گلتیوں 6 : 1 (URV)
اَے بھائِیو! اگر کوئی آدمِی کِسی قُصُور میں پکڑا بھی جائے تو تُم جو رُوحانی ہو اُس کو حلِم مِزاجی سے بحال کرو اور اپنا بھی خیال رکھ۔ کہِیں تُو بھی آزمایش میں نہ پڑ جائے۔
گلتیوں 6 : 2 (URV)
تُم ایک دُوسرے کا بار اُٹھاؤ اور یُوں مسِیح کی شَرِیعَت کو پُورا کرو۔
گلتیوں 6 : 3 (URV)
کِیُونکہ اگر کوئی شَخص اپنے آپ کو کُچھ سَمَجھے اور کُچھ بھی نہ ہو تو اپنے آپ کو دھوکا دیتا ہے۔
گلتیوں 6 : 4 (URV)
پَس ہر شَخص اپنے ہی کام کو آزما لے۔ اِس صُورت میں اُسے اپنی ہی بابت فخر کرنے کا مَوقع ہوگا نہ کے دُوسرے کی بابت۔
گلتیوں 6 : 5 (URV)
کِیُونکہ ہر شَخص اپنا ہی بوجھ اُٹھائے گا۔
گلتیوں 6 : 6 (URV)
کلام کی تعلِیم پانے والا تعلِیم دینے والے کو سب اچھّی چِیزوں میں شرِیک کرے۔
گلتیوں 6 : 7 (URV)
فریب نہ کھاؤ۔ خُدا ٹھٹھّوں میں نہِیں اُڑایا جاتا کِیُونکہ آدمِی جو کُچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔
گلتیوں 6 : 8 (URV)
جو کوئی اپنے جِسم کے لِئے بوتا ہے وہ جِسم سے ہلاکت کی فصل کاٹے گا اور جو رُوح کے لِئے بوتا ہے وہ رُوح سے ہمیشہ کی زِندگی کی فصل کاٹے گا۔
گلتیوں 6 : 9 (URV)
ہم نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں کِیُونکہ اگر بے دِل نہ ہوں گے تو عَین وقت پر کاٹیں گے۔
گلتیوں 6 : 10 (URV)
پَس جہاں تک مَوقع مِلے سب کے ساتھ نیکی کریں خاص کر اہلِ اِیمان کے ساتھ۔
گلتیوں 6 : 11 (URV)
دیکھو، مَیں نے کَیسے بڑے بڑے حرفوں میں تُم کو اپنے ہاتھ سے لِکھا ہے۔
گلتیوں 6 : 12 (URV)
جِتنے لوگ جِسمانی نمُود چاہتے ہیں وہ تُمہیں ختنہ کرانے پر مجبُور کرتے ہیں۔ صِرف اِس لِئے کہ مسِیح کی صلِیب کے سبب سے ستائے نہ جائیں۔
گلتیوں 6 : 13 (URV)
کِیُونکہ ختنہ کرانے والے خُود بھی شَرِیعَت پر عمل نہِیں کرتے مگر تُمہارا ختنہ اِس لِئے کرانا چاہتے ہیں کہ تُمہاری جِسمانی حالت پر فخر کریں۔
گلتیوں 6 : 14 (URV)
لیکِن خُدا نے کرے کہ مَیں کِسی چِیز پر فخر کرُوں سِوا اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کی صلِیب کے جِس سے دُنیا میرے اِعتبار سے مصلُوب ہُوئی اور مَیں دُنیا کے اِعتبار سے۔
گلتیوں 6 : 15 (URV)
کِیُونکہ نہ ختنہ کُچھ چِیز ہے نہ نامختُونی بلکہ نئے سِرے سے مخلُوق ہونا۔
گلتیوں 6 : 16 (URV)
اور جِتنے اِس قاعِدہ پر چلیں اُنہِیں اور خُدا کے اِسرائیل کو اِطمینان اور رحم حاصِل ہوتا رہے۔
گلتیوں 6 : 17 (URV)
آگے کو کوئی مُجھے تکلِیف نہ دے کِیُونکہ مَیں اپنے جِسم پر یِسُوع کے داغ لِئے ہُوئے پھِرتا ہُوں۔
گلتیوں 6 : 18 (URV)
اَے بھائِیو! ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُمہاری رُوح کے ساتھ رہے۔ آمِین۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: