گلتیوں 5 : 1 (URV)
مسِیح نے ہمیں آزاد رہنے کے لِئے آزاد کِیا ہے پَس قائِم رہو اور دوبارہ غُلامی کے جُوئے میں نہ جُتو۔
گلتیوں 5 : 2 (URV)
دیکھو مَیں پَولُس تُم سے کہتا ہُوں کہ اگر تُم ختنہ کراؤ گے تو مسِیح سے تُم کو کُچھ فائِدہ نہ ہوگا۔
گلتیوں 5 : 3 (URV)
بلکہ مَیں ہر ایک ختنہ کرانے والے شَخص پر پھِر گواہی دیتا ہُوں کہ اُسے تمام شَرِیعَت پر عمل کرنا فرض ہے۔
گلتیوں 5 : 4 (URV)
تُم جو شَرِیعَت کے وسِیلہ سے راستباز ٹھہرنا چاہتے ہو مسِیح سے الگ ہو گئے اور فضل سے محرُوم۔
گلتیوں 5 : 5 (URV)
کِیُونکہ ہم رُوح کے باعِث اِیمان سے راستبازی کی اُمِید برآنے کے مُنتظِر ہیں۔
گلتیوں 5 : 6 (URV)
اور مسِیح یِسُوع میں نہ تو ختنہ کُچھ کام کا ہے نہ نامختُونی مگر اِیمان جو محبّت کی راہ سے اثر کرتا ہے۔
گلتیوں 5 : 7 (URV)
تُم تو اچھّی طرح دَوڑ رہے تھے۔ کِس نے تُمہیں حق کے ماننے سے روک دِیا؟
گلتیوں 5 : 8 (URV)
یہ ترغِیب تُمہارے بُلانے والے کی طرف سے نہِیں ہے۔
گلتیوں 5 : 9 (URV)
تھوڑا سا خمِیر سارے گُندھے ہُوئے آٹے کو خمِیر کر دیتا ہے۔
گلتیوں 5 : 10 (URV)
مُجھے خُداوند میں تُم پر یہ بھروسا ہے کہ تُم اَور طرح کا خیال نہ کرو گے لیکِن جو تُمہیں گھبرا دیتا ہے وہ خواہ کوئی ہو سزا پائے گا۔
گلتیوں 5 : 11 (URV)
اور اَے بھائِیو! مَیں اگر اَب تک ختنہ کی منادی کرتا ہُوں تو اَب تک ستایا کِیُوں جاتا ہُوں؟ اِس صُورت میں صلِیب کی ٹھوکر تو جاتی رہی۔
گلتیوں 5 : 12 (URV)
کاش کہ تُمہارے بے قرار کرنے والے اپنا تعلُق قطع کر لیتے۔
گلتیوں 5 : 13 (URV)
اَے بھائِیو! تُم آزادی کے لِئے بُلائے تو گئے ہو مگر اَیسا نہ ہو کہ وہ آزادی جِسمانی باتوں کا مَوقع بنے بلکہ محبّت کی راہ سے ایک دُوسرے کی خِدمت کرو۔
گلتیوں 5 : 14 (URV)
کِیُونکہ ساری شَرِیعَت پر ایک ہی بات سے پُورا عمل ہو جاتا ہے یعنی اِس سے کہ تُو اپنے پڑوسِی سے اپنی مانِند محبّت رکھ۔
گلتیوں 5 : 15 (URV)
لیکِن اگر تُم ایک دُوسرے کو کاٹتے اور پھاڑے کھاتے ہو تو خَبردار رہنا کہ ایک دُوسرے کا ستیاناس نہ کر دو۔
گلتیوں 5 : 16 (URV)
مگر مَیں یہ کہتا ہُوں کہ رُوح کے مُوافِق چلو تو جِسم کی خواہِش کو ہرگِز پُورا نہ کرو گے۔
گلتیوں 5 : 17 (URV)
کِیُونکہ جِسم رُوح کے خِلاف خواہِش کرتا ہے اور رُوح جِسم کے خِلاف اور یہ ایک دُوسرے کے مُخالِف ہیں تاکہ جو تُم چاہتے ہو وہ نہ کرو۔
گلتیوں 5 : 18 (URV)
اور اگر تُم رُوح کی ہِدایت سے چلتے ہو تو شَرِیعَت کے ماتحت نہِیں رہے۔
گلتیوں 5 : 19 (URV)
اب جِسم کے کام تو ظاہِر ہیں یعنی حرامکاری۔ ناپاکی۔ شہوت پرستی۔
گلتیوں 5 : 20 (URV)
بُت پرستی۔ جادُوگری۔ عَداوَتیں۔ جھگڑا۔ حسد۔ غُصّہ۔ تفرقے۔ جُدائِیاں۔ بِدعتیں۔
گلتیوں 5 : 21 (URV)
بُغض۔ نشہ بازی۔ ناچ رنگ۔ اور اَور اِن کی مانِند۔ اِن کی بابت تُمہیں پہلے سے کہہ دیتا ہُوں جَیسا کہ پیشتر جتا چُکا ہُوں کہ اَیسے کام کرنے والے خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے۔
گلتیوں 5 : 22 (URV)
مگر رُوح کا پھَل محبّت۔ خُوشی۔ اِطمینان۔ تحمُّل۔ مہربانی۔ نیکی۔ اِیمانداری۔
گلتیوں 5 : 23 (URV)
حلِم۔ پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کوئی شَرِیعَت مُخالِف نہِیں۔
گلتیوں 5 : 24 (URV)
اور جو مسِیح یِسُوع کے ہیں اُنہوں نے جِسم کو اُس کی رغبتوں اور خواہِشوں سمیت صلِیب پر کھینچ دِیا ہے۔
گلتیوں 5 : 25 (URV)
اگر ہم رُوح کے سبب سے زِندہ ہیں تو رُوح کے مُوافِق چلنا بھی چاہئے۔
گلتیوں 5 : 26 (URV)
ہم بیجا فخر کر کے نہ ایک دُوسرے کو چڑائیں نہ ایک دُوسرے سے جلیں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: