حزقی ایل 4 : 1 (URV)
اور اے آدمزاد تو ایک کھپرا لے اور اپنے سامنے رکھ کر اس پر ایک شہر ہاں یروشلیم ہی کی صورت کھینچ ۔
حزقی ایل 4 : 2 (URV)
اور اس کا محاصرہ کر اور اس کے مقابل برج بنا اور اس کے سامنے دمدمہ باندھ اور اس کے گرد خیمے کھڑے کر اور اس کی چاروں طرف منجنیق لگا۔
حزقی ایل 4 : 3 (URV)
پھر تو لوہے کا ایک اور توا لے اور اپنے اور شہر کے درمیان اسے نصب کر کہ وہ لوہے کی دیوار ٹھہرے اور تو اپنا منہ اسکے مقابل کر اور وہ محاصرہ کی حالت میں ہو اور تو اس کا محاصرہ کرنے والا ہوگا۔ یہ بنی اسرائیل کےلئے نشان ہے۔
حزقی ایل 4 : 4 (URV)
پھر تو اپنی بائیں کروٹ پر لیٹ رہ اور بنی اسرائیل کی بد کرداری اس پر رکھ دے۔ جتنے دنوں تک تو لیٹا رہے گا تو ان کی بدکرداری برداشت کرے گا۔
حزقی ایل 4 : 5 (URV)
اور میں نے ان کی بدکرداری کے برسوں کو ان دنوں کے شمار کے مطابق جو تین سو نوے دن ہیں تجھ پر رکھا ہے سو تو بنی اسرائیل کی بدکرداری برداشت کرے گا۔
حزقی ایل 4 : 6 (URV)
اور جب تو ان کو پورا کر چکے تو پھر اپنی دہنی طرف لیٹ رہ اور چالیس دن تک بنی یہودا کی بدکرداری برداشت کر۔ میں نے تیرے لئے ایک ایک سال کے بدلے ایک ایک دن مقرر کیا ہے۔
حزقی ایل 4 : 7 (URV)
پھر تو یروشلیم کے محاصرہ کی طرف منہ کر اور اپنا بازو ننگا کر اور اس کے خلاف نبوت کر۔
حزقی ایل 4 : 8 (URV)
اور دیکھ میں تجھ پر بندھن ڈالوں گا کہ تو کروٹ نہ لے سکے جب تک اپنے محاصرہ کے دنوں کو پورا نہ کر لے۔
حزقی ایل 4 : 9 (URV)
اور تو اپنے لئے گیہوں اور جو اور باقلا اور مسور اور چینا اور باجرا لے اور ان کو ایک ہی برتن میں رکھ اور ان کی اتنی روٹیاں پکا جتنے دنوں تک تواپنی پہلی کروٹ پر لیٹا رہے گا۔ تو تین سو نوے دن تک ان کو کھانا ۔
حزقی ایل 4 : 10 (URV)
اور تیرا کھانا وزن کر کے بیس مثقال روزانہ ہوگاجو تو کھائے گا۔ تو گاہے گاہے کھانا۔
حزقی ایل 4 : 11 (URV)
تو پانی بھی ناپ کر ایک ہین کا چھٹا حصہ پئے گا۔ تو گاہے گاہے پینا ۔
حزقی ایل 4 : 12 (URV)
اور تو جو کے پھلکے کھانا اور تو ان کی آنکھوں کے سامنے انسان کی نجاست سے ان کو پکانا۔
حزقی ایل 4 : 13 (URV)
اور خداوند نے فرمایا کہ اسی طرح سے بنی اسرائیل اپنی ناپاک روٹیوں کو ان اقوام کے درمیان جن میں مَیں ان کو آوارہ کروں گا کھایا کریں گے۔
حزقی ایل 4 : 14 (URV)
تب میں نے کہا ہائے ! خداوند خدادیکھ میری جان کبھی ناپاک نہیں ہوئی اور اپنی جوانی سے اب تک کوئی مردار چیز جو آپ ہی مر جائے یا کسی جانور سے پھاڑی جائے میں نے ہر گز نہیں کھائی اور حرام گوشت میرے منہ میں کبھی نہیں گیا۔
حزقی ایل 4 : 15 (URV)
تب اس نے مجھے فرمایا دیکھ میں انسان کی نجاست کے عوض تجھے گوبر دیتا ہوں ۔ سو تو اپنی روٹی اس سے پکانا۔
حزقی ایل 4 : 16 (URV)
اور اس نے مجھے فرمایا اے آدمزاد دیکھ میں یروشلیم میں روٹی کا عصا توڑ ڈالوں گا اور وہ روٹی توڑ کر فکر مندی سے کھائیں گے اور پانی ناپ کر حیرت سے پئیں گے۔
حزقی ایل 4 : 17 (URV)
تاکہ وہ روٹی پانی کے محتاج ہوں اور باہم سراسیمہ ہوں اور اپنی بدکرداری میں ہلاک ہوں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: