حزقی ایل 39 : 1 (URV)
پس اے آدمزاد تو جوج کے خلاف نبوت کر اور کہہ خداوند خدا فرماتا ہے دیکھ اے جوج روش اور مسک اور توبل کے فرمانروا میں تےرا مخالف ہوں ۔
حزقی ایل 39 : 2 (URV)
اور میں تجھے پھرادونگا اور تجھے لئے پھرونگا اور شمال کی دو اطراف سے چڑھا لاﺅنگا اور تجھے اسرائیل کے پہاڑوں پر پہنچا ونگا ۔ اور تےری کمان تےرے بائیں ہاتھ سے چھڑاﺅنگا اور تےرے تےر تےر ے دہنے ہاتھ سے گرا دونگا ۔
حزقی ایل 39 : 3 (URV)
(3-4) تو اسرائیل کے پہاڑوں پر اپنے سب لشکر اور حمایتےوں سمےت گر جائےگا اور میں تجھے ہر قسم کے شکاری پرندوں اور میدان کے سب درندوں کودونگا کہ کھا جائیں ۔
حزقی ایل 39 : 5 (URV)
تو کھلے میدان میں گرے گا کیونکہ میں ہی نے کہا خداوند خدا فرماتا ہے ۔
حزقی ایل 39 : 6 (URV)
اور میں ماجوج پر اور ان پر جو بحر ی ممالک میں امن سے سکونت کرتے ہیں آگ بھیجونگا اور وہ جانیں گے کہ میں خداوند ہوں ۔
حزقی ایل 39 : 7 (URV)
اور میں اپنے مقدس نام کو اپنی امت اسرائیل میں ظاہر کرونگا اور پھر اپنے مقدس نام کی بے حرمتی نہ ہونے دونگا اور قومیں جانینگی کہ میں خداوند اسرائیل کا قدوس ہوں ۔
حزقی ایل 39 : 8 (URV)
دیکھ وہ پہنچا اور وقوع میںآیا خداوند خدا فرماتا ہے ۔یہ وہی دن ہے جسکی بابت میں نے فرمایا تھا ۔
حزقی ایل 39 : 9 (URV)
تب اسرائیل کے شہروں کے بسنے والے نکلینگے اور آگ لگا کر ہتھیاروں کو جلائےنگے یعنی سپروں اور پھرےوں کو ،کمانوں اور تےروں کو اور بھالوں اور برچھےوں کو اور وہ سات برس تک ان کو جلاتے رہینگے ۔
حزقی ایل 39 : 10 (URV)
یہاں تک کہ وہ نہ میدان سے لکڑی لائینگے اور نہ جنگلوں سے کاٹےنگے کیونکہ وہ ہتھےار ہی جلائینگے اور وہ اپنے لوٹنے والوں کو لوٹےنگے اور اپنے غارت کرنے والوں کو غارت کرےنگے خداوند خدا فرماتا ہے ۔
حزقی ایل 39 : 11 (URV)
اور اسی دن یوں ہو گا کہ میں وہاں اسرائیل میں جوج کو ایک گورستان دونگا یعنی رہگذروں کی وادی جو سمندر کے مشرق میں ہے ۔اس سے رہگذروں کی راہ بند ہو گی اور وہاں جوج کو اور اسکی تمام جمعےت کو دفن کرینگے اور جمعےت جوج کی وادی اس کا نام رکھینگے ۔
حزقی ایل 39 : 12 (URV)
اور سات مہینوں تک بنی اسرائیل ان کو دفن کرتے رہینگے تاکہ ملک کو صاف کریں ۔
حزقی ایل 39 : 13 (URV)
ہاں اس ملک کے سب لوگ ان کو دفن کرےنگے اور یہ ان کے لئے ناموری کا سبب ہوگا جس جس روز میری تمجید ہو گی خداوند خدا فرماتا ہے ۔
حزقی ایل 39 : 14 (URV)
اور وہ چند آدمیوں کو چن لےنگے جو اس کام میں ہمیشہ مشغول رہینگے اور زمین پر گزرتے ہوئے رہگذروں کی مدد سے ان کو جو سطح زمین پر پڑے رہ گئے ہوں دفن کرےنگے تا کہ اسے صاف کریں ۔پورے سسات مہینوں کے بعد اسے تلاش کرےنگے ۔
حزقی ایل 39 : 15 (URV)
اور جب وہ ملک میں سے گزریں اور ان میں سے کوئی کسی آدمی کی ہڈی دیکھے تو اس کے پاس ایک نشان کھڑا کرےگا جب تک دفن کرنے والے جمعےت جوج کی وادی میں اسے دفن نہ کریں ۔
حزقی ایل 39 : 16 (URV)
اور شہر بھی جمعےت کہلائے گا ۔یوں وہ زمین کو پاک کرینگے ۔
حزقی ایل 39 : 17 (URV)
اور اے آدمزاد خداوند خدا فرماتا ہے ہر قسم کے پرندے اور میدان کے ہر ایک جانور سے کہہ جمع ہو کر آﺅ مےرے اس ذبیحہ پر جسے میں تمہارے لئے ذبح کرتا ہوں ہاں اسرائیل کے پہاڑوں پر ایک بڑے ذبیحہ پر ہر طرف سے جمع ہو تو کہ تم گوشت کھاﺅ اور خون پئیو ۔
حزقی ایل 39 : 18 (URV)
تم بہادرں کا گوشت کھاﺅ گے اور زمین کے امرا کا خون پئیو گے ۔ہاں مینڈھوں ،بروں ،بکرےوں اور بےلوں کا ۔وہ سب کے سب بسن کے فربہ ہیں ۔
حزقی ایل 39 : 19 (URV)
اور تم مےرے ذبیحہ کی جسے میں نے تمہارے لئے ذبح کیا یہاں تک چربی کھاﺅ گے اور اتنا خون پئیو گے کہ سست ہو جاﺅ گے ۔
حزقی ایل 39 : 20 (URV)
اور تم مےرے دستر خوان پر گھوڑوں اور سواروں سے اور بہادروں اور تمام جنگی مردوں سے سےر ہوگے خداوند خدا فرماتا ہے۔
حزقی ایل 39 : 21 (URV)
اور میں قوموں کے درمیان اپنی بزرگی ظاہر کرونگا اور تمام قومیں میری سزا کو جو میں نے دی او ر مےرے ہاتھ کو جو میں نے ان پر رکھا دکھیں گی ۔
حزقی ایل 39 : 22 (URV)
اور بنی اسرائیل جانینگے کہ اس دن سے لے کر آگے کو میں ہی خداوند ان کا خدا ہوں ۔
حزقی ایل 39 : 23 (URV)
اور قومیں جانینگی کہ بنی اسرائیل اپنی بدکرداری کے سبب سے اسیری میں گئے ۔چونکہ وہ مجھ سے باغی ہوئے اس لئے میں نے ان سے منہ چھپایا اور انکو انکے دشمنوں کے ہاتھ میں کر دیا اور وہ سب کے سب تلوار سے قتل ہوئے ۔
حزقی ایل 39 : 24 (URV)
ان کی ناپاکی اور خطا کاری کے مطابق میں نے ان سے سلوک کیا اور ان سے اپنا منہ چھپایا ۔
حزقی ایل 39 : 25 (URV)
لیکن خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ اب میں ےعقوب کی اسیری کو موقوف کرونگا اور تمام بنی اسرائیل پر رحم کرونگا اور اپنے مقدس نام کے لئے غےور ہونگا ۔
حزقی ایل 39 : 26 (URV)
اور وہ اپنی رسوائی اور تمام خطا کاری جس سے وہ مےرے گناہ گار ہوئے برداشت کرےنگے ۔جب وہ اپنی سرزمین میں امن سے بودوباش کرینگے تو کوئی انکو نہ ڈرائیگا ۔
حزقی ایل 39 : 27 (URV)
جب میں ان کو امتوں میں سے واپس لاﺅنگا اور ان کے دشمنوں کے ملکوں میں سے فراہم کرونگا اور بہت سی قوموں کی نظروں میں ان کے درمیان میری تقدیس ہو گی ۔
حزقی ایل 39 : 28 (URV)
تب وہ جانینگے کہ میں خداوند ان کا خدا ہوں اسلئے کہ میں نے ان کو ان کے ملک میں جمع کیا اور ان میں سے ایک بھی وہاں نہ چھوڑا ۔
حزقی ایل 39 : 29 (URV)
اور میں پھر کبھی ان سے منہ نہ چھپاﺅنگا کیونکہ میں نے اپنی روح بنی اسرائیل پر نازل کی ہے خداوند خدا فرماتا ہے ۔
❮
❯