 (URV)
اور قیؔنان کی کُل عمر نَو سَو دس بر س کی ہوئی تب وہ مرا۔
پیَدایش 5 : 15 (URV)
اور محلؔل ایل پینسٹھ برس کا تھا جب اُس سے یارؔد پَیدا ہوا۔
پیَدایش 5 : 16 (URV)
اور یاؔرد کی پیدایش کے بعد محلؔل ایل آٹھ سُو تیس برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
پیَدایش 5 : 17 (URV)
اور محلؔل ایل کی عمر آٹھ سَو پچانوے برس کی ہوئی ۔ تب وہ مرا۔
پیَدایش 5 : 18 (URV)
اور یارؔد ایک سُو باسٹھ برس کا تھا جب اُس سے حؔنوک پیدا ہوا۔
پیَدایش 5 : 19 (URV)
اور حؔنوک کی پیدایش کے بعد یارؔد آٹھ سو برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔
پیَدایش 5 : 20 (URV)
اور یارؔد کی کُل عمر نَو سو باسٹھ برس کی ہوئی ۔ تب وہ مرا۔
پیَدایش 5 : 21 (URV)
اور حِنوؔک پینسٹھ بر کا تھا جب اُس سے متوسلحِ پَیدا ہوا ۔
پیَدایش 5 : 22 (URV)
اور متؔوسِلح کی پیدایش کے بعد حؔنوک تین سو برس تک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیَدا ہوئیں ۔
پیَدایش 5 : 23 (URV)
اور حؔنوک کی کُل عمر تین سَو پَینسٹھ بر س کی ہوئی ۔
پیَدایش 5 : 24 (URV)
اور حؔنوک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور غائِب ہو گیا کیونکہ خُدا نے اُسے اُٹھا لیا۔
پیَدایش 5 : 25 (URV)
اور متؔوسِلح ایک سَو ستاسی برس کا تھا جب اُس سے لمؔک پیدا ہوا ۔
پیَدایش 5 : 26 (URV)
اور لؔمک کی پَیدایش کے بعد متوسِلحِ سات سو بیاسی برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہوئیں ۔
پیَدایش 5 : 27 (URV)
اور متوسلِح کی کُل عمر نو سَو اُنہتر برس کی ہوئیں ۔تب وہ مرا۔
پیَدایش 5 : 28 (URV)
اور المؔک ایک سَو بیاسی برس کا تھا جب اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوا ۔
پیَدایش 5 : 29 (URV)
اور اُس نے اُس کا نام نُوح رکھاّ اور کہا کہ یہ ہمارے ہاتھوں کی محنت اور مشقّت سے جو زمین کے سبب سے ہے جِس پر خُد نے لعنت کی ہے ہمیں آرام دیگا۔
پیَدایش 5 : 30 (URV)
اور نُوح کی پَیدایش کے بعد لمؔک پانچ سوَو پچانوے برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پیَدا ہوئیں۔
پیَدایش 5 : 31 (URV)
اور لمؔک کی کُل عمر سات سو ستہتر برس کی ہوئی۔ تب وہ مرا۔
پیَدایش 5 : 32 (URV)
اور نؔوح پانچ سوَ برس کا تھا جب اُس سے سؔم حاؔم اور یافت پیدا ہوئے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: